Tag: mother

  • سعودی عرب: آسمانی بجلی گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق

    سعودی عرب: آسمانی بجلی گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق

    سعودی عرب کے سیاحتی شہر ابھا میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئیں، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ہم 2 خاندان القریات سے سیر و تفریح کی غرض سے ابھا کے ایک تفریحی مقام پر موجود تھے۔

    اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکر ایک رشتہ دار خاتون اور اس کی 22 سالہ بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

    الشراری کے مطابق خاندان کی ایک اور بیٹی بھی حادثے کے وقت وہیں موجود تھی جو بجلی گرنے سے زخمی ہوگئی۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواہ ہفتے سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مکہ شہر، طائف، جازان، عسیر اور الباحہ سمیت دیگر ریجنز میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    سعودی عرب: بیٹی کے قاتل ماں باپ کو سزائے موت

    محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا تھا کہ مملکت کے کئی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں اور بعض مقامات پر سیلابی صورت حال کا بھی خدشہ ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

  • ’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

    ’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی نئی دلکش تصاویر اور جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    سجل علی ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی اور والدہ کے ہمراہ بچپن کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    پوسٹ کی پہلی تصویر میں سجل علی کی مونوکروم تصویر شامل ہے جس میں وہ ایک ایسے پتھر کے برابر میں بیٹھے نظر آئیں جس پر لطٖ ‘عشق’ لکھا ہوا تھا، دوسری تصویر میں والدہ اور والد کی شادی کی یادگار تصویر بھی شامل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    پوسٹ میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں ننھی سجل علی اپنی والدہ کی گود میں ہیں، آخر میں سجل نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں انکی والدہ کی انکے لیے لامحدود محبت کی منظر کشی ایک پیڑ کرتا دکھ رہا ہے۔

    انہوں نے چند تصویروں کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے، اداکارہ نے ” میری زندگی آپ سے شروع ہو کر آپ پر ہی ختم ہوتی ہے” لکھا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

  • پھوپھو کے بیٹے سے شادی نہ ہوتی تو بچے نارمل ہوتے، معذور بچوں کی ماں کی روداد

    پھوپھو کے بیٹے سے شادی نہ ہوتی تو بچے نارمل ہوتے، معذور بچوں کی ماں کی روداد

    کزن میرج بچوں میں بیماریوں کی منتقلی کا سبب ہے، فرسٹ کزنز میں شادی کرنے والے جوڑوں میں دونوں افراد کی ایک ایک جینز میں نقص ہو تو مرض کا پیدا ہونے والے بچوں میں منتقل ہونا یقینی ہے۔

    لاہور کی رہائشی کرن بچوں کی معذوری پر آنسو بہاتی ہیں اور خاندان میں شادی کی روایت کو ذمہ دار سمجھتی ہیں، کرن بڑی آرزوں کے بعد دھوم دھام سے اپنی پھو پھو کے بیٹے کے ساتھ بیاہی گئیں، کزن میرج کی وجہ سے ان کے دونوں بچے ذہنی اور جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔ اس پر شدید غربت نے مسائل کا ایسا پہاڑ کھڑا کیا ہے کہ وہ روز جیتی اور روز مرتی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں کزن میرج کا معاملہ اٹھا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ انکے قریبی رشتہ دار بھی کزن میرج کی وجہ سے ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار ہیں ، حکومت اس مسئلہ پر قدم اٹھائے۔

    ایسی ہی ایک قیامت کرن پر گزری جو آج دعا کرتی ہیں کہ کاش ان کی کزن میرج نہ ہوتی، ان کے دونوں بچے معذور ہیں۔

    جینی اور موسی خود نہ کچھ کھا پی سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی ماں سے کوئی فرمائش کرتے ہیں، کرن ترس گئی ہے کہ انکے بچے کچھ فرمائش یا ضد کریں۔

    ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر کا کہنا ہے کہ نسل در نسل ایک ہی خاندان میں شادیوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    صحت مند معاشرے کے تسلسل کے لیے ضروری کہ حکومت کزن میرج جیسے رواج کی حوصلہ شکنی کرے، اور شادی سے پہلے بلڈ اسکریننگ پر توجہ دی جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • نشو بیگم نے اپنے داماد ریمبو پر سنگین الزام عائد کردیا

    نشو بیگم نے اپنے داماد ریمبو پر سنگین الزام عائد کردیا

    شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینیئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی صاحبہ کے ساتھ اپنے پیچیدہ تعلقات کی اصل وجہ سے متعلق بتادیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ نشو بیگم نے ایک یوٹیوب چینل کو ٹیلی فونک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ریمبو کی وجہ سے کئی ماہ سے اپنی بیٹی سے ملاقات نہیں کی۔

     صاحبہ کی والدہ نشو نے کہا میں بہت عزت دار اور سیدھی سادی انسان ہوں، میں ان سے معافی بھی مانگ سکتی ہوں، لیکن میں نے کوئی غلطی نہیں کی تو معافی کیوں مانگوں؟ یہ ان کی غلطی تھی، وہ مجھے چھوڑ کر خوش ہیں تو رہنے دو، وہ اپنا گھر بچا رہا ہے اگر وہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو ٹھیک ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں تو راج کیا ہی ہے ساتھ ہی اپنے شوہر کے ساتھ باعزت زندگی گزاری ہے، میں نے پاشا صاحب کے ساتھ 30 سال تک ایک چوہدرانی بن کر زندگی گزاری ہے، وہ اپنے گاؤں کے چوہدری تھے، وہ چیئرمین عشر و اوقاف تھے، انہوں نے الیکشن بھی لڑا، وہ پائلٹ تھے، ہم اپنے گاؤں کی زمینوں میں جاتے تھے، بڑے نوکر چاکر میرے ارد گرد ہوتے تھے میں نے ایک لگژری زندگی گزاری ہے، میں نے اپنی بچی کو خوش حالی میں پالا ہے۔

    میری بیٹی صاحبہ 8 ماہ سے مجھ سے نہیں ملی: نشو بیگم دوران شو آبدیدہ ہوگئیں

    نشو بیگم نے کہا کہ صاحبہ اور ان کے شوہر کو میرے خلاف یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی، باوقار خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا پر کھل عام بات نہیں کرتے، جب انہوں نے یو ٹیوب پر اس معاملات پر گفتگو کی تو میں نے بھی ویسا ہی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jan Rambo (@janrambo.official)

    ماضی کی اداکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دیگر دونوں بچوں کو میرے یوٹیوب چینل یا وی لاگنگ سے مسئلہ نہیں ہوتا، وہ میری بہت عزت کرتے ہیں، میرا چھوٹا داماد پڑھا لکھا ہے، انہیں بھی میری وی لاگنگ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ ریمبو کو ہے، میں دعا دیتی ہوں کہ ان کے بچے ان کی ساتھ اس طرح نہ کریں۔

  • کراچی: ٹینک میں ڈوب کر ماں اور 2 بچیاں جاں بحق

    کراچی: ٹینک میں ڈوب کر ماں اور 2 بچیاں جاں بحق

    کراچی: لانڈھی بختاور گوٹھ میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ماں اور 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی کے بختاور گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ایک ہی گھر کے 3 لوگ ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو اہلکار کے مطابق پہلے ایک بچی ٹینک میں گری، بچی کو بچانے کیلئے ماں ٹینک کے اندر گئی، ماں کو دیکھ کر دوسری بچی بھی ٹینک کے قریب گئی اور اندر گر گئی۔

    ریسکیو اہلکار نے مزید بتایا کہ جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 اور 5 سال جبکہ ماں کی عمر 35 سال ہے۔

  • بے رحم قاتل نے ماں بہن اور بھائی کو قتل کرکے لاشیں کتوں کو کِھلا دیں

    بے رحم قاتل نے ماں بہن اور بھائی کو قتل کرکے لاشیں کتوں کو کِھلا دیں

    قاہرہ : مصر میں ایک سفاک نوجوان نے اپنے ہی خاندان کے تین افراد کو ذبح کردیا مقتولین کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلا دیئے۔

    بے رحم قاتل نے ماں بہن اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے اور ثبوت مٹانے کیلیے انہیں کتوں کے آگے ڈال دیا۔

    مصر میں پولیس حکام نے تہرے قتل کے اس سفاک مجرم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تہرے قتل کے لرزہ خیز انکشافات کیے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بُو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔

    killed

    گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے گھر میں موجود واحد فرد ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔

    ملزم محمد الشرقاوی نے دوران تفتیش بتایا کہ واردات علی الصبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا۔

    اس کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر بیمار نہیں ہوں اور نہ ہی کسی نفسیاتی مرض کا شکار ہوں، اس نے کہا کہ میرا ان لوگوں کو اس طرح قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا, ملزم نے انکشاف کیا کہ والدہ اور بہن بھائیوں کی لاشوں کو کاٹنے کے لئے 20 چاقوؤں کا استعمال کیا۔

    بدبخت ملزم نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد تینوں لاشوں کے ٹکڑے کیے، بڑے ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور بقیہ ٹکڑوں کو کتے کے آگے ڈال دیا۔

    ملزم کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نفسیاتی عارضے کا شکار ہے۔ اگرچہ اس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، میرے خیال میں کوئی سمجھدار انسان ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔

  • میری والدہ نے آخری بار مجھ سے کہا کہ اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عمران عباس رو پڑے

    میری والدہ نے آخری بار مجھ سے کہا کہ اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عمران عباس رو پڑے

    کراچی : پاکستان اور بھارت کی شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار کارکردگی کا لوہا منوالے والے پاکستانی اداکار عمران عباس اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکار عمران عباس نے شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین سے یادیں شیئر کیں۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے عمران عباس جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم اور آواز بھرّا گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں میں میرے ساتھ بہت کچھ ہوا ایک بہن چلی گئی والد اور والدہ کا بھی انتقال ہوگیا اور میں گھر میں اکیلا رہ گیا۔ والدہ بار بار شوٹنگ کے دوران فون کرتی تھیں کہ کب گھر آؤ گے؟

    عمران عباس نے بتایا کہ والدہ کی زندگی میں جب آخری بار لندن جارہا تھا تو انہوں نے مجھے بلایا تو بہن نے کہا کہ اسے بار بار تنگ نہ کیا کریں کام میں حرج ہوتا ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ پریشان نہ ہوا کر اب میں تجھے تنگ نہیں کیا کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ والدین کے جانے کے بعد ہی ان کی قدر کا احساس ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے کچھ بچا ہی نہیں اپنی کامیابی کا کس کو بتائیں کس سے اپنے دل کا حال بیان کریں۔

  • بیٹے کو اسکول سے پیدل گھر جانے کی سزا دینے والی ماں نے دل دہلا دینے والی غلطی کر دی

    بیٹے کو اسکول سے پیدل گھر جانے کی سزا دینے والی ماں نے دل دہلا دینے والی غلطی کر دی

    الاباما: امریکی ریاست الاباما میں ایک ماں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب بیٹے کو اسکول سے پیدل گھر جانے کی سزا دینے کے بعد اس نے دل دہلا دینے والی غلطی کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں ایک خاتون نے 7 سالہ بیٹے کو سزا کے طور پر اسکول سے گھر پیدل جانے کو کہا، لیکن حادثاتی طور پر اس نے بیٹے پر گاڑی چڑھا دی۔

    پولیس حکام کے مطابق سرائے ریچل جیمز 9 فروری کو اپنے بیٹے کو اسکول لینے گئیں، انھیں پرنسپل نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے اسکول میں بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر خاتون نے بیٹے کو نظم و ضبط سکھانے کا فیصلہ کیا۔

    خاتون نے کار اسکول سے کچھ فاصلے پر آنے کے بعد روکی اور اپنے بیٹے کو بقیہ 8 بلاکس تک پیدل چلنے کا حکم دیا، لڑکے کو گاڑی سے اتر کر پیدل چلنا پڑا، لیکن جیسے ہی وہ چلنے لگا، اس نے دوڑ کر اچانک گاڑی کے دروازے کا ہینڈل پکڑنے کی کوشش کی، جب کہ اس وقت گاڑی بھی چل پڑی تھی۔

    خاتون نے اس وقت غلطی سے گاڑی کی رفتار تیز کر دی جس کی وجہ سے اس کا بیٹا کار کے ساتھ گھسیٹنے لگا اور وہ نیچے گرا اور پچھلا ٹائر اس پر سے گزر گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، خوش قسمتی سے بچے کو اتنی چوٹ نہیں آئی جتنی اس صورت حال میں آ سکتی تھی۔

    باپ نے معصوم بیٹی کو کیوں قتل کیا؟

    پولیس اور تفتیش کاروں کا خیال تھا کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا، جو بچے کو سزا دینے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم 27 سالہ ماں پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے 50,000 ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں ایک 53 سالہ خاتون بھی تھیں، جن پر بھی ایک بچے کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا اور انھیں بھی ضمانت 500 ڈالر کے عوض ملی۔ پولیس نے خاتون کو اسپتال میں زیر علاج زخمی بیٹے سے ملنے سے روک لیا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس انتقال کر گئیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس انتقال کر گئیں

    امریکا کی سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوس گزشتہ کچھ دنوں سے بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امالیجا ناوز کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، سابق خاتون اوّل کی والدہ کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاؤس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔

  • خاتون دو بچوں کے ساتھ ٹرین آنے سے چند لمحے قبل پٹری پر گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    خاتون دو بچوں کے ساتھ ٹرین آنے سے چند لمحے قبل پٹری پر گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بہار: بھارتی ریاست بہار میں ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

    کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے، ایسا ہی ایک واقعہ بہار میں پیش آیا، جب پٹری پر ایک خاتون اپنے دو ننھے بچوں کے ہمراہ گر گئی، اور اسے اٹھنے کا موقع نہ مل سکا، لیکن اس نے بچوں کو اپنے ساتھ چمٹا کر سب کی جان بچا لی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں اور اس کے دو بچے کس طرح معجزانہ طور پر محفوظ رہتے ہیں، جب وہ ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں پر گرے تو ایک ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی۔

    خاتون نے اپنے دو بچوں کو اپنے جسم کے ساتھ چمٹا لیا تھا، اور پھر خود بھی زمین کے ساتھ بالکل چپک گئی، تاکہ وہ ٹرین کی باڈی کی زد سے بچ سکے۔ یہ واقعہ بہار کے بڑھ ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کے روز پیش آیا تھا۔

    اتنا خوف ناک واقعہ پیش آنے کا اثر تھا کہ ٹرین گزر جانے کے بعد بھی خاتون کچھ دیر تک ہل بھی نہیں سکی، وہاں موجود مسافروں نے تیزی سے نیچے اتر کر خاتون اور اس کے بچوں کو اٹھایا اور وپس پلیٹ فارم پر کھینچا۔

    معلوم ہوا کہ خاتون اور اس کے دو بچے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دہلی جانے والی وکرم شیلا ایکسپریس میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر پہنچے تھے، تاہم ٹرین میں سوار ہونے کے دوران دھکم پیل میں وہ تینوں پلیٹ فارم سے نیچے پٹری پر گر گئے، اور اسی وقت ٹرین چل پڑی۔

    جب ٹرین خاتون اور اس کے بچوں پر سے گزر رہی تھی تو پلیٹ فارم پر کھڑے لوگ چیخنے لگے اور دہشت زدہ ہو کر انھیں دیکھ رہے تھے۔ جب کہ ماں اپنے بچوں کے لیے ڈھال بن کر انھیں بچا رہی تھی۔