Tag: Morocco

  • مراکش اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں‌تناؤ پیدا ہوگیا

    مراکش اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں‌تناؤ پیدا ہوگیا

    رباط/ریاض : مراکش اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، مراکش نے ریاض میں تعینات میں سفیر واپس بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن جنگ سمیت عالمی سطح اٹھائے گئے اقدامات پر اعتراف کرنے والی مراکشی حکومت اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مراکشی حکومت نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں لڑی جانے والے متنازعہ جنگ میں بھی شمولیت ترک کردی۔

    مراکشی حکومت کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث مراکش نے سعودی عرب کی قیادت میں ہونےوالی فوجی مداخلتوں اور وزراء اجلاسوں میں شرکت بھی ترک کردی ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مراکش اور سعودی عرب کے مابين جاری کشيدگی کے تناظر ميں رياض حکومت کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مراکشی حکومت نے سعودی عرب کی قیادت میں لڑی جانے والی متنازعہ یمن جنگ میں اپنی افواج کی شرکت سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

    خیال رہے کہ جزیرہ نما عرب خطے پر واقع ملک یمن میں سنہ 2015 سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ 30 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

  • مراکش میں دو یورپی خاتون سیاح قتل، ملزم گرفتار

    مراکش میں دو یورپی خاتون سیاح قتل، ملزم گرفتار

    رباط : مراکش کے پہاڑی سلسلے پر دو یورپی خاتون سیاح مردہ حالت میں پائی گئی ہیں جنہیں چھری سے ذبح کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی افریقہ کے بلند ترین چوٹی توببقال کے قریب مراکش کے پہاڑی سلسلے پر واقع سیاحتی علاقے املیل سے دو یورپی خواتین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    مراکشی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین سیاح کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کیا، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نامعلوم وجوہات ک بناء پر قتل ہونے والی ایک خاتون کا تعلق ڈنمارک اور دوسری مقتولہ کا تعلق ناروے سے ہے۔

    مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یورپی خواتین کے قتل کے شبے میں ملزم کو مراکش شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔

    مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سیکیورٹی اداروں کی حراست میں اور اس واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون نے مراکش کے سیاحتی مقام املیل سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر خیمہ لگایا تھا اور دونوں خواتین کی لاش خیمے کے اندر سے برآمد ہوئی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے قتل کی تصدیق کردی ہے۔

    ایک خاتون کی شناخت 28 سالہ میرن یولینڈ کے نام ہوئی ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے جبکہ ڈچ حکام نے دوسری خاتون کے نام کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    میرن یولینڈ

    میرن یولینڈ کی والدہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں ناروے کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایسٹرن میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کررہی تھیں اور 9 دسمبر کو کرسمس کی چھٹیاں گزرنے سیاحت پر گئی تھیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے قتل اور مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ شمالی افریقہ میں واقع ملک مراکش کی معیشت میں زراعت کے دوسرا بڑا کرادر سیاحت ہے۔

  • درختوں پر چڑھنے والی بکریاں جنگلات میں اضافے کا سبب

    درختوں پر چڑھنے والی بکریاں جنگلات میں اضافے کا سبب

     کیا آپ نے ایسی بکریاں دیکھی ہیں جو درختوں پر چڑھ کر باآسانی اس کے اوپر پہنچ جاتی ہیں؟

    ایسی بکریاں عموماً شمالی افریقی ملک مراکش میں پائی جاتی ہیں اور انہیں درختوں پر چڑھتے دیکھنا خاصا دلچسپ تجربہ ہوسکتا ہے۔

    ایک عمومی خیال تھا کہ یہ بکریاں درختوں کو برباد کرنے کا سبب بنتی ہیں کیونکہ یہ درختوں کے اوپر چڑھ کر ان کے پھل کھا لیتی ہیں جبکہ ان کے چڑھنے اترنے کے باعث ٹہنیوں اور شاخوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

    تاہم ماہرین نے جب غور سے ان کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ کیا تو انہیں علم ہوا کہ یہ بکریاں دراصل جنگلات اور درختوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جب یہ بکریاں درختوں پر چڑھ کر مختلف پھل اور پھول کھاتی ہیں تو اس دوران ان کے بیج وہیں تھوک دیتی ہیں۔ یہ بیج زمین میں جا کر نئے پودے اگانے کا سبب بنتے ہیں۔

    گویا ان بکریوں کی حیثیت بیجوں کو پھیلانے والوں کی سی ہے جو جنگلات، درختوں اور پودوں میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    یہ کام بکریوں کے علاوہ پرندے اور مکھیاں بھی انجام دیتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: انسان کی بقا کے لیے مکھیاں ضروری

    پرندے اور مکھیاں جب پودوں پر بیٹھتی ہیں تو پودوں کے پولی نیٹس ان کے پیروں سے چپک کر جا بجا پھیل جاتے ہیں اس کے بعد جس جگہ یہ گرتے ہیں وہاں نئے پودے اگ آتے ہیں اور یوں پودوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج ہونے والے مقابلوں میں پرتگال نے مراکش اور یوروگوائے نے سعودی کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج گروپ بی کے میچ میں پرتگال اور مراکش مقابل آئیں، جہاں‌ فتح‌ نے یورپی ٹیم کے قدم چومے.

    یاد رہے کہ مراکش کو ایران کے خلاف اپنے اولین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ پرتگال اور اسپین کا میچ تین تین سے برابر رہا تھا۔

    میچ کا اکلوتا گول سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے داغا، ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا، یہ رونالڈو کا ورلڈ کپ میں چوتھا گول تھا۔

    مراکش کی جانب سے اسکور برابر کرنے کے لیے متعدد اٹیک کیے گئے، لیکن پرتگالی دفاع کی وجہ سے یہ کوششیں ناکام گئیں۔

    اس فتح کے بعد پرتگال گروپ بی میں پہلے نمبر پر آگئی، جب کہ مراکش کے لیے ورلڈ کپ کا سفر لگ بھگ تمام ہوا۔ گروپ بی کے دیگر ٹیمیں ایران اور اسپین آج ٹکرائیں گی۔

    آج دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں‌ سعودی عرب اور یوروگوائے کے مابین کھیلا گیا، اس میچ میں‌ بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سوارز کے شان دار گول کے طفیل یوروگوائے نے فتح‌ حاصل کی.

    اگرچہ سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہوگئی.

    گروپ اے میں‌ اب پوزیشن واضح ہے، یوروگوائے اور روس دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، روس اور یوروگوائے کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون ٹیم کا فیصلہ ہوگا.


    فیفا ورلڈ کپ کے چھٹے روز جاپان، سینیگال اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خواتین کو ہراساں ہونے سے بچانے کے لیے مراکش میں گلابی بسیں

    خواتین کو ہراساں ہونے سے بچانے کے لیے مراکش میں گلابی بسیں

    رباط : مراکش کی حکومت نے دورانِ سفر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے گلابی رنگ کی بسیں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں افسوسناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی روک تھام کے لیے مختلف تنظیمیوں اور معروف شخصیات نے اپنی آواز بھی بلند کی اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    مراکش حکومت نے ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے گلابی رنگ کی بسوں کو خواتین کےلیے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دورانِ سفر خواتین بالکل محفوظ طریقے سے سفر کرسکیں۔

    مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ پر 17 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات

    وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ’گلابی بسوں یا اس سے متعلق دیگر چیزوں کا ترقی یافتہ ممالک میں کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی رش کے اوقات میں خواتین کو سفر کے لیے مخصوص سیٹیں (بوگیاں) دی جاتی ہیں تاکہ صنفِ نازک کو کوئی ہراساں نہ کرسکے اور وہ ذہنی کوفت و اذیت سے محفوظ رہے‘۔

    مراکش کے میئر محمد صدیقی خواتین کے لیے بسوں کو مختص کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، دو ہفتے قبل انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’خواتین کے خلاف تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ہراساں کرنے والے مردوں کو سبق سکھانے والی طالبہ

    حکومتی اعلان کے  بعد مراکش میں دائیں بازو کی جماعتوں نے اس فیصلے کو صنفی امتیاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس اقدام سے معاشرے میں مرد اور عورت کو علیحدہ کرنے کی راہ ہموار ہوگی جس کے مستقبل میں خطرناک نتائج ثابت ہوسکتے ہیں‘۔

    دوسری جانب قدامت پسند اور مذہبی جماعتوں نے حکومت اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس خواتین کے تحفظ کی علامت قرار دیا ہے۔

    منصوبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گلابی بسوں میں خواتین کے علاوہ کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچے اپنی والدہ، بہن یا کسی محرم کے ساتھ سفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مراکش میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ

    مراکش میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ

    مراکو : مراکش کی حکومت نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ برقعہ کی فروخت اس کو بنانے اور درآمد پر بھی پابندی بھی زیر غورہے۔

    تفصیلات کے مطابق مراکشی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مسلم خواتین کے برقعہ پہننے پر ممانعت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر ملک بھر کے تمام برقعہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اپنا اسٹاک ختم کردیں۔

    اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے برقعہ کی فروخت اس کو بنانے اور درآمد پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مراکش کی حکومت برقعے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے لگی ہے یا نہیں؟

    مراکش کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے مقامی نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے کئی بار برقعے پہن کر کارروائیاں کی ہیں، مراکش میں برقع اتنا عام نہیں ہے کیونکہ عورتیں حجاب کو ترجیح دیتی ہیں۔

    دوسری جانب شمالی مراکش نیشنل آبزرویٹری فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔