Tag: motor way

  • ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، زخمی ہوگئے

    ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، زخمی ہوگئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑٰ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی کار الٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہبازگل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔

    شہبازگل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

  • حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا، مراد سعید

    حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا گیا ہے، پالیسی پر عمل درآمد سب کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کو بڑ ی خوشخبر سنادی، ہائی ویز اور موٹرویز پر اضافی جرمانے کا اطلاق روک دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مذکورہ پالیسی پر عمل درآمد سب کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، روڈ سیفٹی پالیسی کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانے آج سے نافذ العمل ہونا تھے لیکن مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    جرمانوں پر ابھی غور جاری ہے، بھاری جرمانے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ کے لیے کیے گئے۔

  • مشکلات کے باجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھا، شاہد خاقان عباسی

    مشکلات کے باجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھا، شاہد خاقان عباسی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھا، کسی بھی علاقے میں جائیں ن لیگ کے ترقیاتی کام نظرآئیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ تا ٹوبہ ٹیک سنگ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین جو دعوے کررہے ہیں وہ ترقیاتی کام ہم پہلے ہی کرچکے ہیں۔

    آج لوڈشیڈنگ یا دہشت گردی کی نہیں ترقی کے سفرکی باتیں ہورہی ہیں، 2013کے الیکشن میں قومی فیصلے کے ثمرات عوام کو ملیں گے، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی ہمیشہ مقدم رہتا ہے۔

    شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کسی بھی علاقے میں جائیں وہاں آپ کو ن لیگ کے ترقیاتی کام نظرآئیں گے، سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، اگر اگلی مرتبہ اقتدار ملا تو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کےتسلسل کیلئے25جولائی کو عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کے حق میں فیصلہ کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں آج  سے کچھ روز قبل باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی تزئین و توسیع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ توسیع منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ کی تزئین و آرائش کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دھرنوں کے حقائق سے پوری قوم کو آگاہ کرنا ہوگا، وزیر اعظم خاقان عباسی

    ن لیگ کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں موٹرویز اورہائی ویز کا نیٹ ورک بنایا جارہا ہے، پاکستان میں1700کلومیٹر طویل6رویہ موٹر ویز زیر تکمیل ہیں۔ موجودہ حکومت چھ فیصد اقتصادی شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب رہی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں کامیابی ملی، معاشی چیلنجز پر قابو پایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

    ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

    کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد بننے والی سڑک موٹر وے نہیں، سپرہائی وے کو بڑا کرکے موٹر وے کا نام دے دیا گیا ہے،ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہ مانی گئی تو اسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان بننے والے موٹر وے سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے کی توسیع کرکے اسے موٹر وے کا نام دیا گیا ہے، ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ٹول کے لیے لگائے جانے والے پلازا اکھاڑ پھینکیں گے، سپر ہائی وے کے ٹول ٹیکس کو موٹر وے سے ملانا زیادتی ہے۔

    سید ناصرحسین کا کہنا تھاکہ موٹر وے کے نام پر ٹول ٹیکس اسی روپے سے بڑھا کر آٹھ سو روپے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی تا حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح کرنے جمعہ کو کراچی آرہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف 3 فروری کو کراچی سے حیدرآباد تک ایم -نائن موٹر وے کے 75 کلومیٹر طویل مکمل ہونے والے حصے کا افتتاح کریں گے۔

  • سکھر جلسہ : وزیر اعظم کے دو گھنٹوں کیلئے دو کروڑ روپے کے اخراجات

    سکھر جلسہ : وزیر اعظم کے دو گھنٹوں کیلئے دو کروڑ روپے کے اخراجات

    سکھر : وزیراعظم نواز شریف کی دو گھنٹے کیلئے سکھر آمد سے قومی خزانے کو دو کروڑ روپے کا جھٹکا لگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سکھرمیں سکھر ملتان موٹر وے کا افتتاح کرنے تو صرف دو گھنٹے کیلئے آئے  لیکن مہمان نواز ی پر دوکروڑ خرچ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں ایئرکنڈیشنر لگا کر وزیراعظم کا خیمہ ٹھنڈا رکھنے کیلئے دس ہیوی ایئرکنڈیشنڈ پلانٹ لگائے گئے تھے۔

    اس کام کیلئے دس جنریٹر لگائے گئے جس پر اندازاً پچاس لاکھ روپے کا خرچہ آیا، ڈھائی سو سے تین سو مزدور دن رات کام کرتے رہے۔

    دوہزار افراد کیلئے لگائے گئے شاہی پنڈال پر لاگت کا تخمینہ پچہتر لاکھ روپے لگایا گیاہے، سیپکو کا دو سو واٹ کا ٹرانسفارمر اور پاور سپلائی کیلئے چار پول لگائے گئے۔

    بجلی کی مد میں پندرہ لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ ظہرانے پر پچیس لاکھ روپے جبکہ اسٹیج پر بڑی اسکرینز پر لگائے گئے قمقموں اور دیگر اخراجات کی مد میں بیس لاکھ روپے خرچہ آیا۔

    اس طرح وزیر اعظم نواز شریف کی دو گھنٹے کی مہمان نوازی دو کروڑ روپے میں پڑی۔

     

  • وزیراعظم نے کراچی لاہورموٹروے’ایم 9‘کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے کراچی لاہورموٹروے’ایم 9‘کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کراچی تا لاہور موٹروے کا افتتاح کردیا، اس موقع پرگورنرسندھ اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بدھ کی دوپہراسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پرگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

    سپرہائی وے پرمنعقدہ تقریب میں وزیرِاعظم نے کراچی تا لاہورچھ رویہ موٹر وے کے پہلے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھاجس میں کراچی تاحیدرآباد موٹروے بنایا جائے گا۔

    پہلا مرحلہ 36ارب کی لاگت سے مکمل ہوگاجبکہ اس پورے منصوبے پر361ارب روپے لاگت آئے گی۔
    کراچی لاہور موٹروے منصوبہ ڈھائی سال میں مکمل ہوگا اور اس میں آٹھ انٹر چینج بنائے جائیں گے۔

    کراچی تا لاہورموٹروے کا نام ’’ایم نائن‘‘رکھا گیاہے۔

  • حکومت نے موٹروے ٹواورجناح ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے

    حکومت نے موٹروے ٹواورجناح ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے

    اسلام آباد : صکوک بانڈز فروخت کرکے قرضہ لینے کیلئے موٹروے ٹو اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ انٹرنیشنل اسلامک بانڈمارکیٹ میں صکوک بانڈز فروخت کرکےحکومت نے ایک ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق صکوک بانڈزکےذریعےیہ قرض لینےکیلئےحکومت نےلاہور تا اسلام آباد 375کلو میٹرطویل موٹروے ٹوکوگروی رکھوایا۔

    ادھراسٹیٹ بینک کےمطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کوبھی گروی رکھوا دیاگیا ہے۔ذرائع کےمطابق پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت شدہ صکوک بانڈزکیلئےموٹروے ٹوپہلے ہی گروی تھا تاہم مقامی صکوک بانڈز ہولڈرز کو نیا اثاثہ گروی رکھنےکیلئے راضی کیاگیا اور اس طرح مقامی صکوک بانڈزکیلئےموٹروے ٹوکی جگہ کراچی کا ائیرپورٹ گروی رکھوادیاگیا۔

    اس سلسلےمیں دس نومبر کواسٹیٹ بینک میں ہونے والےصکوک بانڈز ہولڈرزکے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نےاے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتےہوئےخبرکی تصدیق کی۔

    اُن کاکہنا تھاکہ موٹروے ٹو اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ مساوی قیمت کےہیں،حکومت اثاثہ بدلنا چاہ رہی تھی۔جبکہ عالمی سطح پرصکوک بانڈکی ضمانت کیلئےموٹروے ٹو گروی رکھنا تھا۔