Tag: Moscow

  • ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا گیا

    ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا گیا

    ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا، اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ اسلامی ممالک کےسربراہ شدت پسندی کےخلاف اٹھ کھڑےہوں۔

    افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ولادی میرپیوٹن، ترک صدررجب طیب اردگان، فلسطین کے سربراہ محمودعباس سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    اس مسجد کا رقبہ بیس ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت دس ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، مسجد کی تعمیر پر سترہ کروڑ ڈالرز لاگت آئی ہے اور اس کی تکمیل میں ایک عشرہ لگ گیا ہے، مسجد میں ایک بڑا کانفرنس ہال، سات تیز رفتار لفٹ، ہوا کو صاف بنانے والا جدید ترین نظام اور اے سی سسٹم ہے۔


    صدرروس ولادی میرپیوٹن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش اسلام کو بدنام کررہے ہیں، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

    صدر پیوٹن نے اسلامی سربراہوں پر زور دیا کہ شدت پسندی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،ترک صدر طیب اردگان نے بھی تارکین وطن کے بحران اورشدت پسندی کےخلاف اقدامات پر زور دیا۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسلامی مقامات کی حرمت یقینی بنائی جائے ۔

  • ماسکو میں ملٹری میوزک فیسٹول، پاک فوج کے بینڈ شریک

    ماسکو میں ملٹری میوزک فیسٹول، پاک فوج کے بینڈ شریک

    ماسکو: روس میں پاک فوج کے بینڈ اورخٹک ڈانس نے سماں باندھ دیا۔ ملٹری میوزک فیسٹیول میں کئی ملکوں کے ملٹری بینڈدستوں نے شرکت کی ۔

    یہ ماسکو کا ریڈ اسکوائر ہے جہاں پاک فوج کابینڈ پریڈ کرتا ہوا داخل ہوا تو نگاہیں جم گئیں پاکستانی اورروسی پرچموں کے ساتھ خٹک ڈانس نے بھی ماضی کی تلخیاں بھلانے کااشارہ دیا چمکتی تلواروں کے ساتھ خٹک ڈانس کاروایتی انداز بھی دلفریب تھا۔

    Video of Pakistani tri services band which performed at Moscow, Russia Posted by ISPR Official on Monday, September 14, 2015

    ماسکو میں لگے فوجی میلے میں دنیا بھر کے بینڈز نے وہ باجے بجائے کہ سب کو ہلاکر رکھ دیا،لیکن جب باری آئی پاکستانی بینڈ کی تو برسوں پرانے ترانوں اور ہزاروں سال پرانے خٹک ڈانس نے سب کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے بینڈ نے ماسکو میں ملٹری میوزک فیسٹیول میں شرکت کی اس دوران بینڈ نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔

    ماسکو کی آٹھ سو اڑسٹھویں سالگرہ کے جشن میں پاکستانی بینڈکی کارکردگی کوبہترین قراردیاگیا، اختتامی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ نےشرکت کی ۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد / ماسکو : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد پر تبالہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دے رہی ہے، ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قبانیاں دے رہی ہیں۔ حکومت اور سیکورٹی ادارے مل کر اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

  • نوجوان لڑکی نے سیلفی لینے میں خود کو گولی مارلی

    نوجوان لڑکی نے سیلفی لینے میں خود کو گولی مارلی

    ماسکو: جواں سال روسی خاتون نے سیلفی کے لئے پوز لیتے ہوئے نادانستہ طورپرخود کو گولی مارکرزخمی کرلیا۔

    روسی خبر رساں ذرائع کے مطابق 21 سالہ نوجوان لڑکی کو ایک 9ایم ایم بندوق ملی جو کہ دفتر کا چوکیدار غلطی سے چھوڑ گیا تھا، لڑکی نے بندوق سے اپنے سر کا نشانہ لیتے ہوئے سیلفی تصویر لینے کی ٹھانی۔

    ایک ہاتھ میں بندوق تھامے اور دوسرے میں موبائل لڑکی سے غلطی سے بندوق کا گھوڑا دب گیا اور گولی بالکل قریب سے اسکی کنپٹی میں داخل ہوگئی۔

    لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ماسکو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق اس کی جان تاحال خطرے میں ہے۔

    پولیس تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ دو ہفتے قبل بندوق دفتر میں چھوڑ کر چھٹیوں پر گیا تھا اور اس واقعہ حادثاتاً پیش آیا ہے۔۔ اے ایف پی

  • روسی صدر نے کریمیا میں خفیہ آپریشن کا اعتراف کرلیا

    روسی صدر نے کریمیا میں خفیہ آپریشن کا اعتراف کرلیا

    ماسکو:روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ان کے خفیہ حکم پرروسی افواج نےکریمیہ میں داخل ہوکرروس نوازسابق صدرکو بچایا۔

    روس کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی ڈاکیومنٹری کے ٹریلرمیں روسی صدر کریمیہ پرقبضے کے تنازعے پرکھل کرگفتگو کرتے نظر آئے ہیں۔

    پیوٹن نے اس رات کا بھی تذکرہ کیا جب خفیہ اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ساری رات میٹنگ جاری رہی جس میں طے کیا گیا کہ کریمیا کے صدر کو بچانے کے لئے کیا لائحہ عمل طے کیا جائے۔۔

    ان کا کہنا تھا کہ’’ہم صبح سات بجے تک گفتگو کرتے رہے اورجب ہم رخصت ہونے لگے تو میں اپنے ساتھیوں سے کہاکہ اب ہمیں کریمیا کو واپس روس کا حصہ بنانے کے لئے کام شروع کردینا چاہیئے‘‘۔

    اس میٹنگ کے چاردن بعد نامعلوم فوجیوں نے کریمیا کی مقامی پارلیمنٹ پر قبضہ کیا اور انتہائی عجلت میں نئی حکومت منتخب کی گئی، بعد ازاں 18 مارچ کو ماسکو نے باضابطہ طورکریمیا پراپنے تسلط کا اعلان کیا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔

  • نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن ہے، پیوٹن

    نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن ہے، پیوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرق میں نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن تعمیرکرنے کے مترادف ہے۔

    ماسکومیں پریس کانفرس سے خطاب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں داخلی آپریشن جاری ہے جس سے روس کا تعلق نہیں ہے۔

    سی آئی اے کے قیدیوں پرتشدد کے حوالے سے پیوٹن نے کہا کہ قانون کا احترام کرنا چاہئیے قانون پرعمل نہ ہونے سے افراتفری پھیلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روسی کرنسی کی قدر میں استحکام کے لئے زرمبادلہ موجود ہے دوسال میں روس کی معیشت سنبھل جائے گی۔