Tag: motorcycles stolen

  • گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف

    گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف

    کراچی: گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نظارت کے عقب میں چوری شدہ موٹرسائیکلیں کھولنے کی ویڈیوز اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چور نظارت سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اس کے پارٹس کھول کرفروخت کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد بھی نظارت سے چوریوں میں ملوث ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نظارت کے قریب ویران علاقے میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کا اسکریپ بھی موجود ہے، معاملے کا علم ہوا ہے، ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکلیں نشے کے عادی افراد چوری کرتے ہیں، جلد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔

    قبل ازیں گلشن حدید فیز 2 میں ملزمان 45 سیکنڈ نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، گذشتہ روز گلشن حدید فیز 2 میں نوجوان اپنے گھر کی عقبی گلی میں لٹ گیا۔

    ملزمان نے45 سیکنڈ میں نا صرف موبائل فون چھینا بلکہ تھپڑ بھی مارے اور فرار ہوگئے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں نوجوان کو موبائل فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران گلی کی دوسری جانب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے جنہوں نے نوجوان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیز کردی۔

    موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے نوجوان کو گلے سے پکڑا تو نوجوان نے گھبرا کو الٹے قدموں واپس بھاگنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد شلوار قمیض میں ملبوس ملزم گن تان کر پیچھے دوڑا۔

    لیاری : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لڑکا لڑکی سے متعلق اہم پیشرفت

    نوجوان نے پہلے موبائل فون پیچھے ہاتھ کرکے بچانے کی کوشش کی لیکن پھر ملزم کے حوالے کردیا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزم دوڑتا ہوا آیا اورنوجوان کو تھپڑ مارنے لگا اور تلاشی بھی لی تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی میں رواں سال 8 ہزار545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں، رپورٹ میں انکشاف

    کراچی میں رواں سال 8 ہزار545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں، رپورٹ میں انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں رواں سال آٹھ ہزار پانچ سو پینتالیس موٹرسائیکلیں چوری اور845 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، ضلع کورنگی موٹر سائیکل لفٹنگ میں سرفہرست رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے25 تھانےموٹرسائیکل لفٹرز کی جنت بن گئے، شہر قائد میں موٹرسائیکلیں چھینی جانے سے زیادہ چرائی جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    شہرکے108تھانوں میں سب سےزیادہ موٹرسائیکل لفٹنگ کہاں ہوئی؟ اس حوالے سے مکمل تفصیلات کی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع کورنگی موٹرسائیکل لفٹنگ میں سرفہرست ہے جبکہ ایسٹ زون کے 13،ساؤتھ کے 2 اور ویسٹ کے 10تھانے ملزمان کا ہدف رہے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان کےمخصوص گروہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے بڑےخریدارہے، جنوری سے 15 مئی تک 8 ہزار 545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئی جبکہ سوا 5ماہ میں 845 موٹر سائیکلیں چھینی گئی،مجموعی طور پر 9 ہزار 390 موٹرسائیکل چوری یا چھینی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے زمان ٹاؤن،انڈسٹریل ایریا،عوامی کالونی ، کورنگی تھانہ،شاہ فیصل اورلانڈھی چوروں کے نشانے پر تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سچل، جمشید، سائٹ سپرہائی وے بھی ملزمان کا ہدف رہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ڈسٹرکٹ ایسٹ کےبلوچ کالونی،شارع فیصل، گلستان جوہر بھی آسان ٹارگٹ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ملیرکاصرف شاہ لطیف تھانہ موٹرسائیکل لفٹرزکے نشانے پر رہے۔

    اسی طرح ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا پریڈی اورڈسٹرکٹ کیماڑی کا سائٹ اے ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کےاورنگی ٹاؤن،مومن آباد،سرجانی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری،تیموریہ اورعزیزآباد ، لیاقت آباد،رضویہ،سرسیداوراین کےآئی اے ملزمان کا آسان ہدف رہے۔