Tag: motorcycle accident

  • کراچی : موٹرسائیکل ٹکرانے پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : قیوم آباد میں فائرنگ سے ہلاکت کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عینی شاہد نے ویڈیو بیان میں پورا واقعہ بیان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    عینی شاہد حسن نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں اپنے کزن رمضان کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا، اس دوران ہم ایک موٹر سائیکل سوار کو راستہ نہیں دے سکے تھے۔

    حسن کے مطابق اچانک موٹرسائیکل سوار دوسری طرف سے گزارنے والی گاڑی سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے بعد وہ موٹرسائیکل سوار اٹھ کر دوبارہ ہماری طرف آیا اور پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے رمضان کے سر پر ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا، مقتول رمضان شیرشاہ میں کام کرتا تھا، ہم دونوں کام سے واپس گھرجارہے تھے۔

  • موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس الٹ گئی، ویڈیو وائرل

    سمرسیٹ : برطانیہ میں ڈبل ڈیکر مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر صارفین کے منہ حیرت اور افسوس سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹریفک حادثے کی ایک دردناک ویڈیو نے صارفین کو گہرے دکھ اور افسوس میں مبتلا کردیا اور وہ حادثے کے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    ایک تیز رفتار ڈبل ڈیکر مسافر بس سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کے قلابازی کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جس میں سے متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    یہ خوفناک حادثہ جنوب مغربی انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی سمرسیٹ میں کوانٹاک روڈ پر گزشتہ شام پیش آیا، اس اندوہناک حادثے میں کئی لوگوں کے لمبے عرصے تک معذور ہونے کا خدشہ ہے۔

    حادثے کے فوری بعد پولیس، فائربریگیڈ اور ایمبولینسز کی بڑی تعداد امدادی کارکنان کے ہمراہ جائے وقوعہ پر بھیجی گئی، رضا کاروں نے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باڈی کاٹ کر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 54 زخمی مسافروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال بھیجا گیا جبکہ 26معمولی زخمیوں کی فوری مرہم پٹی کرکے گھروں کو روانہ کردیا۔

    اس حوالے سے سے پولیس کا کہنا ہے گزشتہ شام 6بجے سے رات 11بجے تک مجموعی طور پر 53 ٹریفک حادثات کی اطلاع دی گئی جو شدید سردی، برفباری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آئے۔