Tag: motor cycle

  • شہدکی مکھیوں نےموٹرسائیکل پرقبضہ کرکےچھتّہ بنالیا

    شہدکی مکھیوں نےموٹرسائیکل پرقبضہ کرکےچھتّہ بنالیا

    سرگودھا : شہدکی مکھیوں کا کارنامہ،سرگودھا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا،جہاں بھرے بازارمیں شہد کی مکھیوں نے موٹرسائیکل پر قبضہ کرکے اپنا گھر بنالیا۔

    تفصیلات کے  مطابق سرگودھا کے مصروف ترین کاروباری بازارسٹی روڈپر ایک مٹھائی کی دکان کے باہرایک شہری نے موٹرسائیکل پارک کی اور خریداری کی غرض سے چلاگیا۔

    اسی اثناء میں شہد کی مکھیوں نے موٹرسائیکل پر بیٹھناشروع کردیااور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کی تعداد میں شہدکی مکھیاں موٹرسائیکل پر جمع ہوگئیں اوراپنا چھتّہ بنانا شروع کردیا۔

    خداکی اس قدر ت کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادوہاں جمع ہوگئی، لیکن مکھیاں ہرخطرےسے بے خبر اپناگھر بنانے میں مصروف تھیں۔

  • تیز رفتار کار نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا

    تیز رفتار کار نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا

    گوجرانوالہ : کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماں بیٹی ہلاک ،دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پرتیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل  پر سوار ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    واجلہ کا رہائشی محمد بشیر اپنی بیوی صفیہ بی بی اور تین بچوں صوبیہ ،رابعہ اور زین کے وزیر آباد جا رہا تھا کہ وزیر آباد کے قریب پیچھے سے آنے والی کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

    حادثے میں  بشیر کی بیوی صفیہ بی بی اور بیس سالہ بیٹی ثوبیہ موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ محمد بشیر ،رابعہ اور زین شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔