Tag: moonsoon rain

  • کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں مون سون کےنئے سلسلے کی بپیش گوئی کردی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی نوید سنادی۔

    ملک کے مختلف میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی،، کشمیر، اسلام آباد اور فاٹا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

    کراچی میں بڑھتی گرمی اور حبس نے شہریوں کو بے حال کردیا، سمندری ہوامنقطع ہونے کی وجہ سے آج شدید حبس رہے گا ، تاہم آج شام/رات میں بارش ہونے کا امکان ہے، اس وقت درجہ حرارت 36 ڈگری ہے جبکہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    weather

    دوسری جانب مون سون ہوائیں بتدریج ملک میں داخل ہو رہی ہیں اور آئندہ اڑتالس گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ، موسم ابر الود رہے گا۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم آج (شام/رات) مکران، قلات، سبی، نصیرآباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد، سندھ (میرپور خاص، حیدر آباد، کراچی، سکھر، شہید بینظیر آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے، فلڈ کنٹرول نے نالہ لئی کے لیے پری الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر چھ اعشاریہ سترہ اور گوالمنڈی کے مقام پر دس اعشاریہ اکتالیس فیصد پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ،تاہم سرگودھا، لاہور،گوجرانوالہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، ہزارہ، کشمیر، قلات ،ژوب اور گلگت میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں تریسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔