Tag: motorbikes

  • شارجہ پولیس کا کم عمر بائیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    شارجہ پولیس کا کم عمر بائیکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے رہائیشوں کی شکایت پر لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل پر کھانا اور دیگر اشیاء گھر گھر پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کارروائی کے دوران ان موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنارہی ہے جن کے انجن تبدیل کیے گئے اور انکی آواز سے رہائشیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

    ترجمان شارجہ پولیس بریگیڈیر احمد بن درویش کا کہنا ہے کہ پولیس موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام اور کمی کےلیے مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز رہائیشوں کی شکایت پر کیا گیا تھا جو گلیوں اور رہائشی علاقوں میں لاپرواہی سے بائیک چلاتے ہیں۔

    ترجمان شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کے ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو مزید محفوظ بنانا اور ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات میں کمی کےلیے نظام ٹریفک کو بہتر بنانا ہے۔

    بریگیڈیر احمد بن درویش کا مزید کہنا تھا کہ پولیس موٹرسائیکل سواروں اور سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور رات میں حافظتی جیکٹ پہننے کے حوالے سے آگاہ کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

    یاد رہے کہ گذشتہ برس اماراتی پولیس حادثات کی روک تھام کے لیے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر اپنے والدین کی گاڑیاں چلانے والے 342 کم عمر بچوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیر خلیفہ ال خائلی نے والدین پر الزام عائد کیا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے کی تربیت دیتے ہیں، حراست میں لیے جانے والے بیشتر کم عمر ڈرائیورز بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے گاڑی چلارہے تھے۔

  • شارجہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 435 بائیکز اور سائیکلز ضبط

    شارجہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 435 بائیکز اور سائیکلز ضبط

    شارجہ : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے چلائی گئی مہم کے دوران قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے جرم میں 435 موٹرسائیکلیں اور سائیکلیں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمدی کی مہم کے دوران ہفتے کے روز موٹر بائیک اور سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں بائیکز اور سائیکلز ضبط کرلیں۔

    شارجہ پولیس کے ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ میجر محمد السحری کا کہنا ہے کہ پولیس نے شارجہ میونسیپلٹی اور ماحولیاتی ادارے کے تعاون سے ٹریفک قوانین کے حوالے سے مہم کا آغاز کیا ہے۔

    میجر محمد السحری کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے مذکورہ مہم کا مقصد ان سائیکل اور بائیک سواروں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو ٹریفک حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

    سربراہ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مہم کا مقاصد میں بغیر لائسنس بائیک پر کرتب دکھانے والے افراد اور موٹر سائیکلوں کے انجن کو آلٹر کروانا اور رہائشیوں کو پریشان کرنے والے ڈرائیوروں اور ٹریفک کے مخالف سمت اور ہائی پر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے جو موٹر سائیکل اور سائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف کریں گے ان کی سائیکل، بائیک ہمیشہ کے لیے ضبط کرلی جائے گی۔

    میجر محمد السحری کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ٹریفک پولیس کا اہم ہدف وہ بائیک اور سائیکل سوار ہوں گے جو سفر کے دوران ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹ نہیں پہنتے۔

  • پاکستانی خاتون نے وادیِ کشمیر کی موٹر سائیکل پر سیر

    پاکستانی خاتون نے وادیِ کشمیر کی موٹر سائیکل پر سیر

    لاہور: کشمیر کے فلک بوس پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا بڑے بڑے مہم جوؤں کیلئے ایک انتہائی مشکل کام ہے، لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے موٹرسائیکل پر دنیا کے خطرناک اور مشکل ترین پہاڑی راستوں پر سفر کرکے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا، بلکہ پاکستان اور پاکستانی خواتین کے بارے میں دنیا کی رائے بھی بدل کر رکھ دی ہے۔

    لاہور کی 20 سالہ زینت عرفان کے والد کا خواب تھا کہ وہ دنیا کا سفر موٹرسائیکل پر طے کریں اور زینت نے اپنے والد کے خواب کو اپنے ذریعے حقیقت میں بدلنے کیلئے مشکل ترین سفر موٹرسائیکل پر طے کرنے کا عزم کیا۔

    باہمت پاکستانی لڑکی نے اپنا ضروری سامان موٹرسائیکل پر باندھا اور سفید ہیلمٹ پہن کر 14 جون کو شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہوگئیں،  انہوں نے یہ مشقت طلب چیلنج 20 جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔

    انہوں نے اپنی مہم جوئی کو تصویروں کی شکل میں محفوظ کیا اور فیس بک پر منفرد سفر کا دلچسپ احوال سناتی یہ تصویریں سوشل میڈیا صارفین میں بہت مقبول ہوچکی ہیں۔

    زینت کا کہنا تھا کہ ان کے غیر معمولی فیصلے اور اس کے بعد مشکل سفر میں ان کی والدہ کی دی ہوئی ہمت بہت اہم رہی۔ انہوں نے اس سفر کے دوران نہ صرف سنگلاخ پہاڑوں کے مشکل راستوں کو طے کیا بلکہ لڑکی ہونے کے باوجود حیرت انگیز مہم جوئی، اور وہ بھی موٹرسائیکل پر، کرکے پاکستانی لڑکیوں کیلئے بھی شاندار مثال قائم کردی ہے۔

     وہ آئندہ ہفتوں کے دوران تمام شمالی علاقہ جات میں مہم جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے قابل رشک کارنامے اور آئندہ مہمات کی تفصیلات ان کے فیس بک پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

    - How can you experience freedom, when you never tasted the air? Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Monday, August 3, 2015
    - "With the twist of the throttle, the shift of the gear. I submitted my will to utmost pure devour." Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Sunday, August 2, 2015
    - My mother always taught me to give, give and give. Understanding how poverty feels like, I emptied my pocket for the... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Friday, July 31, 2015
    - Look beyond the pastel pink roses and white pigeons enwrapped by poster paint. You'll find snippets of Urdu love... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Friday, July 31, 2015
    - Just one thought; "If this looks like Heaven imagine how beautiful the real one might be." Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Thursday, July 30, 2015
    - You will usually find people talking about how good their trip was to a majestic place and how they had fun throughout... Posted by Zenith Irfan: 1 Girl 2 Wheels on Thursday, July 30, 2015