Tag: mother breast feeding

  • ماں کے دودھ کی آن لائن فروخت حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی ہے

    ماں کے دودھ کی آن لائن فروخت حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی ہے

    کراچی : بی ایم جی نامی طبی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ صحت کے عالمی مبصرین کو’’ماں کے دودھ‘‘ کی آن لائن فروخت کی روک تھام کاطریقہ کار وضع کرنا چاہئے۔

    جریدے کی تحقیق کے مطابق آن لائن فروخت کیا جانے والا ماں کا دودھ باضابطہ طریقے سے ’بریسٹ ملک بینک‘ کے ذریعے فروخت کیے جانے والے دودھ کی نسبت کم بھروسہ مند ہے۔

    جریدے کے مطابق وہ نئی مائیں جو اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا پاتی یا پلانا نہیں چاہتی ان میں آن لائن دودھ خریدنے کا رواج فروخت پا رہا ہے۔

    ضریدے کے مدیر کا کہنا ہے کہ آئن لائن دودھ کے سستا ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آن لائن ادارے قیمت کم رکھنے کے لئے دودھ فراہم کرنے والی خواتین کی طبی جانچ کے لئے مقررہ ٹیسٹ نہیں کراتے جس کے سبب آن لائن خریدے گئے دودھ میں یرقان، ایڈز اور اسی نوعیت کی دیگر مہلک بیماریوں کے جراثیم موجود ہونے کا امکان حد سے زیادہ ہے۔

    جریدے نے اپنی نگرانی میں آن لائن فروخت کیے جانے والےدودھ کے نموںوں کی جانچ کی جس کے انتہائی انوکھے نتائج حاصل ہوئے، 21 فیصد نموںوں میں ہرپس نامی جلدی وائرس پایا گیا۔

    حاصل کیے گئے 101 نمونوں میں سے92 میں جراثیم کی پرورش کا انتہائی مثبت رحجان دیکھا گیا جس کی وجہ پیسچیرائزیشن کے عمل کا نا ہونا ہے۔

    نموںوں میں دیکھا گیا کہ 25 فیصد آن لائن دودھ فروخت کرنے والوں کی پیکنگ بھی معیاری نہیں تھی جس کے سبب ’ماں کے دودھ‘ جیسی نعمت کو طویل  عرصے تک محفوط نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

    جریدے کے مدیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں آن لائن دودھ کی فروخت ایک اچھا طریقہ ہے لیکن جب تک اس میں معیار کی ضمانت نہیں دی جاتی تب تک آن لائن فروخت پرپابندی عائد کی جائے۔

    اے ایف پی

  • ماں کا دودھ بچوں کوذہین بناتا ہے

    ماں کا دودھ بچوں کوذہین بناتا ہے

    کراچی: حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچے جنہیں مائیں فیڈز کرواتی ہیں، ان کی ذہانت اورآئی کیو لیول دوسرے بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    نیا دور اور جدید ٹیکنالوجی، لائف اسٹائل میں کچھ ایسی تبدیلیاں لائی کہ طرز زندگی بدل کر رکھ دیا،لیکن بڑے بوڑھوں کے کہے کی جدید سائنس خود تصدیق کرتی ہے۔ اب مائیں اس بات کو خاطر میں لائیں یا نہ لائیں، لیکن جدید ریسرچ نے ثابت کردیا کہ ماں کا دودھ پینے والے بچے دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

    برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاز کی ریسرچ ٹیم نے 6ہزار نومولود بچوں کا 30سال کی عمر تک پہنچنے تک کا ڈیٹا جمع کیا اور 30سال کی عمر کو پہنچنے پر انہیں، ایک آئی کیو ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کے نتائج نے ثابت کیا کہ وہ بچے جو ماں کا دودھ پی کر بڑے ہوئے دوسرے بچوں کے مقابلے میں ان کا آئی کیو لیول زیادہ رہا، یہی نہیں،ماں کا دودھ پینے والوں کا نہ صرف ذریعہ معاش بہترین رہا بلکہ وہ تعلیمی میدان اور سماجی زندگی میں بھی دوسروں کی نسبت آگے نظر آئے۔

    اسی متعلق ہونے والی گذشتہ ریسرچ میں بھی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ماں کا دودھ بچوں کو معدے کی بیماریوں، سینے کے انفیکشن، دمے اورالرجیز سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔