Tag: most wanted terrorist dead

  • وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس،  نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کے تحت ا ب تک دو لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ساٹھ تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جس میں سے ایک تنظیم واچ لسٹ پر ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر قانونی موبائل فون سمز رکھنے کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دینے پر بل قومی اسمبلی میں لانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ میڈیا ہاوٴسز اور میڈیا شخصیات کی سیکورٹی کے لیے صوبائی سطح پر کام جاری ہے۔

    وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات پر رابطے کا مضبوط نظام قائم کیا جائے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوئیک رسپانس فورس کو فوری حرکت میں لایا جاسکے۔

  • دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کاروائی ہوگی، چوہدری نثار

    دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کاروائی ہوگی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہناہےکہ جن مدرسوں کےخلاف ثبوت ملےصرف ان کےخلاف کاروائی ہوگی،تمام مدرسوں نےیقین دہانی کرادی کہ کالی بھیڑوں کی نشاندھی کریں گے۔

    اسلام آباد میں مدارس اصلاحات اور میڈیا ضابطہ اخلاق کے حوالے سے دو اجلاسوں کی صدارت کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا اس مرتبہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ایک غیرت مند اور خودمختار ملک کی حیثیت سے دوٹوک انداز میں بات کی گئی ہے اور بھارت کی جانب امریکا کی واضح جھکاوٴ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جان کیری سے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ پر بات چیت ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کچھ مدارس جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں یا ہوں گے تو ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ میڈیا مالکان کے شکر گزار ہیں، میڈیا نے واضح کردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جانبدار ہے اور ملک کے مفاد میں کام کرے گا۔

     انہوں نے میڈیا سے رابطے کے لیے ایک حکومتی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا،وزیرداخلہ نے فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی اور حکومت پاکستان کی جانب سے پاپ فرانسس کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

  • حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بنا کرتی ہیں، چوہدری نثار

    حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بنا کرتی ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کسی کے ذہن میں بھی نہیں ہوگا کہ فوجی عدالتوں پرقانون سازی ہوگی۔

    اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، بچے بچے کو جنگ کی صورتحال کا سامنا ہے، حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بنتی ہیں، قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔

    ان کا کہناتھا کہ فوجی عدالتوں کا مطلب یہ نہیں کہ  ہم ہر کسی لٹکانا چاہتے ہیں، فوجی عدالتیں محدود وقت اور غیر معمولی حالات کے لئے ہیں، عدالت میں آنے والے ہر شخص کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، فوجی عدالتیں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں کے لئے ہیں ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کے گلی محلوں ، بازار ، مساجد میں اعلانیہ حملے ہوئے، چالیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا خون ہوا، 2009 پشاور میں خواتین اور بچوں کا نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا، شہید افراد کے جنازوں پر بھی حملے کئے گئے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج سے بہادر دنیا کی کوئی فوج نہیں ہے، فوج آئینی حقوق کی جنگ لڑھ رہی ہے، شفقت حسین کا کیس فی الحال معطل کردیا گیا ہے، عام شہریوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوگا، فوجی عدالتیں اس لڑائی اور جدوجہد کا ایک عنصر ہیں، کوئی عالم دین دہشتگردوں کے نکتہ اسلام سے اتفاق نہیں کرتا، ہم فساد برپا کرنے والوں کے خلاف ہیں ۔

    چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ مدارس کوبطور مدارس ٹارگٹ ناانصافی ہوگا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم فوج کے پیچھےکھڑی ہے،انتہاپسندوں کیخلاف سب کومتحرک ہوناپڑے گا۔

  • جن  قیدیوں کی اپیلیں مسترد ہوگئیں انہیں فوری سزا دی جائے، چوہدری نثار

    جن قیدیوں کی اپیلیں مسترد ہوگئیں انہیں فوری سزا دی جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: حکومت نے سزائےموت کےتمام قیدیوں کوفوری پھانسی دینے کی ہدایت کردی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنےچاروں صوبوں سےکہا ہے کہ جن قیدیوں کی اپیلیں مسترد ہوگئیں ان کی سزائےموت پرعمل درآمد کیا جائے۔

    اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت نیکٹا کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔۔اجلاس میں ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت نیکٹا کے دیگرارکان شریک ہوئے اور دہشتگردی کی خاتمے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چاروں صوبوں میں قید سزائے موت کے وہ قیدی جن کی اپیلیں مسترد ہوئی ہیں ان کو فوری پھانسی دینے کی ہدایت کی، انہوں نے دہشتگری کی روک تھام کیلئے چاروں صوبوں میں انٹیلی جنس شئیرنگ کے نظام کو مزید مربوط بنانے کا اعلان کیا ۔

     وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ نیکٹا کو موثر بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیکٹا فعال ہونا ناگزیر ہے۔

  • کوئی تین گنا کرایہ دےیاپچاس روٹیاں لےتواطلاع دیں، چوہدری نثار

    کوئی تین گنا کرایہ دےیاپچاس روٹیاں لےتواطلاع دیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثارنے ہدایت کی ہے کہ کوئی تین گنا کرایہ دے یاپچاس روٹیاں لے توپولیس کواطلاع دیں،مالک مکان نےدہشت گرد کوکرایہ دار رکھا تو وہ بھی ذمہ دار ہوگا، مسجدوں کے امام کسی مشتبہ شخص کودیکھیں تو اطلاع دیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج جمہوری حکومت کی نمائندگی کرتی ہے۔ افواج پاکستان نے کبھی بھی خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کبھی بناتی ہے۔ اگر خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچانا ہوتا تو دہشتگردوں کے خاندان آرام سے نہ رہ رہے ہوتے، پاکستان سے اسامہ بن لادن کے بیوی بچوں کو بھی بحفاظت بیرون ملک بھجوایا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو کام کرنے کیلئے سات دنوں کا وقت دیا گیا، ہم اپنا کام تیزی سے کر رہے ہیں اور دن رات مصروف عمل ہیں، کل شام یا پرسوں قوم کے سامنے اپنی سفارشات رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ایکشن پلان کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کا آزاد میڈیا بھی اپنی ذمہ داریاں پہچان لے، نہ صرف دہشتگردوں بلکہ ان کے حمایتیوں کو میڈیا پر اپنا پرچار کرنے سے روکنا ہو گا کیونکہ جس کے گھر میں کوئی نہیں سنتا وہ میڈیا پر آ کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے، ضرورت ہے کہ میڈیا اب قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوے فیصد مدرسے دہشتگردی سے منسلک نہیں ہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے دست راست ہیں. ایسا بالکل نہیں کہنا چاہیے کہ مدرسوں میں پڑھنے والے تمام دہشتگرد ہیں۔ لیکن جو بھی پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے آپریشن ضرب عضب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میران شاہ میں عام شہری اور دہشتگرد ایک ہی جگہ پر رہ رہے تھے، مگر ہم نے وہاں کاروائی کرنے کیلئے پہلے وارننگ جاری کی تا کہ عام لوگ وہاں سے امدادی کیمپوں میں چلے جائیں، جب وزیر اعظم نے آپریشن کا فیصلہ کیا تو یہ تمام معاملات اسی وقت طے کر لئے گئے تھے۔

  • وادی تیراہ میں بمباری، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    وادی تیراہ میں بمباری، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا، پاک فضائیہ کو اس کارروائی میں افغان فورسز کا زمینی تعاون حاصل تھا۔

    ملا فضل اللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے،  پاک فوج کے ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں پاک فضائیہ نے افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کیا، فضائیہ کو اس کارروائی کے دوران افغان فورسز کا زمینی تعاون حاصل رہا۔

    گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کےجذبےکوسراہا۔

    آرمی چیف کا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خیبرایجنسی میں ستاون کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران دو روز میں 62دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں، انہیں نشانہ بنایا جائے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔