Tag: Moon Jae-in

  • کم جونگ ان جوہری ہتھیارترک کرنےکوتیارہیں‘ مون جے ان

    کم جونگ ان جوہری ہتھیارترک کرنےکوتیارہیں‘ مون جے ان

    سیئول: جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان مکمل طور پرجوہری ہتھیاروں کو ترک کرنے کوتیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں کو ترک کرنے اور امریکی صدر سے ملاقات کے لیے پُرعزم ہیں۔

    جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ گزشتہ روز کم جونگ ان سے ملاقات میں اس بات پراتفاق ہوا کہ 12 مئی کو سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہونی چاہیے۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کی مون جے ان سے اچانک ملاقات

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے گزشتہ روز جنوبی کوریا کے رہنما مون جے ان سے اچانک ملاقات کی اس دوران شمالی کوریا سے متعلق امریکی فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے آئندہ ماہ ملاقات نہ ہونے کا امکان ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے طے شدہ ملاقات کو منسوخ کردیا تھا تاہم شمالی کوریا کی جانب سے مصالحتی پیغام موصول ہونے کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

    شمالی کوریا باز نہ آیا تواسےختم بھی کیا جا سکتا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ رواں ماہ 18 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرکم جونگ ان نے جوہری ہتھیارختم کرنے سے متعلق امریکہ سے معاہدہ نہیں کیا تواس کا حال بھی لیبیا کے معمرقذافی کی طرح ہوسکتا ہے۔۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شمالی اور جنوبی کوریا نے باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

    شمالی اور جنوبی کوریا نے باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

    سیئول: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کا تاریخی دورہ کیا اور صدر مون جے ان سے ملاقات کی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باہمی جنگ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بھی اتفاق کیا۔

    کم جونگ ان کی جنوبی کوریا کے کامیاب دورے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا ملٹری رابطہ بھی جلد متوقع ہے، جبکہ اس دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ امن کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا، اور یاداشت پر دستخط بھی کیے۔

    کم جونگ ان کی جنوبی کوریا آمد، پرتباک استقبال، تاریخی ملاقات

    خیال رہے کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حق اور مخالفت میں مظاہرے بھی کیے گئے جبکہ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خطے کے لیے موثر ثابت ہوگی اور جنگی صورت حال کے خاتمے کا پہلا قدم ہوگا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سرحد پار کر کےجنوبی کوریا پہنچے جہاں جنوبی کوریا کے سربراہ ’مون جے ان‘ نے شمالی کوریا کے رہنما کا بھرپور استقبال کیا جبکہ کم جونگ ان 65 سال بعد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صدارتی انتخابات :مون جے ان جنوبی کوریا کےنئےصدر منتخب

    صدارتی انتخابات :مون جے ان جنوبی کوریا کےنئےصدر منتخب

    سیول : جنوبی کوریا کےصدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کےرہنما مون جے ان نے کامیابی حاصل کرلی۔انہوں نے صدارتی انتخابات میں 41فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں خطاب کرتئے ہوئے 64سالہ مون نے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا اور کہاکہ وہ اب عوام کےصدر ہیں۔

    انسانی حقوق کے لیے آوازبلند کرنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مون جے ان نے کہاکہ مجھے خوشی ہورہی ہےکہ لوگوں کی اکثریت ملک کی ترقی چاہتی ہے۔

    جنوبی کوریا کےالیکشن کمیشن کےمطابق مون جےان نے انتخابات میں 08۔41فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ہانگ جون نے03۔24فیصد ووٹ لیے۔


    کرپشن کےالزامات‘جنوبی کوریا کی سابق صد پرفرد جرم عائد


    یاد رہےکہ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پاک گن کے عہدےسے دستبردار ہونےکے بعد جنوبی کوریا میں یہ صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔

    ارک گن کی سہیلی چوئی سن سل پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر سے اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کمپنیوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ لاکھوں ڈالرز کے عطیات ان اداروں کو دیں جن کا انتظام چوئی سون سل کے پاس تھا۔

    واضح رہےکہ کرپشن اسیکنڈل میں سابق صدر پارک گن کو رواں سال مارچ میں عہدے سے دستبردار ہونا پڑاتھا اور اب انہیں مقدمات کا سامنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں