Tag: Motorway closed

  • لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں دھند موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں دھند کے باعث لاہور موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑیوں میں فوگ ہیڈلائٹس کا استعمال کریں۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک۔ ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیو کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ساہیوال ، میاں چنوں ، چیچہ وطنی ،خانیوال ،ملتان، لودھراں ،بہاولپور، احمد پور شرقیہ ،رحیم یار خان، صادق آ باد سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دُھند کے موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

    موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں اور موجودہ موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

    اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فوگ ہیڈلائٹس کا استعمال کریں اور محدود فاصلے تک سفر کریں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پنجاب میں دھند کا راج : موٹر وے بند کرنے کا اعلان

    پنجاب میں دھند کا راج : موٹر وے بند کرنے کا اعلان

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن تاللہ انٹر چینج تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابوصابو تک بند رہے گی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک۔ موٹر وے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم، موٹر وے بند

    پنجاب میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم، موٹر وے بند

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، انتطامیہ نے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچانے کیلیے موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم3،لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4،پنڈی بھٹیاں سے شورکوٹ تک بند رہے گی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی اور اوکاڑہ میں دھند کا راج ہے، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال، چیچہ وطنی میں بھی تاحد نگاہ دھند پھیلی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ قومی شاہراہ پردھند والےعلاقوں میں حدنگاہ100میٹر تک ہے،ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہری غیرضروری سفرسے گریز اور اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

    علاوہ ازیں اوکاڑہ، پتوکی اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث جی ٹی روڈ پرٹریفک متاثر ہورہا ہے، شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

     

  • خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کےباعث بند کردی گئی، بارش کا امکان

    خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کےباعث بند کردی گئی، بارش کا امکان

    لاہور : خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث خانیوال ملتان موٹروے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال میں دھند شدید نوعیت کی ہے۔

    اس کے علاوہ ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور میں بھی دھند کا راج برقرار ہے۔ قومی شاہراہ پرحد نگاہ صفرسے200میٹرتک ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پرسفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی رات کے اوقات میں شدید سردی اور صبح ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔