Tag: motorcyclist killed

  • کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد میں ایک ہی دن میں دو علیحدہ حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے، تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثہ کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس کے باعث شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جوہر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ کےعملے نے فوری پہنچ کر ڈمپر کو لگنے والی آگ بجھا دی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی جسے طبی مداد کی فراہمی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس قبل پیر کی کی صبح نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں مفرور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایک اور واقعے میں کراچی میں مائی کلاچی کے علاقے سلطان آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ دو بچوں سمیت زخمی

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی عمریں پچیس اور اٹھائیس سال ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    خوفناک ٹریفک حادثہ : بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی نے موٹر سائیکل نوجوان کی جان لے لی، مصروف شاہراہ پر رکشہ ڈرائیور  نے اچانک یو ٹرن لے لیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔

    ریاست یو پی کے ایک شہر پریاگ راج میں گزشتہ روز ایک 21 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی موٹر سائیکل اچانک سامنے آجانے والے رکشے سے جا ٹکرائی۔

    پولیس کے مطابق حادثہ دوپہر کو پیش آیا جس میں ایک مصروف پُل پر ایک رکشہ ڈرائیور نے قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پل سے یو ٹرن لینے کی کوشش کی اور سڑک کے درمیان آگیا۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رکشہ سڑک کے درمیان پہنچا اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے اس سے جا ٹکرایا اور موٹر سائیکل سمیت گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم زخمی نوجوان اسپتال پہنچنے سے قبل جان کی بازی ہار گیا۔ ہلاک ہونے والا موٹر سائیکل سوار آکاش سنگھ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے جو اپنے گھر جا رہا تھا، پولیس نے مرنے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔