Tag: mother of all bombs

  • امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا اور الاباما سمیت طوفان سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی 10 لاکھ گھروں کو بجلی سے محروم کردیا،طوفانی ہواؤں نے 30 ٹن وزنی ٹرین کو بھی کھلونے کی طرح توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا 2 اکتوبر کو آنے والے خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان بدھ کے روز ریاست کی شمال مغڑبی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ہورکین ’مائیکل‘ امریکی تاریخ میں آنے والا اب تک کا تیسرا شدید ترین سمندری طوفان ہے جس نے 16 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ طوفان کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    امریکی تاریخ کے بدترین طوفان مائیکل نے میکسیکو کے ساحلی شہر پیر کو تہس نہس کردیا

    ایمرجنسی صورتحال میں خدمات انجام دینے والے ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں طوفان کی زد میں آکر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اب تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے میکیسکو کے ساحلی علاقے سے اموات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم ایمرجنسی خدمات انجام دینے والی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل نامی سمندری طوفان نے ریاست فلوریڈا، الاباما، جارجیا، ورجینیا اور کیرولینا میں 10 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی سے محروم کردیا ہے۔

    خوفناک طوفان ’مائیکل‘ کی زد میں آکر تباہ ہونے والا میکسیکو کا ساحلی علاقہ

     

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہورکین ’مائیکل‘ کی کڑکڑاتی ہواؤں اور پانی کی دیوار نے ساحل کنارے تعمیر گھروں کو بنیاد سے اکھاڑ دیا، ساحل پر موجود کشتیوں کو درمیان سے توڑا اور 30 ٹن وزنی ٹرین کو کھلونے کی مانند اٹھا کر زمین پر پٹخک دیا۔

    مائیکل نامی سمندری طوفان سے متاثرہ 30 ٹن وزنی ٹرین

    مقامی میڈیا کے مطابق امریکا کی معروف انشورنس ادارے ’کیرین کلارک اینڈ کمپنی‘ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے 8 ارب ڈالرز کے نقصانات کیے ہیں۔

    ہوریکین کی درجہ بندی

    اب ہم آتے ہیں ہورکین کی درجہ بندی کی طرف جس سے آپ کو علم ہوگا کہ کون سا درجہ کتنا شدید ہے۔

    درجہ 1: کیٹگری 1 کے ہورکین میں ہوا کی رفتار 119 سے 153 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ جب ہوا کی رفتار 119 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر جائے تو یہ طوفان کہیں ٹائی فون اور

    کہیں ہورکین کا سبب بنتا ہے۔

    یہ کچھ حد تک نقصان پہنچاتا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سبب بنتا ہے۔

    درجہ 2: اس درجے میں ہوا کی رفتار 154 سے 177 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے اور یہ شدید نقصان کا سبب بنتا ہے۔

    درجہ 3: ہوا کی رفتار 178 سے 208 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جو پختہ تعمیر کیے گئے مکانات کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

    درجہ 4: ہوا کی رفتار 209 سے 251 کلومیٹر فی گھنٹہ جو زمین میں مضبوطی سے گڑے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے۔

    درجہ 5: ہوا کی رفتار 252 کلو میٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد، یہ طوفان کی شدید ترین قسم ہے جو عمارتوں کو تباہ کردیتی ہے اور اس کے آخر میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں بچتا۔

  • مدر آف آل بم حملے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت کا انکشاف

    مدر آف آل بم حملے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت کا انکشاف

    کابل : افغانستان میں امریکی مدر آف آل بم حملے میں داعش جنگجوؤں کے ساتھ بھارتی شہریوں کے بھی ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے کابل میں داعش کے ٹھکانوں پر گرائے گئے دنیا کے سب سے بھاری نان نیوکلیئر بم کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے داعش جنگجوؤں میں 12 سے 13 افراد بھارتی شہریت رکھتے ہیں۔


    *امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


    ذرائع کے مطابق امریکی بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی سرزمین پر بھارتی شہریوں کی ہلاکت نے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں، یہ انکشاف مودی اشرف غنی گٹھ جوڑ کی جانب اشارہ کرتا ہے جس کے بارے میں کئی تجزیہ کاروں نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی۔


    *امریکا نے افغانستان میں نان نیوکلیئربم حملے کی ویڈیو جاری کردی


    یاد رہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو بھارتی تعاون اور مدد کے حوالے سے پہلے ہی سوالات اٹھتے رہے ہیں اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی اپنے اعترافی بیان میں افغانستان نیٹ ورک کا ذکر کیا تھا۔


    *آخر یہ ایم او اے بی ہے کیا؟


    واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بم داعش کے خفیہ راستوں کو تباہ کرنے کے لیے گرایا گیا اور فائر کیا گیا بم 21 ہزار پاؤنڈ وزنی تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں  داعش جنگوؤں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ 15 اپریل کو افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش کے غاروں کے کمپلیکس پر 21 ہزار پونڈ وزنی سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا تھا، ننگرہار بم حملےمیں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

  • امریکی بم حملے میں36داعش جنگجو ہلاک ہوئے،افغان حکام

    امریکی بم حملے میں36داعش جنگجو ہلاک ہوئے،افغان حکام

    کابل : افغان حکام کا کہنا ہے امریکی بم حملے میں داعش کے 36جنگجو ہلاک ہوئے، امریکا نےگزشتہ روزافغانستان میں نان نیو کلیئر بم سے حملہ کیا تھا۔  

    امریکہ نے دنیا بھر میں داعش کیخلاف چلائی جانے والی مہم میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانے پر سب سے بڑا جوہری بم گرادیا ہے، حکام کے مطابق جہاں بم گرایا گیا وہاں داعش نے سرنگوں اور غاروں میں کمپلیکس بنا رکھا تھا، جس کے نتیجے میں  داعش کے 36جنگجو ہلاک ہوئے۔

     وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائسرنے افغانستان میں بم گرانے کی تصدیق کی  اور کہا کہ مدرآف آل بم کہا جانے والااکیس ہزارپاؤنڈ وزنی جی بی یوفورٹی تھری بم ننگرہارمیں داعش کے ٹھکانوں پرسی ون تھرٹی طیارے سے گرایا گیا ، جے بی یو 43 غیر جوہری بم اب تک سب سے بڑا ہتھیار ہے، جو داعش کیخلاف استعمال کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


    پینٹاگون کے مطابق اس مشن کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی، ننگرہار میں جو بم گرایا گیا ہے اس میں ٹی این ٹی کی مقدار 11کلو ٹن تھی، امریکا نے ہیروشیما پر لٹل بوائے نامی جو بم گرایا تھا اس میں ٹی این ٹی کی مقدار 15کلو ٹن تھی۔

    امریکی حکام کے مطابق رواں سال مارچ میں امریکہ کی فضائی کاروائیوں میں داعش کے دو سو سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق داعش افغانستان میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں فوجی آپریشن کے بعد تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند گروہ کے دہشت گر د افغانستان آکر داعش میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

    بم گرائے جانے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں جی بی یوفورٹی تھری بم گرائے جانے کا مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔

    ننگرہار داعش کا بھی مضبوط گڑھ ہے

    خیال رہے کہ  افغانستان کا صوبہ ننگرہار ،کالعدم عسکری تنطیموں اور جاسوسی نیٹ ورک کا گڑھ مانا جاتا ہے، ننگرہارکے علاقے لال پورہ،بٹی کوٹ اور چپرہارسمیت مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیمیں موجود ہیں جبکہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملے ننگرہارمیں ترتیب دیئے گئے، یہاں داعش اورافغان طالبان کے درمیان کئی جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

    جماعت الاحرارننگرہار سے مہمندایجنسی میں بھی حملے کرتی رہتی ہے ، ننگرہار میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار، افغان طالبان اور داعش کے مضبوط ٹھکانے موجود ہیں ۔

    ننگرہارمیں بھارتی خفیہ ایجنسی را اورافغان انٹیلی جنس کے درمیان مضبوط روابط ہیں، جن کی معاونت پاکستان میں ہونیوالے حملوں میں دہشتگردوں کو حاصل ہوتی ہے، ننگرہار داعش کا بھی مضبوط گڑھ ہے، مولوی فضل اللہ، عمر خالد خراسانی اور احسان اللہ احسان اس علاقے میں روپوش ہیں۔