Tag: mother

  • معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں

    معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں

    پاکستان کی معروف ایکٹریس اور ماڈل سجل علی اور صبور علی کی والدہ انتقال کرگئیں‘ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف برسرِ پیکار سجل علی کی والدہ کی طبعیت گزشتہ رات انتہائی ناساز ہوئی اور وہ رضائے الہی سے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کے درمیان میزبان صنم بلوچ نے انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا کہ سجل علی اورصبور علی کی والدہ راحت آپا انتقال کرگئیں ہیں‘ تاہم ان کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان فی الحال خاندان کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی بہنیں سجل اورصبور علی دونوں کا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اوراداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کے معصومانہ خدو خال اور پیشہ ورانہ قابلیت کے سبب انہیں پسند کیا جاتا ہے۔

    معروف اداکار سجل علی کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

    گزشتہ رات سجل علی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کے دوران لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں اور اپنی والدہ کی صحت کے لیے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی۔

    Please pray for my ammi jaan. Need immense prayers

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on

    سجل علی اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرتے ہوئے

    یاد رہے کہ سجل علی رواں سال کے پہلے مہینے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ گئی تھیں جہاں اپنی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے پناہ سراہا گیا تھا۔

    ALHUMDULILLAH❤️

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on

  • بھوکے کتے کا ایسا اقدام جسے دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں نم

    بھوکے کتے کا ایسا اقدام جسے دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں نم

    ماں چاہے انسان کی ہو یا جانور کی، وہ اپنے بچوں کو کسی صورت تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی اور اُن کی پریشانی دور کرنے کے لیے اپنے طور پر جدوجہد میں لگ جاتی ہے۔

    ماں کے رشتے کو دنیا میں سب سے زیادہ اعلیٰ، قریبی اور جذباتی سمجھا کیا جاتا ہے کیونکہ ماں اپنے بچے کی حفاظت اور اُس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرتی۔

    سوشل میڈیا پرتھائی لینڈ کے شہر بنکاک کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جسے دیکھنے والوں کی آنکھیں نہ صرف نم ہوگئیں بلکہ وہ اس ماں کے جذبے کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے نظر آئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوکا کتا ایک شخص کے پاس آیا اور اُس سے کھانے مانگنے لگا تاہم جیسے ہی اُسے کھانا ملا اُس نے کھانے کے بجائے مرغی کی ران کو منہ میں دبایا اور وہاں سے روانہ ہوگیا۔

    ویڈیو بنانے والا شخص اُس کے پیچھے گیا اور دیکھا کہ بھوکے کتے نے وہ بوٹی اپنے بچوں کو دے دی، اس منظر سے متاثر ہونے کے بعد ویڈیو بنانے والے نے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جس کے بعد یہ بہت تیزی سے وائرل ہوگئی۔

  • آٹھ سالہ کی ننھی حافظہ اور استانی

    آٹھ سالہ کی ننھی حافظہ اور استانی

    لندن: برطانیہ میں مقیم مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ ننھی ماریہ اسلم نے حفظِ قرآن مکمل کر کے لوگوں کو قرآن مجید آن لائن تعلیم دینی  شروع کردی ہے، سوشل میڈیا پر انہیں نوے ہزار سے زیادہ افراد نے فالو کیا ہوا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں مقیم آٹھ سالہ ننھی ماریہ نے قرآن مجید حفظ کر کے اسے دہرایا اور اب اُس نے لوگوں کو  تجوید کے ساتھ باقاعدہ تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ننھی ماریہ نے اپنی والدہ کی مدد سے قرآن مجید کا حفظ مکمل کیا اور اب وہ استانی کے درجے تک پہنچ گئی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ننھی استانی کو نوے ہزار سے زیادہ لوگ فالو کررہے ہیں۔

    خطاطی کا شوق رکھنے والی ماریہ پیغمبرِ اسلام ﷺ سے شروع ہونے والی خفظِ قرآن کی طویل راویت کا حصہ بننے کے بعد اسکول سے جدید تعلیم حاصل کررہی ہیں تاہم اسکول سے واپس آنے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ہمراہ لوگوں کو آن لائن قرآن کی تعلیم دیتی ہیں۔

    ماریہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے اپنی بیٹی کے ساتھ زبردستی نہیں کی تاہم جو کچھ بھی کیا وہ ماریہ کی بہتری کے لیے کیا، انہوں نے مثال دیتے ہوئے سمجھایا کہ جمناسٹک سیکھنے والے افراد کو بھی اُن کے والدین بچپن سے ہی متعلقہ کام سے جوڑ دیتے ہیں‘‘۔

  • مودی کا فیصلہ، اپنی ہی 95 سالہ بوڑھی ماں کو قطار میں‌ لگنا پڑ گیا

    مودی کا فیصلہ، اپنی ہی 95 سالہ بوڑھی ماں کو قطار میں‌ لگنا پڑ گیا

    گجرات: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے فیصلے پر اُن کی 95 سالہ بوڑھی والدہ ہیرابین کو بھی بینک کی قطار  میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں کی پابندی پر جہاں عوام کو تکلیف ہوئی وہیں نریندر مودی کی بوڑھی والدہ کو بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے تکلیف کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    بھارتی وزیراعظم کی 95 سالہ والدہ اپنے بیٹے کے فیصلے کے بعد رہائش گاہ سے 4500 روپے لے کر وہیل چیئر پر نوٹ تبدیل کروانے بینک پہنچی تو اُن سے پہلے کافی لوگ موجود تھے، جس پر بوڑھی ماں کو قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔

    modi-1

    خیال رہے کہ نریندر مودی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لیے 500  اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب یہ خریداری کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے جبکہ ایسے افراد جن کے پاس یہ کرنسی موجود ہے وہ فوری طور پر بینک سے تبدیل کرائیں۔

    modi-2

    بھارتی وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد اپنی جمع پونجی بچانے کے لیے بینکوں کے باہر جمع ہے تاہم اس فیصلے سے جہاں سب کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں مودی کی والدہ ہیرابین کو بھی نوٹوں کی تبدیلی میں مشکلات درپیش آئیں۔

  • بیٹی کی فروخت ناکام، شہریوں نے ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    بیٹی کی فروخت ناکام، شہریوں نے ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    فیصل آباد: شہریوں نے ماں کے ہاتھوں بارہ سالہ بیٹی کی فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون اور اس کے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر واقع ماڈل بازار میں رشید آباد کی ہائشی پروین نامی خاتون نے جمعے کی رات داماد کے ہمراہ مل کر اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر ایک شخص کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔

    مقدس نے بازار پہنچنے ہی ماں سے ہاتھ چڑوا کر وہاں موجود شہریوں سے مدد طلب کی، متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر کار سوار (خریدار) جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم لوگوں نے ماں اور داماد کو پکڑ کر چھان بین شروع کی۔

    بعد ازاں کچھ لوگوں کی جانب سے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس کے پہنچنے پر انہیں مقامی افسران کے حوالے کردیا، جس کے بعد پولیس نے دونوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    اس موقع پر مقدس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے والد مقامی موٹر مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے ہیں تاہم میری ماں مجھے دیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کرنا چاہتی تھی‘‘۔

    مقدس نے کہا کہ ’’میری والدہ مجھے جھوٹ بول کر یہاں تک لائی تاہم راستے میں صیح بات کا علم ہونے پر میں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو میرے ساتھ زبردستی کی مگر بازار پہنچتے ہی میں نے شور کیا اور اپنی جان بچائی‘‘۔

  • پاکستان کےعوام تبدیلی چاہتےہیں، پرویزمشرف

    پاکستان کےعوام تبدیلی چاہتےہیں، پرویزمشرف

    اسلام آباد: سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیٹوافواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں پاکستان اوربھارت کی پراکسی جنگ ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کوانٹرویومیں سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا اثررسوخ پاکستان اورپورے خطے کے لئے خطرہ ہے، بھارت کی خواہش ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی مخالفت میں اضافہ ہو،اگربھارت نےافغانستان میں بعض گروپوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھی اپنے حامی گروپوں کی حمایت کرے گا۔ افغانستان میں پراکسی جنگ سے گریز کیا جانا چاہئیے۔

    مشرف نے کہا کہ بھارت جنوبی افغانستان میں تربیتی کیمپوں کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔نائن الیون کے بعد امریکا کا ساتھ دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا وہ اپنے فیصلے پرقائم ہیں۔عمران خان اورطاہر القادری کا احتجاج عوام کے دل کی آواز ہے، اس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

  • پرویزمشرف کی والدہ،اہلیہ اوربیٹی کراچی پہنچ گئیں

    پرویزمشرف کی والدہ،اہلیہ اوربیٹی کراچی پہنچ گئیں

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف اہلیہ صہبامشرف اورصاحبزادی کےہمراہ کراچی پہنچ گئیں۔

    سابق صدر مشرف کی والدہ صحت یابی کے بعد دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئی تھیں، زریں مشرف کچھ عرصہ قبل شدید علیل تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم صحت یابی کے بعد وہ اپنے بیٹے اور سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی ایئرپورٹ سے کراچی پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی والدہ کا پاکستان میں مستقل قیام کا امکان ہے، سابق صدر کی والدہ کے ہمراہ پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف، بیٹی عالیہ بھی طیارے میں ان کے ہمراہ کراچی پہنچیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بارہا اپنی والدہ سے ملاقات کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی لیکن ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔