Tag: most expensive

  • دنیا کے سب سے مہنگے ترین چاول

    دنیا کے سب سے مہنگے ترین چاول

    ٹوکیو : جاپان میں دنیا کے انوکھے اور مہنگے ترین چاول کی قسم پائی جاتی ہے، جس کی قیمت 15ہزار روپے فی کلو یعنی (109 ڈالر) ہے۔

    اگر آپ دنیا کے چند بہترین چاولوں کی اقسام کے غیر معمولی انتخاب کی تلاش میں ہیں تو پھر کنمی مائی پریمیئم کے سوا کسی اور چاول کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔

    اس نایاب چاول کو کنمی مائی پریمیئم کہتے ہیں جو ہاتھ سے چنے گئے آرٹیزنل چاول کی ایک قسم ہے۔ جسے منفرد پروسیسنگ طریقہ کار سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جو اس کے ذائقہ اور غذائیت دونوں میں اضافہ کرتا ہے۔

    اس چاول کو کھانے کے شوقین اور غذائیت پر توجہ مرکوز کرنے والے افراد کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    اس کی تیار کنندہ جاپان کی ٹویو رائس کارپوریشن ہے، یہ خصوصی چاول 17 سال قبل ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے فلیور پر مشتمل ہے۔

    اس کی تیاری کے لیے کمپنی کی ملکیتی چاول بفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے ہاتھ سے چنے ہوئے دانے شامل کیے گئے تھے۔

    کنمیمائی پریمیئم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ روایتی چاولوں کے مقابلے میں بہت زیادہ غذائیت کا حامل ہونے کے ساتھ مزیدار گری دار میوے کا ذائقہ بھی رکھتا ہے۔

    جبکہ اسکی پالش کے عمل کی وجہ سے اس کے دانے خود بھی چھوٹے ہیروں کی طرح نظر آتے ہیں جو صرف غیر خوردنی موم کی تہہ کو ہٹاتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق Kinmemai Better White میں عام چاولوں کے مقابلے میں 1.8 گنا زیادہ فائبر اور سات گنا زیادہ وٹامن B1 ہوتا ہے، جس سے آپ کے جسم کو دباؤ والے حالات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں چھ گنا زیادہ lipopolysaccharides (LPS) بھی ہیں

  • اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون کون سا ہوگا؟

    اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون کون سا ہوگا؟

    کیلیفورنیا : مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے متوقع طور پر اب تک کا سب سے مہنگا فون متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سلم کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ سب سے بیش قیمت اور دیکھنے میں بہت پتلا ہوگا۔

    امریکی کمپنی آئندہ سال کیلئے لائن اپ ”17 سیریز“ میں ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس متعارف کرانے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے لیکن ان کے ساتھ ایک آئی فون 17 سلم بھی متعارف کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔

    آئی فون 17 اور 17 سلم میں 8 جی بی ریم جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 12 جی بی ریم ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 سلم کا ڈسپلے 6.6 انچ ہوگا اس کی موٹائی اتنی کم ہوگی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لائن اپ کا سب سے مہنگا ترین فون ہوگا، جس کی قیمت آئی فون 17 پرو میکس سے بھی زیادہ ہوگی، اس میں آئی فون 17 پرو میکس سے زیادہ پریمیم اسپیسی فیکیشن ہونے کی بھی توقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اگرچہ ایپل کی آئی فون 16 سیریز متعارف کرانے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں، تاہم آئی فون 17 سیریز کے بارے میں افواہیں پہلے ہی منظر عام پر ہیں، جس کی تعارفی تقریب اگلے سال متوقع ہے۔

  • دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت

    دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت

    پاکستان میں جیسے جیسے گرمی کا موسم اپنی شدت پکڑ رہا ہے اور سورج کی تپش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پک کر تیار ہوچکا ہے۔

    دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے مختلف اقسام کے آم چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری اور انور راٹھور اپنا منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔

    Miyazaki mango

    ایسے میں ایک اور قیمتی ترین آم بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے لیکن یہ بیش قیمت آم شاید عام آدمی کی دسترس میں نہ ہو کیونکہ اس کی فی کلو قیمت لاکھوں روپے ہے۔

    جی ہاں ! سرخ و جامنی رنگ کا جاپانی آم ‘میازاکی’ کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے۔ مذکورہ مہنگے ترین آم ‘میازاکی’ کی کاشت کا آغاز اب کراچی میں بھی کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل صرف جاپان میں اگایا جاتا تھا۔

    mango

    کراچی میں اس قیمتی آم ’میازاکی‘کی کاشت کرنے والے کسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔ یہ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

    Miyazaki

    کسان کے مطابق عالمی منڈی میں ’میازاکی‘ کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپے میں ڈھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ ’میازاکی‘ کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

  • سعودی عرب : مہنگے ترین عقاب کی نیلامی

    سعودی عرب : مہنگے ترین عقاب کی نیلامی

    ریاض : سعودی عرب کے نوجوان رازق رزق اللہ الحسنانی نے اتفاقیہ طور پر عقابوں کی نیلامی میں اپنا عقاب فروخت کرکے تین لاکھ 61ہزار ریال کما لیے ہیں۔

    عودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 35 سالہ نوجوان نے کہا ہے کہ میں نے عقابوں کو شکار کرکے فروخت کرنے کا ہنر اپنے بھائی عبدالرازق کے ساتھ والد سے سیکھا جب میری عمر صرف 6 سال تھی۔

    نوجوان نے بتایا کہ میں نے اب تک کئی عقاب شکار کرکے فروخت کیے مگر کوئی بھی مہنگا ترین عقاب 5 ہزار ریال سے زیادہ نہیں تھا۔ سنیچر کے دن نیلامی میں اپنا نیا عقاب فروخت کے لیے پیش کیا تو آدھے گھنٹے کی بولی کے بعد اسے تین لاکھ 61 ہزار ریال میں فروخت کر دیا گیا۔

    یہ عقاب المجیرمہ نامی علاقے سے شکار کیا گیا تھا، اب دوبارہ اسی علاقے میں کسی دوسرے قیمتی عقاب کو شکار کرنے کی کوشش کروں گا۔

    رازق رزق اللہ الحسنانی کا کہنا تھا کہ جو عقاب فروخت کیا گیا وہ شاہین نوعیت کا تھا، اس کی لمبائی 15 انچ، چوڑائی 16 انچ اور وزن 1100 گرام تھا۔ اس قیمتی عقاب کو صالح المطیری نامی شخص نے خریدا ہے۔

  • برطانیہ : دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ

    برطانیہ : دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ

    برطانیہ : برطانوی شہر ساؤتھمپٹن کے ساحل پر ان دنوں رش لگا ہوا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا مہنگا ترین کرو زشپ جو لنگر انداز ہوگیا ہے۔

    اویسس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5گنا بڑا ہے،  جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3سال میں تیار کیا گیا ہے، یہ بحری جہازایک ہزار 187فٹ لمبا 72فٹ اونچا 208فٹ چوڑا اور 2لاکھ25ہزارٹن وزنی ہے۔

    کروزشپ میں 5 ہزار400 سے زائد مسا فروں کی گنجا ئش ہے، یہاں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، پارکس ، سوئمنگ پولز، اپارٹمنٹس ، جاگنگ ٹریکس سمیت سب کچھ ہے اور اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ ہے 3ہزارامریکی ڈالرز ہے۔