Tag: Motorcycle thief

  • کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار خود موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں، پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے عیدگاہ تھانے کی پولیس نے 2کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، اہلکار محمد مدثر عرف کاکا سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا پہلے ہی مقدمہ درج ہوچکا تھا۔

    درین اثناء عید گاہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 2 ملزمان نے ماہ رمضان میں ایک کولڈ ڈرنگ ڈپو میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    مذکورہ اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی بھرتی ہوا تھا، ملزم اہلکار  نے ستمبر میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

    پولیس اہلکار  نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار،

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا ملزمان کو سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر طارق روڈ جھیل پارک کے قریب کارروائی میں تھا ڈیوٹی کے دوران رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا، جو بھرتی کے بعد سے ہی غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث رہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ناجائز اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے بنائے گئے ’آرمز ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک‘ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اور سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار اہلکاروں میں عبدالقادر میمن اور اویس احمد عرف باکسر عرف لمبا شامل ہیں۔

  • موٹر سائیکل چور مالک کے سامنے بائیک لے اڑا!

    موٹر سائیکل چور مالک کے سامنے بائیک لے اڑا!

    لوگوں کے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں چوری ہونا ایک عام سی بات ہے، ماہر چور ہینڈل لاک اور زنجیر سے بندھی موٹرسائیکلیں تک چوری کرکے با آسانی لے جاتے ہیں۔

    لیکن بعض اناڑی چور ایسے بھی ہوتے ہیں جو چوری کرتے ہائے یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ موٹر سائیکل کا مالک بھی آس پاس ہی موجود ہے۔

    ایسا ہی اناڑی چور کا واقعہ بھارت کے ایک شہر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل چور سڑک پر بائیک پکڑ کر پیدل چل رہا ہے، اسی کے ساتھ دو لڑکے بھی موجود ہیں جن میں سے ایک لڑکا ویڈیو بناتے ہوئے اس سے پوچھتا ہے کہ اس نے یہ بائیک کب خریدی تھی۔

    چور جواب دیتا ہے کہ دو ہفتے پہلے، ویڈیو بنانے والاپھر اس سے پوچھتا ہے کہ اس کی موٹر سائیکل کا نمبر کیا ہے؟

    چور پھر جھک کر نمبر پلیٹ دیکھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ لڑکا بغیر دیکھے موٹر سائیکل کا نمبر بتا دیتا ہے پھر چور سے کہتا ہے کہ مجھ سے پوچھو کہ میں اس کا نمبر کیسے جانتا ہوں چور نے پوچھا وہ کیسے؟

    جس کے جواب میں لڑکا اسے کہتا ہے کہ کیونکہ یہ میری ہی موٹر سائیکل ہے، اسی اثناء میں دوسرا لڑکا چور کو زور دار تھپڑ رسید کرتا ہے اور اسے پکڑ لیتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’’کیا چور بنے گا رے تو‘‘جس کے ساتھ ہی ایموجیز کے ساتھ صارفین کے قہقہوں اور کمنٹس کا طوفان آگیا۔

    ایک میم پیج’ویڈیونیشن ڈاٹ ٹیب‘میں شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا کہ تجھے کیا لگا ہم دھکا لگانے آئے ہیں؟ اس ویڈیو کو17.6 ہزار  سے زیادہ ویوز اور 1.6ہزار لائکس ملے ہیں۔

  • کراچی : دسمبر میں موٹرسائیکل چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں، سی پی ایل سی

    کراچی : دسمبر میں موٹرسائیکل چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں، سی پی ایل سی

    کراچی : سی پی ایل سی نے ماہ دسمبر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جن کے مطابق دسمبر میں سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی سی پی ایل سی نے شہر قائد میں ہونے والی موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے سے متعلق ماہ دسمبر کا ڈیٹا جاری کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، دسمبر میں2ہزار547 موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، اے وی ایل سی صرف43موٹر سائیکلیں برآمد کراسکا۔

    سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے کی151وارداتیں ریکارڈ ہوئیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون چوری اور چھینے کی1865وارداتیں ہوئیں۔

    دسمبر میں127 گاڑیاں چوری اور چھینی گئی، سال 2019 میں28ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری ہوئیں، جس میں ایک ہزار897موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی بھی گئیں، سی پی ایل سی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اوسطاً مختلف علاقوں سے یومیہ84سے زائد موٹرسائیکلیں غائب ہوتی ہیں۔

    حکام کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کے اختتام پر جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے موبائل فون یا موٹرسائیکل چھیننے کے بہت سے واقعات درج نہیں کروائے گئے۔

    دوسری جانب کراچی میں رینجرز بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر کے جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرتی ہے تو سی ٹی ڈی اور پولیس بھی خفیہ اطلاع جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے۔

  • کراچی: بوڑھےافراد بھی موٹرسائیکل چوری میں ملوث نکلے

    کراچی: بوڑھےافراد بھی موٹرسائیکل چوری میں ملوث نکلے

    کراچی : عزیزآباد میں بوڑھے موٹرسائیکل لفٹروں کی جوڑی پولیس کیلئے درد سربن گئی، دس روز میں واٹرپمپ کے قریب سے کئی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ضعیف العمر افراد بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے، عزیز آباد میں عمر رسیدہ دو رکنی موٹر سائیکل گروہ تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

    ملزمان کی عمریں ستر سال کے قریب ہیں جس کی وجہ سے ان پر کوئی شک بھی نہیں کرتا، گزشتہ دس دن کے دوران کئی افراد اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔


    مزید پڑھیں: کراچی سے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار


    آج ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو عمر رسیدہ ملزمان ایک سنسان گلی میں پہنچے۔


    مزید پڑھیں: کراچی، موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم


    ایک ملزم نے اترکر موٹرسائیکل کا تالا توڑاجس کے بعد یہ عمر رسیدہ چور چند لمحوں میں موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: کورنگی، ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔