Tag: moto GP

  • فرنچ موٹو جی پی جارج لورینزو نے جیت لی

    فرنچ موٹو جی پی جارج لورینزو نے جیت لی

    اسپین کے جارج لورینزو نے فرانس میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔

    لی مانس سرکٹ پر یاماہا کے ٹرپل موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے ایسی تیزی دکھائی کہ سب پیچھے رہ گئے۔ اسپینش رائیڈرز نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا اور بازی لے گئے۔ لورینز نے مقررہ فاصلہ 43 منٹ 51 اعشاریہ 29 سیکنڈز میں طے کیا۔

    سابق چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ ٹیبل پر لورینزو 90 پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب موٹو ٹو ریس میں اسپین کے ایلکس رنس فاتح رہے۔

  • موٹو جی پی ریس: ویلنٹینو روسی نے فتح حاصل کرلی

    موٹو جی پی ریس: ویلنٹینو روسی نے فتح حاصل کرلی

    آسٹریلیا: سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے آسٹریلیا میں ہونے والی موٹو جی پی ریس جیت لی۔ اسپین کے مارک مارکیوز چیمپئین شپ ٹیبل پر بدستور سرفہرست ہیں۔

    فلپ آئی لینڈ وکٹوریا میں ہونے والی ریس کے ابتدا میں ہی کئی موٹر سائیکلسٹ حادثے کا شکار ہوگئے۔اٹھارویں لیپ میں ورلڈ چیمپئین مارک مارکیوز بائیک پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے اور ریس سے باہر ہوگئے۔

    اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کے سرکٹ پر اٹالین رائڈر کی یہ چھٹی جیت ہے۔

    روسی نے مقررہ فاصلہ چالیس منٹ چھیالیس اعشاریہ چار صفر پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔ روسی کے ٹیم میٹ اسپین کے جارج لورینزو دوسرے نمبر پر رہے۔ اسپین کے مارک مارکیوز چیمپئین شپ ٹیبل پر تین سو بارہ پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

    .موٹو ٹو ریس میں میورک وینلز اور موٹو تھری ریس میں جیک ملر نے میدان مارا