Tag: motorcycles

  • کراچی : ایک ماہ میں 7ہزار815 موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں

    کراچی : ایک ماہ میں 7ہزار815 موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں

    کراچی : شہر قائد میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 31ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

    سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں رونما ہوئیں۔ صرف پہلے ماہ جنوری میں سب سے زیادہ 7ہزار815وارداتیں ہوئیں۔

    سی پی ایل سی کے مطابق سب سےکم جون میں4ہزار954وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جنوری، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپرجاتا رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے وارداتوں میں کمی آناشروع ہوگئی، ابتدائی 7ماہ کے دوران اغواء برائےتاوان کی12وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

    اس کے علاوہ 2024کے جولائی تک بھتہ طلب کرنے کے57واقعات رونما ہوئے، چوری و چھینی گئی اشیاء کی برآمدگی کی شرح انتہائی کم رہی۔

    سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق 11ہزار سے زائد چھینے گئےموبائل فون میں سے محض 123 برآمد ہوئے، 31ہزار سے زائد چوری وچھینی گئی موٹرسائیکلوں میں سے صرف ایک ہزار66برآمد کی جاسکیں۔

  • گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنے والی "جمیلہ بی بی” ، عزم وہمت کا پیکر

    گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنے والی "جمیلہ بی بی” ، عزم وہمت کا پیکر

    کراچی: پاکستان کی عورت کسی سےکم نہیں،شہر قائد کی جمیلہ خاتون نے ثابت کردیا۔

    کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی رہائشی جمیلہ خاتون کے شوہر کا پینتیس سال قبل انتقال ہوا، تاہم جمیلہ خاتون نے اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے ہمت نہ ہاری اور چھوٹے سے کیبن پر جوانی میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کے آئل تبدیل کرنے کاکام شروع کیا لیکن اب وہ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ وہ صرف موٹرسائیکلوں کا ہی آئل تبدیل کرتی ہے۔

    جمیلہ بی بی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ لوگوں نے میرے کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے مرحوم بیٹے کے بچوں کی بھی کفالت کرتی ہیں اور ان کو پڑھاتی ہیں۔

    جمیلہ بی بی کے پوتے نے شریک گفتگو ہوئے اور بتایا کہ میں اپنی دادی کو بچپن سے کام کرتے دیکھ رہا ہوں، اپنی تعلیم کے بعد ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں، بزرگ خاتون سے کام کرانے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے ان سے ہی آئل تبدیل کراتے ہیں وجہ یہ ہے کہ ان کے ریٹ مناسب ہیں۔

    عزم وہمت کا پیکر جمیلہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں ایک چھوٹی سی ایک دکان بنا کر دے جائے تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکے۔

  • دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں

    دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے دور افتادہ علاقوں اور وسیع علاقہ کور کرنے والے انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل دور افتادہ علاقوں اور وسیع علاقہ کور کرنے والے پولیو ورکرز کو دی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکل 2 مراحل میں فراہم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 12 سو 54 موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسداد پولیو ورکرز کو 42 موٹر سائیکلیں اور آزاد کشمیر کے انسداد پولیو ورکرز کو 376 موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 164 جبکہ قبائلی اضلاع کے انسداد پولیو ورکرز کو 672 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے فنڈ حکومت نے فراہم کیے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس سے انسداد پولیو مہم کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متواتر انسداد پولیو مہمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گی۔

    اس فیصلے کے تحت رواں ماہ قومی انسداد پولیو مہم، اکتوبر اور نومبر میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم جبکہ دسمبر میں پھر قومی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کم عمر بچے چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے کہ آئندہ بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

    جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا تھا اگر بیانی حلفی کی خلاف وزری کی جائے تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کردیا جائے۔

  • چین نے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی سیٹس عطیہ کردیئے

    چین نے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی سیٹس عطیہ کردیئے

    کراچی : چین کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی سیٹس عطیہ کئے گئے، آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے چینی قونصل جنرل وان یو پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    تقریب میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل،اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی ایڈمن ایڈمن سی پی او بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر حکومت چین کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 سی سی کی 42 موٹرسائیکلیں اور 150 واکی ٹاکی سیٹس بطور عطیہ پیش کئے گئے۔

    آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا پر مشتمل تین رکنی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور پولیسنگ کے عمل کو موٴثر اور مربوط بنانے کے ضمن میں ان کے تعاون کو ایک سنگ میل قرار دیا۔