Tag: Most Expensive car

  • دنیا کی سب سے مہنگی کار میں کیا خاصیت ہے، دلچسپ رپورٹ

    دنیا کی سب سے مہنگی کار میں کیا خاصیت ہے، دلچسپ رپورٹ

    دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی امریکی کمپنی رولز رائس نے 4 ارب روپے کی دنیا کی سب سے مہنگی کار تیار کی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق 20 ملین ڈالر قیمت والی بوٹ ٹیل کار کو امریکہ کے ایک دولت مند اور شاداب جوڑے نے خصوصی فرمائش پر تیار کروایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گاڑی کے ناقابل یقین عقبی حصے میں ایک ڈنر سیٹ لگا ہوا ہے، جس میں کرسیاں لگی ہیں اور یہاں تک کہ دھوپ اور بارش سے بچانے کے ایک رولر چھتری بھی لگی ہے جس کے نیچے بیٹھ کو کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے۔ رولس رائس کا کہنا ہے کہ اس منفرد کار کے ڈیزائن اور تیاری میں چار سال لگ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 20 ملین ڈالر کی قیمت والی اس گاڑی کے بدلے رولز رائس ہی کی پرچم بردار 40 فینٹم لیموزین کاریں خریدی جاسکتی ہیں جن کی انفرادی قیمت تقریباً 32 کروڑ سے زائد ہے۔

    یہ کار رولز رائس کی پچھلی دو سب سے مہنگی نئی کاروں سویپ ٹیل (جس کی قیمت 20 ارب روپے ہے) اور ہائیپر کا بوگاٹی (جس کی قیمت 22ارب روپے ہے) سے بھی دگنی ہے۔

    اس نئی کار کی زمین سے اونچائی بھی نمایاں طور پچھلی کاروں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ اس کار کا انجن اور دیگرسامان موجودہ فینٹم لیموزین کار کے ڈیزائن کی طرح ہیں تاہم گاڑی کے اوپر کی ہر چیزیں، ہاتھ سے تیار کردہ سب سے بڑے پینلز، ڈیش بوٹ کی گھڑی سمیت دیگر سامان کو مکمل طور پر نیا ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رولز رائس کی نئی گاڑی کا ڈیزائن بالکل نیا ہے اور یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین کار ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا جب اپنے عروج پر تھی تو رولز رائس نے اپنی پیداوار کو چند ہفتوں کے لیے بند کر دی تھی اور دنیا بھر میں ان کے ڈیلروں نے بھی کارروبار بند کر دیا تھا۔

  • پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    لاہور: محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی ، لیمبورگینی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی ، اسپورٹس کارکی رجسٹریشن کیلئے 45 لاکھ 32ہزار روپے جمع کرائے گئے، اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے 11کروڑ ہے۔

    مہنگی اسپورٹس گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

    کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی ،ایکسائز کےموٹرسسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرہو سکتی تھی۔

    اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے 9 کروڑ 80لاکھ میں گاڑی کی رجسٹرڈ کی تھی جو کہ جی ٹی مرسیڈیز تھی۔

    یاد رہے محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا گیا تھا، یہ سروس گاڑیوں کی چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف مدد گار ہوگی۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا  تھاکہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے، اب کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد گھر بیٹھے ہی معلوم کر سکتا ہے۔