Tag: most-polluted-city

  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

    بھارت میں دیوالی کا تہوار پرجوش طریقے سے منایا جاتا ہے جبکہ اس موقع پر بڑے پیمانے پر آتش بازی بھی کی جاتی ہے، تاہم اب دیوالی کے موقع پرکی گئی آتش بازی کے باعث بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس 348 تک ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا کے معیار میں گراوٹ آنے کی وجہ سے شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ شہری ماسک کا استعمال کرکے آلودگی سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی ہندوستان میں کھیتوں میں فضلہ جلانے سے ہوا کے معیار میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

    بھارت میں فضائی آلودگی کی سطح کو دیوالی کے دوران ہونے والی آتش بازی ہر سال متاثر کرتی ہے، صوبائی حکومتوں نے دیوالی اور موسمِ سرما میں آتش بازی کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پابندی کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کے قانون کے باوجود ہندوؤں کی ایک کثیر تعداد آتش بازی کرتی نظر آتی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں صرف7 ممالک ایسے ہیں جہاں کا فضائی معیار بین الاقوامی فضائی معیار کے عین مطابق ہے جبکہ بھارت کے درجنوں شہر آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

    سوئس کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے سالانہ عالمی سروے پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ دنیا کے سو آلودہ ترین شہروں میں سے83 بھارت کا حصہ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل لبنان تنازع سے متعلق بڑا بیان

    رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بیگو سرائے گزشتہ سال دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا تھا۔ گوہاٹی، دہلی اور ملاں پور اس فہرست میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

  • لاہور  ایک بار دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا

    لاہور ایک بار دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا

    لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر ترین قرار دے دیا گیا، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 468 تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا، ماحولیاتی آلودگی جانچنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 468 ہے۔

    گزشتہ روز لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 309 تھا اورآج لاہور میں سب سے زیادہ ماڈل ٹاون متاثر ہے ، جس کا ایئرکوالٹی انڈیکس 684 ہے جبکہ گلبرگ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 681 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 532 ہے۔

    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

    سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔