Tag: motor cycle

  • موٹرسائیکل پر 8 افراد کو بٹھانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

    موٹرسائیکل پر 8 افراد کو بٹھانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

    موٹر سائیکل اصولی طور پر دو افراد کی سواری ہے جبکہ دو سے زائد افراد کا موٹرسائیکل کی سواری کرنا قانوناً جرم اور چالان کا جرمانہ بھرنے کا موجب بھی ہے۔

    قانون کی اس خلاف ورزی پر آپ کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑسکتا ہے لیکن کچھ لوگ موٹر سائیکل کو رکشے کی طرح بے دردی سے استعمال کرتے ہیں۔

    ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار نے اپنے گھر کے8 افراد کو بٹھا کر دنیا کو حیران کردیا۔

    موٹر سائیکل کو سواری کیلئے اس طرح استعمال کرنے کے بارے میں اسے ایجاد کرنے والے نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔

    لیکن ہمارے معاشرے میں بے شمار لوگ اپنی آسانی کیلئے کوئی نہ کوئی ایسا طریقہ ایجاد کر ہی لیتے ہیں جسے عرف عام میں "جگاڑ” کہا جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر سوار کم از کم خواتین سمیت چھ سے آٹھ افراد بیٹھے ہیں۔

    اس شخص نے موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر لکڑی کا تختہ نصب کیا ہوا ہے جس کے دونوں جانب خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔

    موٹرسائیکل کے مالک کا یہ انداز کسی طرح بھی قابل تقلید نہیں کیونکہ ذرا سی بھی لغزش ان تمام افراد کو کسی بھی حادثے سے دوچار کرسکتی ہے۔

  • موٹرسائیکل خود آپ کو حادثے سے محفوظ رکھے گی، حیرت انگیز ایجاد

    موٹرسائیکل خود آپ کو حادثے سے محفوظ رکھے گی، حیرت انگیز ایجاد

    ٹوکیو : جاپانی ماہرین نے موٹر سائیکل سواروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے جدید نظام متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں موٹر سائیکل ساز کمپنیاں موٹر سائیکلوں کو استعمال میں زیادہ محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کر رہی ہیں۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یاہاما کمپنی موٹر بریک لگانے میں مدد دینے والا نظام تیار کر رہی ہے جو ریڈار سے لیس ہے۔

    یہ نظام آگے چلنے والی گاڑی سے فاصلے کی از خود پیمائش کرتا ہے، ٹکراؤ کا خطرہ محسوس ہونے کی صورت میں یہ نظام اگلے اور پچھلے پہیوں کو بریک لگانے کی معیاری قوت مہیا کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ بائیک رائیڈر کو حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے مذکورہ نظام سسپینشن سسٹم کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ یاماہا کو آئندہ سال کے وسط کے لگ بھگ جاپان میں اپنے چند بڑے ماڈلوں میں یہ نظام متعارف کرانے کی امید ہے۔

    کاواساکی موٹرز نے اپریل سے اپنے چند بڑے ماڈلوں میں ایک انتباہی نظام نصب کیا ہے، پیچھے سے کوئی گاڑی نزدیک آنے کی صورت میں یہ نظام ڈرائیور کو خبردار کردیتا ہے۔

    اس کے علاوہ ہنڈا اور سوزوکی کمپنی نے بھی اپنے ماڈلوں کی حفاظتی خصوصیات کو مزید بہتر بنایا ہے۔

  • کویت : موٹر سائیکل سواروں کیلئے حکومت کی سخت ہدایات جاری

    کویت : موٹر سائیکل سواروں کیلئے حکومت کی سخت ہدایات جاری

    کویت : کویت کی جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے ڈلیوری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو 3 اکتوبر سے شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پر بائیک چلانے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت فیڈریشن فار ہوم ڈلیوری سروسز کمپنیوں کے سربراہ ابراہیم عبداللہ التویجری نے کہا ہے کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ 3 اکتوبر سے ہوم ڈلیوری سروس موٹر سائیکلوں کو رِنگ روڈ اور شاہراہوں پر ڈرائیو کرنے سے روک دے گا۔

    ساتھ ہی انہوں نے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لئے گئے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیوروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کے بہترین مفادات اور حفاظت کیلئے  یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

    التویجری نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک اور آپریشن امور ، میجر جنرل جمال السایغ نے فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ ان علاقوں اور مرکزی سڑکوں کا تعین کرے گا جہاں یہ ڈلیوری کرنے والے موٹرسائیکل سوار آرڈر دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے السایغ کے اس فیصلے کی بھی تعریف کی جو ملک، شہریوں اور ڈلیوری کمپنیوں کے مفاد میں لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہوم ڈلیوری موٹر بائیک مقررہ شاہراہوں پر نہیں چل سکتیں۔

    التویجری نے وضاحت کی کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے علاقوں اور چوراہوں میں چلنے والے موٹر سوار کے لئے مخصوص علاقوں کی بھی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہدایات کی پابندی کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل کے پچھلے حصے میں ڈلیوری باکس میں اندھیرے میں روشن ہونے والی سیفٹی پٹی (عکاس روشنی کی پٹی) ہونی چاہیے، سوار کو ہیلمٹ پہننا ضروری ہو گا اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔

  • فیصل آباد: خونی ڈمپرنے موٹر سائیکل سواردیور بھابھی کو کچل ڈالا

    فیصل آباد: خونی ڈمپرنے موٹر سائیکل سواردیور بھابھی کو کچل ڈالا

    فیصل آباد : جی ٹی ایس چوک میں خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دیور بھابی کو کچل ڈالا، پولیس نے کنڈیکٹر کو گرفتار جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے کامیاب ہوگیا، زبیر کی تین دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی بائیس سالہ زبیر لیاقت اپنی بھابی انعم کے ساتھ موٹرسائیکل پر رات گئے مدینہ ٹاؤن سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جی ٹی ایس چوک پر تیز رفتاری سے آنے والے ڈمپر ڈرائیور نے ڈمپر کو پل کی طرف موڑنے کی کوشش میں موٹرسائیکل کو کچل دیا۔

    حادثے میں زبیر اور اس کی بھابی انعم موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر سوار اس کا بھائی عامر محفوظ رہا۔

    حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے کنڈیکٹر کو گرفتار کر کے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثہ ، قاتل بس ڈرائیور اور مالک گرفتار


    جاں بحق ہونے والے دیور بھابی کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں، لاشیں پہنچنے پرگھر میں کہرام مچ گیا، لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والے زبیر کی تین دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جرائم پیشہ افراد بچوں کو ڈھال بنانے لگے، تنویرقتل کیس میں اہم پیشرفت

    جرائم پیشہ افراد بچوں کو ڈھال بنانے لگے، تنویرقتل کیس میں اہم پیشرفت

     

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کمسن بچوں کو واردات کیلئے استعمال کرنے لگے، موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس سے بچنے کیلئے بچے کو درمیان میں بٹھا لیتے ہیں اورپستول بھی بچے کے پاس رکھواتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ سال تیس دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں تنویر نامی نوجوان کے قتل میں اہم پیش رفت حاصل کرلی، 4 رکنی ڈکیت گروہ کے ساتھ پانچواں چھوٹا سہولت کار بھی شامل ہے۔

     اورنگی ٹاؤن میں تنویر نامی نوجوان کو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے اہم پیش رفت حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرکزی ملزم جب موٹرسائیکل سے اترا تو ایک بچہ بھی دونوں ملزمان کے درمیان میں بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں 4 رکنی گروہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کر رہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے ایک بچہ درمیان میں بٹھاتے ہیں، جبکہ ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان ہمہ وقت بیک اپ پر موجود رہتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی وجہ سے ملزمان کو کہیں روکا نہیں جاتا، اس کےعلاوہ ملزمان مزید احتیاط کے طور پر پستول بھی بچے کے پاس رکھواتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق تنویرنامی نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایک سے دو روز کے اندر ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

  • کراچی : منی بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

    کراچی : منی بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

    کراچی : کورنگی قیوم آباد میں منی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل افراد نے بس کو نذرآتش کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد میں تیز رفتار منی بس نے موٹرسائیکل سوار عبدالطیف کو کچل دیا۔

    موٹر سائیکل شخص کی ہلاکت کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور بس کو نذرآتش کردیا۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوششں کی جاری ہے، مقتول شخص کی لاش کو ضابطے کیلئے کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     

  • کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرچاردن کیلئے پابندی عائد

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرچاردن کیلئے پابندی عائد

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں چار دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق صحافیوں، خواتین اور بزرگوں پر نہیں ہوگا۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگاجو چار مارچ تک جاری رہے گا۔

     

  • پاکستانی خاتون نے وادیِ کشمیر کی موٹر سائیکل پر سیر

    پاکستانی خاتون نے وادیِ کشمیر کی موٹر سائیکل پر سیر

    لاہور: کشمیر کے فلک بوس پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا بڑے بڑے مہم جوؤں کیلئے ایک انتہائی مشکل کام ہے، لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے موٹرسائیکل پر دنیا کے خطرناک اور مشکل ترین پہاڑی راستوں پر سفر کرکے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا، بلکہ پاکستان اور پاکستانی خواتین کے بارے میں دنیا کی رائے بھی بدل کر رکھ دی ہے۔

    لاہور کی 20 سالہ زینت عرفان کے والد کا خواب تھا کہ وہ دنیا کا سفر موٹرسائیکل پر طے کریں اور زینت نے اپنے والد کے خواب کو اپنے ذریعے حقیقت میں بدلنے کیلئے مشکل ترین سفر موٹرسائیکل پر طے کرنے کا عزم کیا۔

    باہمت پاکستانی لڑکی نے اپنا ضروری سامان موٹرسائیکل پر باندھا اور سفید ہیلمٹ پہن کر 14 جون کو شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہوگئیں،  انہوں نے یہ مشقت طلب چیلنج 20 جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔

    انہوں نے اپنی مہم جوئی کو تصویروں کی شکل میں محفوظ کیا اور فیس بک پر منفرد سفر کا دلچسپ احوال سناتی یہ تصویریں سوشل میڈیا صارفین میں بہت مقبول ہوچکی ہیں۔

    زینت کا کہنا تھا کہ ان کے غیر معمولی فیصلے اور اس کے بعد مشکل سفر میں ان کی والدہ کی دی ہوئی ہمت بہت اہم رہی۔ انہوں نے اس سفر کے دوران نہ صرف سنگلاخ پہاڑوں کے مشکل راستوں کو طے کیا بلکہ لڑکی ہونے کے باوجود حیرت انگیز مہم جوئی، اور وہ بھی موٹرسائیکل پر، کرکے پاکستانی لڑکیوں کیلئے بھی شاندار مثال قائم کردی ہے۔

     وہ آئندہ ہفتوں کے دوران تمام شمالی علاقہ جات میں مہم جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے قابل رشک کارنامے اور آئندہ مہمات کی تفصیلات ان کے فیس بک پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

    - How can you experience freedom, when you never tasted the air? Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Monday, August 3, 2015
    - "With the twist of the throttle, the shift of the gear. I submitted my will to utmost pure devour." Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Sunday, August 2, 2015
    - My mother always taught me to give, give and give. Understanding how poverty feels like, I emptied my pocket for the... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Friday, July 31, 2015
    - Look beyond the pastel pink roses and white pigeons enwrapped by poster paint. You'll find snippets of Urdu love... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Friday, July 31, 2015
    - Just one thought; "If this looks like Heaven imagine how beautiful the real one might be." Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Thursday, July 30, 2015
    - You will usually find people talking about how good their trip was to a majestic place and how they had fun throughout... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Thursday, July 30, 2015

  • موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کے 5 اہم فوائد

    موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کے 5 اہم فوائد

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے کہا  کہ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 60 فیصد اموات موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کی ہوتی ہے، اموات کی بنیادی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ہوتا ہے، اس لئے ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چلانے والے شخص کے ساتھ  پیچھے بیٹھنے والے خواہ وہ مرد ہو یا عورت دنوں کو لازمی ہیلمٹ پہننا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 150روپے سے 300 روپے تک کے چالان کے ساتھ قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

    کراچی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ پابندی سے ناصرف اہلکاروں کی چاندی ہوگی بلکہ ہیلمٹ کے کاروبار سے وابستہ دکاندار من چاہی رقم بٹوریں گے۔

    موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا آخر کیوں ضروری ہے یا اس سے کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔نظر ڈالتے ہیں ہیلمٹ کے پانچ اہم فوائد پر۔

    ۔۔  ہیلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی قدر حد تک محفوظ رہتی ہے۔

    ۔۔ انسان زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے،سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کے موت کا باعث بن سکتی، اس لئے ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں اپکا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔

    ۔۔ جیسا کہ آج کا نوجوان خوبصورت اور دلکش نظر آنے کا خواہش مند ہوتا ہے اس کے لئے طرح طرح کے اقدامات کرتا ہے ان کے لئے ہیلمٹ بہت فائدے مند ہے، کیونکہ ہیلمٹ پہننے سے دھول ، مٹی  اور خصوصی طور دھوپ سے بچا جاسکتا ہے۔

    ۔۔ ہیلمٹ پہننے سے نہ صرف آپ کا چہرہ محفوظ رہتا ہے بلکہ اپکی شناخت بھی چھپی رہتی ہے ۔

    ؎۔۔ انسان کتنا ہی صحت مند کیوں نہ ہو لیکن کھلی فضاء میں سفر کرنا اسے تھکا دیتا ہے لیکن ہیلمٹ پہننے سے آپ کا چہرہ تازہ اور گرد الود سے پاک رہتا جس سے مسافر کو تھکاوٹ نہیں ہوتی۔

  • حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

    دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔