Tag: Morsi

  • مرسی کی وفات، عالمی تنظیموں کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

    مرسی کی وفات، عالمی تنظیموں کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

    لندن: وکلاء کی عالمی تنظیم نے ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران حراست اچانک وفات پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمدمرسی کی دوران حراست اچانک وفات کی تحقیقات کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے بعد وکلاء کی بین الاقوامی تنظیم نے بھی سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران حراست موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی وکلاء ایسوسی ایشن کے جنیوا میں قائم ہیڈکواٹر سے جاری ایک میں مصر میں عبدالفتاح السیسی کی حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات کی تحقیقات اور مصری حکومت کی مذمت میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔

    عالمی وکلاء تنظیم نے الزام عاید کیا کہ ڈاکٹر محمد مرسی کی بیماری میں غفلت برت کر انہیں سسک سسک کر مرنے پر مجبور کیا گیا۔

    ’’شہید محمد مرسی قضیہ فلسطین کے محافظ اور بے لوث سپاہی تھے‘‘

    ان کی موت کی ذمہ داری مصری رجیم ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس رہنما خالد مشعل نے کہا تھا کہ شہید محمد مرسی قضیہ فلسطین کے محافظ اور بے لوث سپاہی تھے، سابق مصری صدر کے انتقال پر افسوس ہے۔

  • مصر نے ترک صدر کا مرسی کے قتل کا الزام مسترد کر دیا

    مصر نے ترک صدر کا مرسی کے قتل کا الزام مسترد کر دیا

    قاہرہ: مصری حکومت نے ترک صدر طیب اردون کے بیان کو مسترد کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق السیسی سرکار نے ترک صدر کی جانب سے سابق مصری صدر محمد مرسی کو قتل کیے جانے سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے.

    مصری وزیر خارجہ سامع شکری کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردوان کا یہ الزام بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں.

    سامع شکری کا کہنا تھا کہ ترک صدر کا یہ بیان دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمون سے ان کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔

    خیال رہے کہ مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی پیر کے روز کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے تھے، بعد ازاں وہ انتقال کر گئے.

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ مرسی کی موت طبعی نہیں تھی، بلکہ انھیں مصری حکومت نے قتل کیا، تاکہ ان کی آواز کو خاموش کیا جاسکے.

    مزید پڑھیں: محمد مرسی شہید ہیں، مسلمان انہیں‌ ہمیشہ یاد رکھیں گے، ترک صدر

    18 جون اردوان وان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی غائبانہ نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور انہیں شہید قرار دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    اردوان نے محمد مُرسی کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ انہوں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری