Tag: moon garden affecties

  • مون گارڈن کے مکینوں نے بلڈر کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    مون گارڈن کے مکینوں نے بلڈر کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    کراچی : مون گارڈن کےمکینوں نے پراجیکٹ بلڈرکےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئےدرخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں متنازعہ رہائشی عمارت مون گارڈن کے مکینوں نے بلڈر کے خلاف مقدمے کی اندراج کی درخواست دے دی ہے۔

    مقدمے کی درخواست شارع فیصل تھانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کی درخواست موصول ہوگئی ہے.

    بلڈر کے خلاف آج مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بلڈر کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے مون گارڈن کے متاثرین کو عارضی ریلیف دے دیا تھا۔

    عدالت نے مون گارڈن کے تمام فریقین کو 18 نومبر کو طلب کرتے ہوئے بلڈر کو گرفتار کرنے اور آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس میں ملوث تمام اداروں کو نوٹسز جاری کردیئے، جب کہ پولیس کو مون گارڈن کیس سے متعلق 18 نومبر تک کارروائی سے روک دیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کے فلیٹس 24 گھنٹے میں خالی کرانے کے احکامات جاری کئے تھے.

  • مون گارڈن متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے، خواجہ سعد رفیق

    مون گارڈن متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مون گارڈن فلیٹس کے متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے، فراڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    لاہور میں پراپرٹی ایکسپو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مون گارڈن فلیٹس کے متاثرین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

    ریلوے فلیٹس کے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں، عدالتی کارروائی کی جا رہی ہے، جنہوں نے فراڈ کیا، ان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مون بلڈر کو پکڑا جائے یازمین بیچنے والے کو ، معاملہ دیکھا جارہا ہے ریلوے انتظامیہ نے ٹیم بھیجی ہے جو ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے۔

    مون گارڈن کی زمین ریلوے اور کے ڈی اے کی ہے 1988 میں ریلوے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین لیز پر دی۔ 53 ایکڑ زمین پاکستان ریلوے نے 13 لاکھ روپے لیز پر دی تھی۔

    بلڈرز نے غیر قانونی طورپر فلیٹس تعمیر کیے لوگوں سے فراڈ کرنے والے اصل ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ایکسپو سے عوام کو جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے رہنمائی ملے گی۔ ایکسپو میں ریئل اسٹیٹ کےدرجنوں اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

  • متاثرین مون گارڈن بلڈر کیخلاف آج ایف آئی آر درج کرائیں گے

    متاثرین مون گارڈن بلڈر کیخلاف آج ایف آئی آر درج کرائیں گے

    کراچی : مون گارڈن کے متاثرین آج پراجیکٹ بلڈر کیخلاف دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

    مون گارڈن کے مکین عدالت کی جانب سے اسٹے آرڈر ملنے پرگھروں کو واپس چلے گئے ،متاثرہ مکینوں نے بلڈر کیخلاف فراڈ اور جعل سازی کی ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے وکلا آج بلڈر کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے مون گارڈن کے متاثرین کو عارضی ریلیف دے دیا، عدالت نے مون گارڈن کے تمام فریقین کو 18 نومبر کو طلب کرتے ہوئے بلڈر کو گرفتار کرنے اور آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس میں ملوث تمام اداروں کو نوٹسس جاری کردیئے، جب کہ پولیس کو مون گارڈن کیس سے متعلق 18 نومبر تک کارروائی سے روک دیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کے فلیٹس 24 گھنٹے میں خالی کرانے کے احکامات جاری کئے تھے.