Tag: moro

  • کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: مورو میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: مورو میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور کے کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے 42 روز گزر چکے ہیں، صوبہ سندھ کے شہر مورو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت و قیادت میں کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک رحیم یار خان اور راجن پور کے علاقوں میں 10 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں، 46 کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 18 نے سرینڈر کیا، کارروائیوں کے دوران 9 مغوی بھی بازیاب کر لیے گئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کچا رجوانی میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، دریائے سندھ کے درمیان خطرناک جزیرہ نما کچے پر ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کی ریکی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر مورو کے کچے علاقے میں جدید ہتھیاروں سے لیس بکتر بند گاڑیوں میں پولیس دستے داخل ہوگئے، پولیس نے وقار عرف وقاری عمرانی، گورا عمرانی اور پٹ گینگز کی کمین گاہوں کا محاصرہ کرلیا۔

    مورچہ بند ڈاکوؤں نے پولیس کے خلاف مزاحمت کی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں ڈاکو وقار یاسین نے 4 ساتھیوں سمیت سرینڈر کردیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ، اسمگلنگ، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بکتر بند گاڑیوں سے تباہ کردیا اور خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر کے جلا دیا گیا۔

    سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایس ایم جی گنز برآمد کرلی گئیں۔

  • ہمارا مقابلہ” مجھے کیوں نکالا، یوٹرن اور کٹھ پتلی اتحاد” سے ہے، بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ” مجھے کیوں نکالا، یوٹرن اور کٹھ پتلی اتحاد” سے ہے، بلاول بھٹو

    مورو : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ” مجھے کیوں نکالا، یوٹرن اور کٹھ پتلی اتحاد” سے ہے، جیت کے بعد کسانوں کو بلاسود قرضے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس مکمل منشور ہے جو کسانوں اور مزدوروں کیلئے کام کرتی ہے۔

    اقتدار میں آنے کے بعد غریب خواتین کو بلاسود قرضے دیئےجائیں گے، پاکستان میں تمام کسانوں کو رجسٹرڈ کیاجائے گا، اس کے علاوہ کسانوں کو بھی بلاسود قرضے اور ان کی فصلوں کی انشورنس ہوگی۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سامنے ایک کٹھ پتلی اتحاد کھڑا کیا گیا ہے، اس الیکشن میں ہمارا مقابلہ” مجھے کیوں نکالا، یوٹرن اور کٹھ پتلی اتحاد” سے ہے، اس کٹھ پتلی اتحاد کو عوام اپنی ووٹ کی پرچی سے مسترد کردیں گے۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں تاریخی ترقیاتی کام مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے دور میں ہوئے: بلاول بھٹو

    امید ہے ہمیشہ کی طرح آپ ہمارا ساتھ دیں گے، بی بی شہید کا وعدہ نبھانے اور ملک بچانے کیلئےآپ کا ساتھ ضروری ہے، عوام25جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔