Tag: Moscow

  • روسی حملہ: یوکرین کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

    روسی حملہ: یوکرین کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

    کیف: روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین نے دفاعی انتظامات شروع کردئیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کیلئے فضائی حدود بند کردی ہے اورایئرپورٹ کو بند کردیا ہے۔

    یوکرین سول ایوی ایشن ( سی اے اے) نے فضائی حدود بندش کا نوٹم جاری کردیا ہے، نوٹم کے مطابق فضائی حدود ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔

    ادھر مختلف عالمی ایئر لائنز نے بھی روس اور یوکرین کی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

    یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹس میں وارننگ دی گئی ہے کہ طیارے یوکرین کی فضائی حدود سے گریز کریں اور بیلاروس اور روس کی سرحدوں کے 100 ناٹیکل میل دور رہیں۔

    واضح رہے کہ روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا، روسی صدر کے اعلان کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کردیا

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بلیک سی پورٹ وڈیسا میں بم دھماکوں سے لرز اٹھا ہے جبکہ کرماتو رسک میں فضائی حملےاور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

    ادھر صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ کسی نے روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے اس نتائج اتنے سنگین ہوں گے جوپہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

  • یوکرائن پر حملہ : امریکی صدر بائیڈن کا یوکرینی صدر سے رابطہ

    یوکرائن پر حملہ : امریکی صدر بائیڈن کا یوکرینی صدر سے رابطہ

    روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد امریکی صدر نے یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،  جبکہ یوکرائنی صدر کاکہنا ہے کہ معاملے کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

    یوکرائنی علاقے میں حملے کے فوری بعد امریکی صدر جو بائیڈن نےیوکرائنی  صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور روسی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کے نتیجے میں دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، اس وقت روس کی اسی فیصد فوج یوکرائن کی سرحد پر موجود ہے، روسی فوج کی نقل و حرکت پر پوری نظر ہے۔

    دوسری جانب یوکرائنی صدر کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ہم آج بھی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر نے آج رات رابطہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر کو ان اقدامات سےآگاہ کیا ہے جو عالمی سطح پر مذمت کیلئےاٹھا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج اہم اجلاس ہوگا۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کل میں جی 7ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کروں گا، امریکا اور اس کے اتحادی روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کریں گے، ہم یوکرین اور ان کے عوام کو مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

    ایک اور ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار اکیلا روس ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے، دنیا روس کا احتساب کرے گی۔

  • روس نے بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملہ کیا، یوکرین کا دعویٰ

    روس نے بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملہ کیا، یوکرین کا دعویٰ

    کیف: عالمی دنیا کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں، روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے، روسی صدر کے اعلان کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بلیک سی پورٹ وڈیسا میں بم دھماکوں سے لرز اٹھا ہے جبکہ کرماتو رسک میں فضائی حملےاور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کردیا

    روسی حملےکےبعدیوکرین کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے، یوکرین وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیف، خرکیف، ماریوپول اور اڈیسا میں بیلسٹک اورکروز میزائل سےحملہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، ہم آج بھی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

  • پراٹھے بنانے والے کک باکسر نے ماسکو ميں کانسی کا تمغا جيت ليا

    پراٹھے بنانے والے کک باکسر نے ماسکو ميں کانسی کا تمغا جيت ليا

    کراچی: شہر قائد میں پراٹھے بنانے والے ایک کک باکسر نے روس کے شہر ماسکو ميں کانسی کا تمغا جيت ليا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنيشنل کک باکسنگ چيمپئن شپ ماسکو میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نثار احمد نے برونز ميڈل حاصل کر ليا، نثار احمد نے کواليفائنگ راؤنڈ ميں تاجکستان کے کک باکسر کو زير کيا۔

    نثار احمد کے پاس ايونٹ ميں شرکت کے ليے پيسے بھی نہيں تھے، انھوں نے عوام کی جانب سے تعاون کے بعد ايونٹ ميں شرکت کي۔

    سيد عبيد محمد نے 64 کلوگرام کيٹیگري ميں کک باکسنگ میں گولڈ ميڈل حاصل کيا، جب کہ نوروز علي نے 56 کلوگرام کيٹیگري ميں سلور ميڈل حاصل کيا۔

    ماسکو ایئرپورٹ پر

    نثار احمد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں چائے کے ایک ہوٹل پر پراٹھے بناتا ہے۔

    پاکستان کک باکسنگ ٹیم کا 6 رکنی دستہ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ کی قیادت میں روس کے شہر ماسکو کے لیے 19 نومبر کو کراچی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔

    سید حاجی عبدالمنان آغا ٹیم منیجر تھے، جب کہ عبدالوہاب درانی پاکستان کک باکسنگ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

  • روس : رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، 5 افراد ہلاک

    روس : رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، 5 افراد ہلاک

    ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو میں وزارت ہنگامی حالات کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو کے قریب علاقے نوگنسک میں رہائشی عمارت میں گھریلو گیس دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو کے قصبے نوگنسک میں ایک 9منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب 5 تک جا پہنچی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گیس دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے 9 منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کا حصہ منہدم ہوگیا اور24 اپارٹمنٹس کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

    170سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کتنے افراد ملبے کے نیچے موجود ہیں، امدادی ٹیموں کی جانب سے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • قاتل کا انوکھا اعتراف جرم : پولیس بھی حیران رہ گئی

    قاتل کا انوکھا اعتراف جرم : پولیس بھی حیران رہ گئی

    ماسکو : روس میں ایک شخص نے جھگڑے کے بعد تین افراد کو گولیاں ماردیں وہ چاہتا تو موقع واردارت سے فرار بھی ہوسکتا تھالیکن اس نے پولیس کو ایک نئے انداز سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی علاقے کے جنگل میں ایک شخص نے شراب پی کر جھگڑے کے دوران تین افراد کو قتل کردیا اور جرم کا اعتراف کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں سنگین جرائم کی تحقیق کرنے والی کمیٹی نے گزشتہ روز بتایا کہ اس شخص اور اس کے ایک جاننے والے نے چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے خبرواسک میں ایک فارم میں شراب پینے کے دوران جھگڑا شروع کر دیا تھا۔

    کمیٹی کے بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ اس شخص نے اس کے بعد اپنے جاننے والے ایک آدمی اور دو خواتین کو گولی مار دی تھی۔

    فارم کے دور دراز مقام پر واقع ہونے اور وہاں تک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے اس شخص کو اوخوتسک گاؤں  پہنچنے میں ایک ہفتہ لگا جہاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کیا اور بتایا کہ اس نے یہ جرائم کیے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شخص جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش کار اس فارم کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جو ایکی گھنے جنگل میں گھرا ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ روس میں الکوحل مشروبات کے خلاف مہمات اور حکام کی جانب سے فروخت پر قابو پانے کے لیے جارحانہ اقدامات کے بعد چند برسوں سے شراب نوشی کم ہو رہی ہے لیکن اس پیش رفت کے باوجود شراب پینے کے دوران اس طرح کے واقعات عام ہیں۔

    واضح رہے کہ چار برس قبل 2017 میں ماسکو کے شمال مغربی گاؤں میں ایک شخص نے شراب نوشی کے جھگڑے کے دوران نو افراد کو قتل کردیا تھا۔

  • روسی طیارہ آگ لگنے کے بعد گر کر تباہ، روسی ہیرو ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

    روسی طیارہ آگ لگنے کے بعد گر کر تباہ، روسی ہیرو ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

    ماسکو: روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ پروٹوٹائپ طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

    روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو پروٹو ٹائپ فوجی مال بردار طیارہ ماسکو کی حدود کے باہر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 افراد سوار تھے، جن کے بارے میں امکان ہے کہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

    فوجی طیارہ ٹیسٹ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا، طیارہ ماسکو کے جنگلات کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ ایئر فیلڈ پر لینڈنگ کے لیے آ رہا تھا۔

    ترکی کی مدد کو آنے والا روسی طیارہ حادثے کا شکار

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    رپورٹس کے مطابق طیارے کے دائیں انجن میں دوران پرواز آگ لگ گئی تھی، روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلیوشن Il-112V پروٹوٹائپ طیارے پر تین افراد سوار تھے، جن میں ایک روس کے ہیرو نکولائی کوئموف بھی شامل تھے، اور ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

    نکولائی کوئموف نے مارچ 2019 میں مذکورہ طیارے کی پہلی ٹیسٹ پرواز کامیابی سے اڑائی تھی، جس پر انھیں ہیرو کی حیثیت دی گئی تھی

    روسی محکمہ دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے، طیارہ حادثے کی ممکنہ ابتدائی وجوہ میں انجن میں آگ لگنا، پائلٹ کی غلطی، اور دیگر پرزوں کا کام نہ کرنا شامل ہیں۔

  • روس :  بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    روس : بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    ماسکو :  روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایئر پورٹ پر بوئنگ 777مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں بوئنگ 777 طیارے نے انجن میں خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ کی ہے، واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کے انجن کنٹرول سینسرز کے آپریشنز میں خرابی پر طیارے کے کریو نے ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    انتظامیہ کے مطابق بوئنگ 777 کی کارگو پرواز ہانگ کانگ سے میڈریڈ جا رہی تھی، طیارہ چیکنگ کے بعد دوبارہ میڈریڈ کی جانب پرواز کرے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ڈنیور میں بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ایئر لائن نے بوئنگ 777 کے تمام طیارے گراؤنڈ کر دیئے تھے۔

    اس موقع پر بوئنگ کمپنی نے 777 طیاروں کو دنیا بھر میں عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کی سفارشات دی تھیں۔

  • ماسکو میں کرونا وائرس کی شرح کم ہوگئی

    ماسکو میں کرونا وائرس کی شرح کم ہوگئی

    ماسکو: روسی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ماسکو میں کرونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے اور آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    روسی ویب سائٹ کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں کرونا وائرس ختم ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے حکام کے لیے آہستہ آہستہ شہر کو معمول پر لانا آسان ہوگیا ہے۔

    میئر نے ماسکو میں کرونا وائرس اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو میں دوسرے شہروں کے مقابلے میں کم پابندیاں عائد ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وبا ماسکو شہر میں کم ہونا شروع ہوگئی ہے، ہم نے آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین سپٹنک وی بڑے پیمانے پر ملک میں لگائی جارہی ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 15 لاکھ افراد کو یہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

  • روسی سائنسدانوں نے نئے مشن پر کام شروع کردیا

    روسی سائنسدانوں نے نئے مشن پر کام شروع کردیا

    ماسکو : روس کی راکٹ اور خلائی کارپوریشن انرجیہ نے ایک نئے کثیر المقاصد خلائی اسٹیشن کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو بغیر پائلٹ کے تین سے سات ماڈیولز پر مشتمل ہوگا۔

    اس حوالے سے روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس کے اوائل میں ناسا کے ساتھ آئی ایس ایس کی آپریشنل عمر کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    انرجیہ کے پہلے نائب جنرل ڈیزائنر ولادی میر سولووف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن میں بغیر پائلٹ کے تین سے سات ماڈیولز پر مشتمل ہوگا یا دو سے چار افراد کے عملے کے ساتھ شامل ہوگا۔

    خلائی معاملات پر روسی اکیڈمی آف سائنسز کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سولووف نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی عدم کارکردگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

    سولووف جو آئی ایس ایس روس کے فلائٹ ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ اس اسٹیشن میں 2025 تک کام ہوسکتا ہے اور اس کی دیکھ بھال پر10-15 بلین روبل (132۔198 ملین ڈالر) خرچ ہوسکتے ہیں۔

    کارپوریشن فی الحال ایک نیا قومی خلائی اسٹیشن بنانے کے بارے میں انرجیہ سے تجاویز کا انتظار کر رہی ہے، جس پر پہلے روسکوسموس سائنسی اور تکنیکی کونسل میں غور کیا جائے گا اور پھر حکومت کو رپورٹ دی جائے گی۔