Tag: Motorcyclist

  • کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز تالپر نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا،25مارچ کو اورنگی ٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون کو حراساں کرنے کا واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

    فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شہری کو خاتون کو حراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا تھا ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی صاف نظر آرہا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا  کہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں اور فوٹیج کی مدد سے ملزم تلاش کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو تاحال کوئی درخواست نہیں دی۔

  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی سخت سزا

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی سخت سزا

    کویت سٹی : کویت میں ہائی ویز پر موٹر سائیکلوں کی "ڈیلیوری” پر پابندی کے نئے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت ترین سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باخبر سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو شاہراہوں پر”موٹر سائیکل ڈیلیوری” پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کا انکشاف کیا جسے وزارت داخلہ نے گزشتہ روز  اتوار  سے نافذ ہونے کا اعلان کیا ۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد فیڈریشن آف ریسٹورنٹس اینڈ ڈیلیوری کمپنیوں کے ساتھ اس معاہدے کے بعد کیا گیا ہے کہ ہر موٹر سائیکل میں ایسے آلات نصب کیے جائیں گے جو موٹر سائیکل سوار کو چلنے کا راستہ دکھا سکیں گے۔

    ٹریفک کی خلاف ورزی پر قانونی اقدامات کرنے اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کو قانون کی پاسداری اور احترام نہ کرنے پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    کویت میں موٹرسائیکل ڈیلیوری نیا قانون لاگو، خلاف ورزی پر ملک بدری کا حکم

    وزارت داخلہ نے یہ شرط عائد کی کہ تمام ڈیلیوری کمپنیاں اور ریستوران ڈیلیوری بائیک کے ڈرائیوروں کو پابند کریں کہ وہ ہیلمٹ پہننے سے متعلق احتیاطی تقاضوں کی پابندی کریں اور موٹر سائیکل کے باکس پر ایک عکاس اسٹیکر لگائیں تاکہ دوسرے موٹر سوار اسے رات کے وقت دیکھ سکیں۔

    ذرائع نے باور کرایا ہے کہ شاہراہوں پر موٹر سائیکل پر کی جانے والی ڈلیوری پر پابندی اور ایک گورنری سے دوسرے گورنری میں نہ جانے کا فیصلہ بڑی تعداد میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیلیوری کرنے والے کارکنان شدید زخمی اور بعض اوقات ایسے حادثے ان کی موت کا باعث بن جاتے ہیں۔

    متعلقہ حکام کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا جائے گا اور اس کے ڈرائیور کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملک سے نکال دیا جائے گا۔

  • پہاڑ موٹر سائیکل سوار کے پاس گر پڑا، خوفناک ویڈیو وائرل

    پہاڑ موٹر سائیکل سوار کے پاس گر پڑا، خوفناک ویڈیو وائرل

    آپ نے لینڈ سلائیڈنگ کے بہت سے مناظر کی ویڈیوز تو دیکھی ہوں گی جن میں پہاڑوں کو ٹوٹ کر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک ایسی ہی خوفناک ویڈیو بھارت کی ریاست اترکھنڈ کی بھی سامنے آئی ہے کہ جہاں ایک پہاڑ سے اچانک مٹی کے تودے اور بڑی سی پتھریلی چٹان ٹوٹ کر گرتی ہے۔

    یہ خوفناک واقعہ چمبا ہائی وے پر پر پیش آیا، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اچانک ایک اونچے پہاڑ سے مٹی کے تودے گرتے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے مبینہ طور پر زیر زمین پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔

    ابتدائی طور پر پہاڑ سے گرنے والے چھوٹے بھاری پتھروں کی وجہ سے شاہراہ کو تقریباً 12.30 بجے بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مٹی کے تودے زوردار آواز کے ساتھ نیچے سڑک پر گرتے ہیں اور وہاں کھڑے سیاح اس منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں ایک منظر تو بہت ہی خطرناک ہے کہ پہاڑ ٹوٹنے کے ساتھ ہی صرف چند لمحوں قبل ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر سے گزر رہا ہے لیکن وہ معجزاتی طور پر وہ کسی نقصان سے محفوظ رہا۔

    یاد رہے کہ بھارتی ریاستوں اترکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی شدید خراب صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

    اس موقع پر پتھروں کو دھول کے بادل کے درمیان ڈھلان سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے، وہاں کچھ گاڑیاں بھی کنارے پر موجود تھیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

     

  • کراچی: کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار کو بیٹ سے مار مار کر لہولہان کردیا

    کراچی: کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار کو بیٹ سے مار مار کر لہولہان کردیا

    کراچی : ڈیفنس میں کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوارکوبیس بال کےبیٹ مار کر لہولہان کردیا، زخمی شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے کارسوارکوپکڑکر پولیس کے حوالےکر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معمولی تنازع پر کار سوار نے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کردیا، کارسوار نے بیس بال بیٹ سے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ڈیفنس پولیس اطلاع ملتےہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کوبے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے کار سوار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شہری کا نام فاروق ہے ، کیمیکل کا کام کرتا ہے، مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار کے راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔

    موٹرسائیکل سوارپرتشددکرنےوالےشخص فاروق نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میں گاڑی میں تھا اور سامنے والی موٹر سائیکل سے راستہ مانگ رہا تھا، بائیں جانب سے گاڑی نکال رہا تھا تو اس نے راستہ روک لیا، ایسے وقت میں مجھے لگا کہ شاید کوئی لوٹ مارکرنے آرہا ہے ، میں نے اپنے ذاتی حفاظت کے لیے رکھا ہوا بیس بال بیٹ نکال لیا۔

    شہری فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا اس وقت صورتحال ہے کیا، اس کے بعد موٹرسائیکل سوارنےمجھ پر حملےکی کوشش کی، مارنے کے دوران اندازہ نہیں ہوا لیکن افسوس ہے اسے زیادہ لگی، واقعہ خود کو بچانے کی کوشش کےدوران پیش آیا۔

  • پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی سفارتی اہلکار رہا

    پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی سفارتی اہلکار رہا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور پاکستانی شہری کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے امریکی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا گیا۔ پولیس نے زخمی شخص کے خلاف، اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں سفارتخانے کے چیف سیکیورٹی افسر پر مقدمہ درج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری کو ٹکر مارنے والے امریکی سفارتی اہلکار کو بچانے کے لیے سفارتی عملہ قانون اور تہذیب بھلا بیٹھا۔

    امریکی سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس نے گزشتہ رات نزاکت اسلام نامی شہری کو گاڑی سے کچل دیا تھا۔ نزاکت کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    امریکی سفارت کار نے گاڑی سے اترنے سے انکار کیا تو اسے گاڑی سمیت تھانے منتقل کیا گیا جہاں سفارت خانے کا دیگر عملہ بھی پہنچ گیا۔

    اسی دوران سفارت خانے کے چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ پولیس والوں سے جھگڑ پڑے۔ انہوں نے پولیس والوں کو دھکے دیے جبکہ چاڈ ریکس کو تھانے سے فرار کروانے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمے میں ملزم کو فرار کروانے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی وزارت خارجہ کی تحریری درخواست پر پولیس نے امریکی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار کو وزارت خارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    زخمی کے خلاف مقدمہ درج

    واقعے کے بعد امریکی سفارتی اہلکار کو تھانے منتقل کیا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد زخمی ہونے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی، موٹر سائیکل سوار اچانک گاڑی کے سامنے آیا جس سے حادثہ ہوا۔

    ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ 8 اپریل کو بھی پیش آچکا ہے جب مبینہ طور پر نشے میں چور امریکی فوجی اتاشی کرنل جوزف نے ٹریفک سگنل کو توڑتے ہوئے شہری عتیق پر گاڑی چڑھا دی۔

    واقعے میں عتیق جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کا عزیز زخمی ہوا۔

    بعد ازاں کرنل جوزف کا معاملہ ہائیکورٹ لے جایا گیا۔ وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جبکہ کیس تاحال جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔