Tag: Mother son killed

  • کراچی:‌ کم عمر لڑکے نے ماں‌ بیٹے کا بے دردی سے قتل کیوں‌ کیا؟ سنسنی خیز انکشاف

    کراچی:‌ کم عمر لڑکے نے ماں‌ بیٹے کا بے دردی سے قتل کیوں‌ کیا؟ سنسنی خیز انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں ایک بیوہ خاتون اور ان کے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد، گوشت گلی میں گزشتہ ماہ بیوہ خاتون اور ان کے 2 سالہ بیٹے کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خلد آباد میں چھاپا مارا گیا۔

    تفتیشی پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کا ساتھی رافع فرار ہو گیا، ملزم عبدالحفیظ کو مقتولہ کے موبائل فون کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفتیشی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ فرار ملزم رافع کم عمر اور مقتولہ کے شوہر کے دوست کا بیٹا ہے، ملزم رافع مقتولہ کے گھر میں پیسے دیکھ کر لالچ میں آ گیا تھا، وہ بہانے سے گھر پر آیا اور پھر ساتھی عبدالحفیظ کو بھی بلا لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور پھر بچے کو بھی پانی کے ٹینک میں ڈبو کر مار دیا، واردات کے بعد ملزمان گھر سے رقم، سونا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نشے کے عادی ہیں، جب کہ ملزم رافع کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک

    زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک

    راولپنڈی : زہر خوانی سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت بگڑ گئی، وسیم نامی شخص کی بیوی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے، وسیم اور دو بچے زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوہڑ بازار میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ افراد میں گھر کا سربراہ وسیم بھی شامل ہے۔

    وسیم اور اس کے دو بچوں دس سالہ جویریہ اور تیرہ سالہ ارحم کی حالت تشویشناک ہے، اہلیہ اور آٹھ سالہ ابراہیم نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع اسی عمارت میں رہائش پذیرعمارت کے بیرون ملک مقیم مالک کے بھتیجے جنید نے دی۔

    ڈی ایس پی سٹی اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ چائے میں زہردیا گیا یا اجتماعی خودکشی ہے، تحقیقات کررہےہیں۔ وسیم کے ذمہ عمارت کے مالک کی جائیداد کی دیکھ بھال تھی۔ وسیم کی بہن بھی اہل محلہ کی اطلاع پرجائے وقوع پر پہنچ گئی۔

     اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام افراد کی ابتدائی رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ سب نے زہریلی چائے پی اور مبینہ طور پر تمام افراد نے اجتماعی خودکشی کی، پولیس حکام کے مطابق وقاعے تفتیش جاری ہے جلد اصل صرتحال تک پہنچ جائیں گے ۔