Tag: more sanctions

  • روس تمہیں بتاؤں گا ٹرمپ جیسی سختی کوئی نہیں کرسکتا، ڈونلڈٹرمپ

    روس تمہیں بتاؤں گا ٹرمپ جیسی سختی کوئی نہیں کرسکتا، ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے روس پرنئی پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ روس تمہیں بتاؤں گاٹرمپ جیسی سختی کوئی نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں روس کو خبردار کیا کہ تمہیں بتاؤں گا ٹرمپ جیسی سختی کوئی نہیں کرسکتا، روس پرنئی پابندیاں درست وقت پرلگائی جائیں گی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں کیمیائی ہتھیاروں کاذمہ دارروس ہے، برطانوی دستوں کےساتھ تعاون مثالی ہے، کیمیائی ہتھیاروں کاانگلش ٹاؤن میں موجود ہونا ہولناک بات ہے۔

    نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ روس کےبارےمیں برطانیہ کےخیالات سےاتفاق رکھتےہیں، روس کےاس طرح کےاقدامات پرفوری کارروائی ناگزیرہے، سالس بری میں کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال میں روس ملوث ہے۔

    اس سے قبل امریکا نے روس پرمزید دباؤ بڑھانے کے لیے شام کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو کیمیائی اسلحے کی تیاری کے لیے سازو سامان مہیا کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز الاصبح امریکا نے برطانیہ اور فرانس کے اشتراک سے دوما میں شہریوں پر کیمیائی بم گرائے جانے کے جواب میں شام کی کیمیائی تنصیبات کو تلف کرنے کی غرض سے تین مقامات پر 107 میزائل داغے تھے۔


    مزید پڑھیں : امریکہ اوراس کےاتحادیوں کوشام پرحملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘ روسی سفیر


    امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پرکیے گئے فضائی حملے پر روس نے سخت یادردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی کارروائی کا حساب دینا ہوگا۔

    شام کے اہم اتحادی روس کی جانب سے امریکا اور اتحادیوں کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں روس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوجی کارروائی کے خلاف قرارداد بھی پیش کی تھی، جو مسترد کردی گئی تھی۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگرامریکا اور مغربی اتحادیوں نے شام پر دوبارہ میزائل داغے تو یہ اقوام متحدہ کے عالمی دستور کی خلاف شمار ہوگی، امریکا کے یہ اقدامات دنیا میں افراتفری پھیلانے کا سبب بنے گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میزائل تجربات، امریکہ سمیت کئی ممالک کی شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی تجویز

    میزائل تجربات، امریکہ سمیت کئی ممالک کی شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی تجویز

    نیویارک : شمالی کوریا کی جانب سے ہائیدڑوجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ سمیت کئی ممالک نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی تجویز دی ہے، جس پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں رائے شماری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ سمیت کئی ممالک شمالی کوریا پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کیلئے سلامتی کونسل میں آواز بلند کر رہے ہیں، جس پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں رائے شماری کی جائے گی۔

    قوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی کہتی ہیں کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جنگ کی بھیک مانگ رہے ہیں، شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کا بے دریغ استعمال اور جوہری حملے کی دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ جنگ چاہتے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے حوالے سے اجلاس میں روس اور چین شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے حق میں نہیں۔


    مزید پڑھیں : میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے، شمالی کوریا


    چین شمالی کوریا کا پڑوسی ملک اور واحد علاقائی اور تجارتی اتحادی ہے، چین کے مطابق اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں اور چین خطے میں جنگ کی کسی کو اجازت نہیں دے گا تاہم امریکہ اب ان ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے، جو شمالی کوریا کے ساتھ تجاری روابط رکھے ہوئے ہیں۔

    جم میٹس امریکی وزیر دفاع شمالی کوریا کے حوالے سے پوری دنیا میں موجود کشیدگی کے باوجود اطلاعات ہیں کہ ہائیدڑوجن بم کے تجربے کے بعد شمالی کوریا تمام دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور تجربے کے تیاری کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس کیخلاف کسی بھی کاروائی کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    گذشتہ روز شمالی کوریا نے امریکا کو مزید میزائل تجربوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے، مستقبل میں امریکا کو مزید ایسے تحفے دیں گے۔


    مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کے بعدجزیرہ نما کوریا کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔