Tag: Mother arrested

  • کائنات اور خوشی کی والدہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

    کائنات اور خوشی کی والدہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں اپنی دو معصوم بچیوں کو بھوکا رکھنے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والی شقی القلب ماں کو پولیس نے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر آسو گوٹھ شعبان ٹاؤن سے 2 بچیوں کائنات اور خوشی کی بازیابی کے معاملے میں پولیس نے ان کی والدہ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے ملیر سٹی تھانے میں بچیوں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ جان سے مارنے کی کوشش اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچیوں کے جسم پر مختلف جگہ جلائے جانے کے نشانات ہیں، بازیاب ہونے والی بچیاں کافی عرصے سے بھوکی تھیں، سوتیلی ماں اور والد کی جانب سے بچیوں پر تشدد کیا جاتا تھا ۔

    رپورٹ کے مطابق بچیاں جب کھانا مانگتی تھیں تو ان کو جلایا جاتا تھا، بچیوں کو چھت پر باندھ کر بھوکا رکھا جاتا تھا، تشدد کرتے وقت ٹیپ کو اونچی آواز میں چلا دیا جاتا۔

    یاد رہے کہ پڑوسیوں نے بچیوں کے گھر میں گھس کر بچیوں کو نکالا تھا، یہ دونوں بچیاں اس وقت جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کو ایس ایچ او وومن تھانہ خود دیکھ رہی ہیں۔

  • میں نے بچوں کی قربانی دی ہے، قاتل ماں نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھالیا

    میں نے بچوں کی قربانی دی ہے، قاتل ماں نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھالیا

    لاس ویگاس : امریکا میں سفاک ماں اپنی اولاد کی دشمن بن گئی، ایک بیٹی کو جان سے مار ڈالا، دوسری بیٹی پولیس کے پہنچنے پر موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔

    امریکی ریاست نوویڈا کے شہر لاس ویگاس میں عجیب اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماں نے اپنی دو بیٹیوں کو ایک گرم کمرے میں بند کردیا، جس میں سے ایک بچی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس کے علاقے سلریڈو رینچ میں پڑوسیوں نے ساتھ والے گھر میں کچھ مشکوک حرکات اور شور شرابے کی آواز سنی تو فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر کوئی ردعمل نہیں ہوا، پولیس کو شبہ ہوا کہ کہیں خود کشی کا معاملہ نہ ہو جس پر اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

    اندر جانے پر انہیں ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا کہ بیڈ پر ایک 5سالہ بچی کی لاش پڑی تھی اور اس کے پاس ایک دو سالہ بچی بھی سہمی ہوئی کھڑی تھی جبکہ گرم کمرے کا درجہ حرارت سو ڈگری سے بھی زیادہ تھا۔

    پولیس نے بچوں کی ماں23 سالہ ملزمہ کیمیا ٹیلر کو گھر سے گرفتار کرلیا، گرفتاری کے بعد ملزمہ زور زور سے چلانے لگی کہ میں نے ایک قربانی دے دی ہے جو بہت ضروری تھی۔

    پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمہ کیمیا ٹیلر کو پاگل خانے بھیج دیا جبکہ بچ جانے والی بچی کو ایک فلاحی ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے ملزمہ ٹیلر پر قتل اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے دو جرم ثابت ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے 15 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • لاپتہ نوجوان کا ڈھانچہ ڈیڑھ سال بعد برآمد، ماں گرفتار

    لاپتہ نوجوان کا ڈھانچہ ڈیڑھ سال بعد برآمد، ماں گرفتار

    نئی دہلی : بھارت میں مکان کی چھت سے نوجوان کی نعش ملنے پر پولیس نے اس کی ماں کو گرفتار کرلیا، مقتول گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے پرگنہ ضلع کے بدھان نگر تھانے کی حدود میں ایک مکان کی چھت سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    علاقے میں بدبو پھیلنے کے بعد مکینوں نے بدھان نگر تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی جس پر پولیس نے اے جی بلاک کے 225نمبر مکان کی تلاشی لی اس دوران مکان کی چھت سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کی جو نہایت ہی مخدوش حالت میں ملی۔

    نعش کی حالت اتنی خستہ تھی کہ ہڈیوں سے گوشت علیحدہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے مالک مکان اور اس کے اہل خانہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔

    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق چھت سے ملنے والی نوجوان کی لاش اسی خاندان کے فرد کی ہے، مقتول کے خلاف تین روز قبل شمالی بدھان نگر تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے شکایت پر تفتیش کا آغاز ہی کیا تھا کہ آج کسی نے فون پر اے جی بلاک میں نعش ملنے کی اطلاع دی، پورے معاملے کی باقاعدگی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میاں انیل اور بیوی گیتا کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، اسی وجہ شوہر انیل بابو اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر راجر ہاٹ میں رہتے ہیں. ان کی بیوی گیتا تین بچوں کے ساتھ اے جی بلاک ریتی ہیں۔

    گیتا نے گزشتہ روز تین میں سے ایک بیٹے کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی، تفتیش کے دوران پتہ چل رہا ہے کہ جس بیٹے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ تھا۔

    کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محض گھریلو جھگڑے تک ہی محدود نہیں ہے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں اہم حقائق بھی جلد سامنے آئیں گے۔

  • سفاک ماں نے30سال تک بیٹے کو قید رکھا، ملزمہ گرفتار

    سفاک ماں نے30سال تک بیٹے کو قید رکھا، ملزمہ گرفتار

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن میں سفاک ماں نے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر تیس سال تک کمرے میں قید رکھا، پولیس نے 70سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پولیس نے ایک 70 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے، ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے مشتبہ طور پر 30سال تک اپنے بیٹے کو فلیٹ میں قید کررکھا تھا۔

    برطانوی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ شخص ایک رشتہ دار کو زخمی حالت میں فلیٹ میں ملا تھا، اسٹاک ہوم کی پراسیکیوٹر ایما اولسن نے میڈیا کو بتایا کہ اس شخص کو لگ بھگ 30 برس تک قید کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ سویڈن کے اکثر میڈیا اداروں نے اس شخص کے رشتے دار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 40 سالہ شخص فرش پر ایک کمبل میں لپٹا ہوا ملا تھا، ا کے دانت نہیں تھے اور وہ بول نہیں پارہا تھا اور جسم پر لگنے والے زخم بھی خراب ہوچکے تھے۔

    ایما اولسن نے کہا کہ وہ شخص اب اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ تاہم پراسیکیوٹر نے قید سے ملنے والے شخص کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

    مقامی اخبار اور دیگر ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو12 سال کی عمر میں اسکول سے نکلوا دیا گیا تھا۔ اخبار نے رشتہ دار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں 1995 اور 1996 میں اسی اپارٹمنٹ کے دیواروں سے جھانکتے دیکھا گیا تھا لیکن بعد میں اس کی دیواروں کو ڈھک دیا گیا تھا۔

    پراسیکیوٹر ایما اولسن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس شخص کی والدہ جعلی قید اور جسمانی نقصان پہنچانے کے الزامات کو مسترد کر رہی ہیں۔ تاہم میڈیا میں بازیاب ہونے والے شخص اور ان کی والدہ دونوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

    اس کے علاوہ غیر ملکی میڈیا میں اس بات کی فوری طور پر یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آخر اس خاتون نے بیٹے کو کیوں قید کیا تھا اور میڈیا بھی متاثرہ شخص کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں کرسکا۔

    اس شخص کا علاج کرنے والے ہسپتال کے عملے کی جانب سے الرٹ کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے لیے اسٹاک ہوم کے جنوبی علاقے کے اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس شخص کو کتنے عرصے سے قید میں رکھا گیا لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ وہ طویل عرصے سے قید تھا۔

  • لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار

    لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار

    لاہور : نامعلوم سفاک قاتل نے تین بچوں کو قتل کردیا، پولیس نے شک کی بنا پر مقتولین کی ماں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور  کے علاقے عسکری الیون میں تہرے قتل کی واردات میں تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کی ماں کو ہی حراست میں لے لیا ہے۔

    پھول جیسے دس سال کے زین، چھ سال کی فاطمہ اور چارسال کے ابراہیم کو گلادبا کر قتل کیا گیا، پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچوں کی لاشوں کے ساتھ ماں بھی زخمی حالت میں ملی۔

    انیقہ نامی خاتون کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ طلاق یافتہ ہے، پولیس کو بیان دیتے ہوئے پہلے اس نے بچوں کے قتل کا الزام اپنے دوست مصطفیٰ نامی شخص پرعائد کیا پھر سابق شوہر پر الزام لگا دیا۔

    پولیس نے متضاد بیانات پر بچوں کی ماں انیقہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔