Tag: Most-Wanted Terrorist

  • کراچی سے  انتہائی مطلوب  دہشت گرد  گرفتار،  دشمن ملک سےٹریننگ حاصل کرنے کا انکشاف

    کراچی سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، دشمن ملک سےٹریننگ حاصل کرنے کا انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ 2016میں عباس رضا کے کہنے پر پڑوسی ملک سے تربیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے حساس ادارے کےساتھ مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران پڑوسی ملک سےعسکری تربیت یافتہ کاساتھی ذاکر رضاعرف ندیم گرفتار کرلیا۔

    دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ 2016میں عباس رضا کے کہنے پر پڑوسی ملک سے تربیت لی، دوران تربیت حربی مشقیں،جنگی چالیں ،خودکار ہتھیاروں کی مہارت لی۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ عباس رضا ریڈ بک کاانتہائی مطلوب دہشت گرد ہے ، ریڈبک مطلوب دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں ذہنی سازی کرتاتھا اور لوگوں کو مذہبی،فرقہ وارانہ دہشت گردی اور انتشارکیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کےمتعدد لوگوں کووارداتوں میں سہولت دیتاتھا، ملزم سے برآمد اسلحہ کا معائنہ کرایا جارہا ہے۔

    یاد رہے سی ٹی ڈی نے کوٹ بنگلو کے علاقے میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش دشمن ملک سےٹریننگ حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے بلوچستان میں مہران ہوٹل پر حملےمیں ملوث ہونےکا اعتراف کیا جب کہ ایف سی کی گاڑیوں کو تباہ کرنےکا بھی اعتراف کیا۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ دہشت گرد عباس جعفری کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم انتہائی مطلوب دہشت گرد یاور عباس کا ساتھی ہے، یاور عباس کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق گرفتار شدہ عباس جعفری نے سنہ 2014 میں پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت لی، ملزم نے دوران ٹریننگ میڈیکل ایڈ انٹیلی جنس سروس بھی سیکھی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو خود کار ہتھیاروں میں مہارت حاصل ہے، گرفتار ملزم ذہن سازی کر کے کچھ افراد کو پڑوسی ملک تربیت کے لیے بھی لے جا چکا ہے، ملزم سے برآمد اسلحے کا معائنہ کروایا جارہا ہے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی میں ہونے والی اہم واراتوں کی ریکی کی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 14 جنوری کو کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت منصور علی عرف انیل کے نام سے ہوئی تھی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کے مطابق ملزم سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد، 2 ریسیور، بونا وائر،بارودی سرنگ اور ایک پستول برآمد ہوا تھا۔

    ملزم منصور عرف انیل ایس آر اے کا سرگرم کارکن تھا اور اس نے باقاعدہ را سے بھارت میں تربیت حاصل کی تھی۔