Tag: moon eclipse

  • سعودی عرب میں چاند گرہن کب ہوگا؟

    سعودی عرب میں چاند گرہن کب ہوگا؟

    جدہ : سعودی محکمہ فلکیات نے بتایا ہے کہ جمعہ 5 جون کو رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا اور رواں سال چاند گرہن چار بار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زھرہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں5جون بروز جمعہ 13شوال کو سال کا دوسرا چاند گرہن نظر آئے گا جو تین گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ یہ چاند گرہن سایہ نما ہوگا یعنی جب رات کے وقت چاند کی روشنی مدھم پڑجاتی ہے اور اس کا بڑا حصہ سورج کی روشنی سے منور ہوتا ہے تو یہ (سایہ نما چاند گرہن) کہلاتا ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت جنم لیتا ہے جب چاند کرہ ارض کے مدار میں قریب ترین پوائنٹ پر ہوتا ہے جس سے چاند کا حجم اس کے حقیقی اوسط حجم سے 3.3 فیصد بڑا نظر آتا ہے۔

    مزید پڑھیں : سورج اور چاند گرہن کیوں‌ ہوتا ہے؟

    یاد رہے کہ سایہ نما چاند گرہن کے دو ہفتے بعد 21 جون 29 شوال کی صبح کو سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا میں سورج گرہن ہوگا۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج چاند گرہن دیکھا جاسکے گا

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج چاند گرہن دیکھا جاسکے گا

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رواں برس کا دوسرا چاند گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن آج رات 11 بجکر 44 منٹ پرشروع ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 32 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند پر17جولائی صبح 5 بجکر18منٹ تک گرہن رہے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پرہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔ بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحرمنجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

    اس سے قبل رواں سال پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019 کو ہوا تھا جو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں دیکھا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے سپربلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔

    چاند گرہن

    زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

    چاند گرہن کی اقسام

    1- مکمل چاند گرہن
    2-جزوی چاند گرہن

    چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

    چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

  • رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا

    رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا

    کراچی: رواں برس کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب چاند کو جزوی گرہن لگے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پرہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن 16جولائی رات11بجکر44 منٹ پرشروع ہوگا، چاند پر17جولائی صبح 5 بجکر18منٹ تک گرہن رہے گا، چاند پر زیادہ سے زیادہ گرہن رات ڈھائی بجے لگے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔ بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحرمنجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

    اس سے قبل رواں سال پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019 کو ہوا تھا جو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں دیکھا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے سپربلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔

  • پاکستان میں آج چاند گرہن 11 بج کر 23 منٹ پرہوگا

    پاکستان میں آج چاند گرہن 11 بج کر 23 منٹ پرہوگا

    اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق  سال 2017ء کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی شب کو ہوگا جو کہ پاکستان میں جزوی طور پر  دیکھا جاسکے گا، پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 11 بج کر 20 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور رات ایک بج کر  51 منٹ پر یہ ختم ہوجائےگا، یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ مغربی ایشیا، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، افریقہ، یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔


     سورج اور چاند گرہن کیوں‌ ہوتا ہے؟


    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اگست کی شب ہونے والا چاند گرہن دنیا بھر میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 50 منٹ پر جبکہ پاکستان میں 11 بج کر 23 منٹ پر جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

    چاند گرہن 11 بج کر 20 منٹ پر اپنے عروج تک پہنچ جائے گا جبکہ پاکستان میں اس کا اختتام 8 اگست 12 بج کر 18 منٹ اور دنیا بھر میں رات ایک بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔


     چاند گرہن کے بارے میں حیران کن معلومات


    خیال رہے کہ سال 2017ء میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہیں جن میں پہلا چاند گرہن 11 فروری کو  اور پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہوچکا ہے۔

    دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیان شب کو جب کہ دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 اگست کی درمیانی شب کو ہوگا۔

  • چاند گرہن 16ستمبر کو ہوگا، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا

    چاند گرہن 16ستمبر کو ہوگا، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا

    کراچی : رواں سال کا تیسرا اور آخری چاند گرہن سولہ اور سترہ ستمبر کی درمیابی شب کو ہوگا، ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

    moon-3

    سولہ اور سترہ ستمبر کی درمیانی شب چاند کو ایک بار پھر گرہن لگے گا، ماہر فکیات کا کہنا ہے کہ دوہزار سولہ کا تیسرا چاند گرہن جمعہ سولہ ستمبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بج کر پچپن منٹ پر شروع ہوگا جو نصف شب ایک بج کر پچپن منٹ پر ختم ہوگا، اس کا دورانیہ چار گھنٹے ہوگا، یہ گرہن بڑے عرصے کے بعد پاکستان میں مکمل نظر آرہا ہے۔

    moon-1

    چاند گرہن آسڑیلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، عراق، کویت، یواے ای اور دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔

    یہ چاند گرہن خاص بات یہ ہیں کہ یہ 22 ستمبر کے قریب لگ رہا ہے ، دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ایسے Penumbral چاند گرہن کہا جا رہا ہے، Penumbral چاند گرہن کے دوران زمین کا مکمل سایہ چاند پر نہیں پڑتا۔

    moon a

    واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 23مارچ میں جبکہ دوسرا 18 اگست کو ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی سمت میں آ جاتے ہیں۔ چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین سے گزر کر چاند میں جاتی ہے، جس کی وجہ سے چاند مکمل طور پر سرخی مائل نظر آتا ہے، چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا۔ یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔

  • سال کا مختصر ترین چاند گرہن، پاکستان میں بھی آج چاند لال دیکھا جائیگا

    سال کا مختصر ترین چاند گرہن، پاکستان میں بھی آج چاند لال دیکھا جائیگا

    اسلام آباد: خوبصورت چاند آج خونی ہوجائے گا، دنیا بھر میں مختصر چاند گرہن آج ہوگا، قدرت کا نظارہ پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا۔

    سیارہ مریخ سورج اور چاند کے قریب آئے گا اور جب سورج کی روشنی مریخ سے چاند پر پڑے گی تو چاند کو گرہن لگ جائے گا،  سال کا مختصر چاند گرہن آج ہوگا۔

    جس کا دورانیہ پورے پانچ منٹ کا ہوگا، یہ نظارہ پاکستان میں شام چھ سے سات بجے کے درمیان دیکھا جا ئیگا۔

      ناسا کے مطابق گرہن کے وقت چاند سُرخ ہوجائے گا، جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔ سرخ چاند کا انوکھا نظارہ جنوبی امریکہ، افریقہ ،یورپ اور ایشیا کے بیشتر ممالک میں بھی دیکھا جائے گا۔