Tag: moon appeared

  • پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

    پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، یکم ذی الحج کل بروز منگل 20 جون جبکہ عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون کو منائی جائے گی۔

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ یکم ذوالحجہ کل 20 جون بروز منگل اور عیدالاضحیٰ29جون جمعرات کو ہوگی۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، اسلام آباد، لاہور، خانپور، بہاول نگر اور کراچی سے ذی الحج کا چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

    رویت ہلال کمیٹی

     

     

     

     

     

    اجلاس میں چاند نظر آنے کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ یونان میں ہونے والے کشتی سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

    اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور یو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، دونوں ممالک میں حج کا رکن وقوف عرفہ 27 جون بروز منگل کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

  • محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوراتوارکوہوگا

    محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوراتوارکوہوگا

    اسلام آباد : محرم کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی زونل ہلال کمیٹی نے ماہ محرم کا چاند دیکھنے کی تصدیق کردی ہے، کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    زونل کیمیٹی کے مطابق کل محرم الحرام کی پہلی تاریخ اور یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار ہوگا، ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کیمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بھی ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس


     واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق محرم کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز سبح ساڑھے دس بجے ہوئی،

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔