Tag: Mother in law

  • دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا

    دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا

    لاڑکانہ: سندھ کے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے لاڑکانہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے 45 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم  کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتوں کی لاش ملنے کے بعد کارروائی کی گئی اس دوران مقتولہ کے داماد شوکت سومرو کو گرفتار کیا گیا  جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    لاڑکانہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ساس دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتی تھی جس پر گلہ دبا کر قتل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/honor-crime-in-bhalwal-punjab/

  • جویریہ عباسی کو اپنی ساس سے خوبصورت تحفہ مل گیا

    جویریہ عباسی کو اپنی ساس سے خوبصورت تحفہ مل گیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی ساس کی جانب سے ملنے والے تحفہ کو مداحوں کی ساتھ شیئر کردیا۔

    اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  انہوں نے اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے جسمیں خوبصورت چوڑیاں دکھائیں۔

    جویرہ عباسی نے خوبصورت تصویر جاری کرتے ہوئے دل والے اموجی کا استعمال کیا اور  لکھا کہ ’یہ خوبصورت تحفہ مجھے میری ساس نے دیا ہے‘۔

    یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ ماہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ جاری تھی جس میں ایک ہاتھ اداکارہ کا جبکہ دوسرا کسی مرد کا تھا اور اداکارہ کے ہاتھ میں نگ جڑی انگوٹھی موجود تھی۔

    اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ ‘بیگننگ’ یعنی ‘آغاز’ لکھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا ‘ الگ آسمان’ لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

  • ایاز سموں کی ساس انہیں کیا کہتی ہیں؟ سب بے ساختہ ہنس پڑے

    ایاز سموں کی ساس انہیں کیا کہتی ہیں؟ سب بے ساختہ ہنس پڑے

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان ایاز سموں نے اپنی ساس کے ایک جملے کا ذکر کرکے سب کو  ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘میں اداکار ایاز سموں نے ساس اور داماد کے رشتے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میری ساس کا رشتہ بہت مزے کا ہے کیونکہ ان کے رویے سے کبھی ساسوں والی فیلنگز ہی نہیں آئی۔

    ایاز نے بتایا کہ میری ساس کہتی ہیں کہ ’یہ داماد نہیں بہنوئی ہے میرا‘ یہ سن کر سب بے ساختہ ہنس پڑے، انہوں نے کہا کہ سسرال میں مستی مذاق بھی بہت چلتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ داماد ایسے ہوتے ہیں جو سسرال میں بلاوجہ اپنی اکڑ دکھاتے ہیں یہ کسی طرح بھی درست نہیں کیونکہ اگر کسی نے آپ کو اپنی بیٹی دی ہے تو وہ بھی آپ کے والدین کی طرح ہی ہوتے ہیں۔

  • عراق میں ساس نے حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    عراق میں ساس نے حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    بغداد: عراق میں ساس نے حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق عراق کی کمشنری النجف میں ساس بہو کا تنازعہ اتنا بڑھا کہ ساس نے 21 سالہ حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، واقعے کے وقت بہو باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا 65 فی صد حصہ جھلس گیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے جلنے کے زخم تیسرے درجے کے ہیں۔

    حاملہ خاتون، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نجف صوبے میں اپنے گھر میں کھانا پکا رہی تھی، بھائی کے بیان کے مطابق اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے کپڑوں پر کوئی سیال مادہ چھڑکا جا رہا ہے، جوں ہی وہ پلٹی اسی لمحے اس کا جسم آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

    اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے اور عام لوگ ساس کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں۔ ساس اپنی بہو کو جلا کر موقع سے فرار ہو گئی تھی، متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ساس کا بیان ریکارڈ کر کے انھیں جانے کی اجازت دے دی۔

    متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کا حق لے کر رہیں گے اور وہ واردات کے حوالے سے تمام تفصیلات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں۔ عراقی حکام ابھی تک اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کی وجوہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی بھی وہاں موجود تھے۔

    عراق میں گھریلو تشدد کے جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایسے جرائم کرنے والوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سفاک ساس نے بہو کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا، لیکن کیوں ؟؟

    سفاک ساس نے بہو کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا، لیکن کیوں ؟؟

    بھوپال : بھارت میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک عورت نے اپنی بہو کو چھوٹی سی بات کیلئے جلتے ہوئے کوئلوں پر کھڑا کردیا۔

    بھارت میں ایک نوجوان لڑکی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ساس نے سرعام دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلنے کے لیے مجبور کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ہولناک ویڈیو میں نوجوان لڑکی کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کا ہے جہاں چند روز قبل مذکورہ لڑکی کو سسرال والوں نے اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے انگاروں پر چلنے کے لیے مجبور کیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی سے اس کا شوہر بے پناہ محبت کرتا ہے جس پر لڑکے کی والدہ نے اپنی بہو  پر الزام لگایا کہ اس نے کالا جادو کرکے میرے بیٹے کو مجھ سے دور کردیا ہے۔

    نوجوان لڑکی اپنی ساس کے روز روز کے الزامات سے تنگ آکر مقامی افراد پر مشتمل پنچایت کے پاس چلی گئی تھی جنھوں نے لڑکی سے ہندوؤں کی مقدس کتاب پر کالا جادو نہ کرنے کا حلف اٹھوایا۔

    لڑکی کی ساس نے مقدس کتاب پر قسم کھانے کی گواہی بھی قبول نہیں کی اور کہا کہ میں اسی وقت یقین کروں گی جب وہ انگاروں پر چلے گی۔

    تمام رشتے داروں اور اہل محلہ کے سامنے اور پنچایت کی زیر نگرانی لڑکی نے دہکتے ہوئے کوئلوں پر چل کر دیکھا دیا، خوش قسمتی سے لڑکی کو کوئی زخم نہیں آئے۔