Tag: motorway police

  • موٹروے پولیس نے زخمی کتے کی جان بچالی

    موٹروے پولیس نے زخمی کتے کی جان بچالی

    حیدرآباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے اتھارٹی کے افسران نے زخمی کتے کو طبی امداد فراہم کرکے بے زبان جانور کی جان بچالی

    تفصیلات کے مطابق حیدرآبادسے ملحقہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے ہائی وے پر موٹروے پولیس کے دو افسران کومعمول کی گشت کے دوران ایک لاوارث کتا سڑک کنارے زخمی حالت میں ملا جس کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا۔

    جان بچانے کے بارے میں 7 غلط تصورات*

    گشت پر معمور افسران ندیم خان اور طارق مسعود کے مطابق کتا کسی گاڑی سے ہٹ ہونے کے بعد سبب شدید زخمی تھا ‘ اس کی ٹانگ بری طرح متاثر ہو چکی تھی اور وہ حرکت کرنے سے قاصرتھا ۔

    Humanity

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے اس بے زبان کو بھی تکلیف کے عالم میں بے یارومدد گار نہیں چھوڑا اور ہر ممکنہ طبی امداد دینے کے بعد مزید دیکھ بھال کے لیے مقامی نوجوان کے حوالے کر دیا۔

    اس واقعے کے حوالے سے مذکورہ بالا افسران کا کہناہےکہ ہائی وے پر زخمی ہونے والے کسی جانور کو طبی امداد فرہم کرنا یقیناً ہمارےسرکاری فرائض میں شامل نہیں ہے لیکن مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا دین ہمیں جانوروں پر بھی رحم کھانے کا حکم دیتا ہے اور انسانیت کے ناطے بھی یہ ہمارا فرض بنتا تھا کہ ہم مصیبت میں مبتلااس بے زبان کی مدد کریں ۔

    تصاویر: عابد علی بھٹی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹریلر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    ٹریلر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی: موٹر وے پولیس نے کراچی سے حیدر آباد جانے والے ٹریلر کو ڈرائیور سمیت اغو کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کراچی کے انسپیکٹر کاشف اور سب انسپیکٹر وحید گشت پر تھے جنہیں ہائی وے کی دوسری سمت سے آنے والی کار کے ڈرائیور نے اطلاع دی کہ آگے ٹریلر پر چلتی ہوئی حالت میں مشکوک لوگ سوار ہوئے ہیں۔

     

    اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے افسران نے آپریشن افسر انسپیکٹر عدنان شاہ کو اطلاع دی اور فوری طور پر موقع پر پہنچے جہاں موثر حکمت عملی کے ذریعے موٹروے پولیس کے افسران نے ٹریلر نمبر LXK-3684 کو ہائی وے پر گھیرے میں لے لیا اور ملزم تیمور خان ولد محمد خان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    واقعے میں ٹرک ڈرائیور محمد شفیق اور ٹریلر پر لدا سامان محفوظ رہا۔

  • موٹروے پولیس کی آئل ٹینکرڈرائیورزکو سیفٹی قوانین کی یاد دہانی

    موٹروے پولیس کی آئل ٹینکرڈرائیورزکو سیفٹی قوانین کی یاد دہانی

    خیر پور: سانحہ بہاولپور میں 200 سے زائد افراد کے جل کر خاکستر ہونے کے بعد موٹر وے پولیس نے ہائی وے پر آئل ٹینکر ڈرائیوروں کو بنیادی حفاظتی اقدامات کی یاد دہانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں خیر پور بائی پاس کے نزدیک موٹر وے پولیس نے آئل ٹینکروں کورو ک کر ان کے سیفٹی اقدامات کی چیکنگ کی‘ اور ڈرائیوروں کو قواعد و ضوابط کی یاددہانی کرائی ۔

    اس مشق کے دوران ڈرائیوروں کو بتایا گیا کہ سیفٹی بیلٹ ان کی حفاظت کے لیے کس قدر ضروری ہے‘ ٹینکر کے ساتھ لازمی موجود آگ بجھانے والا آلہ کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟ اور کمزور ٹائروں کی کیا پہچان ہے؟۔

    ڈیوٹی پر موجود افر سب انسپکٹر عابد علی بھٹی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کے لیے مسافروں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور وہ اس کے لیے آئے روز اس قسم کے تربیتی اقدامات کرتے رہتے ہیں جن میں مختلف اقسام کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ان کی ضرورت کے مطابق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قانون کے مطابق آئل ٹینکر میں دو لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی موجودگی لازمی ہے اور اگر کسی آئل ٹینکر میں دو ڈرائیورز نہ ہوں تو اسے اسی مقام پر روک لیا جاتا ہے اور آگے نہیں جانے دیا جاتا ہے۔


     آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 206 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ بہاولپور سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 2زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 206 ہو گئی، جبکہ 69زخمی اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • دس من مضرِصحت گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    دس من مضرِصحت گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    لاہور:رینالہ خورد میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اخترآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر موٹر وے پو لیس کے تعاون سے 10من مضر صحت گوشت لے کرلاہور جانےوالی گاڑی پکڑ لی ، ایک ملزم گرفتارجبکہ دوسرافرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کو اطلاع ملی کہ اوکاڑہ سے لاہور کے لیے ایک گاڑی کے ذریعے مضر صحت بھینسوں کا گوشت لے جایا جا رہا ہے ۔

    جس محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے اختر آباد کے قریب ناکہ لگا گاڑی نمبر3567کو روک کرچیک کیا تواس میں بد بو دار مضر صحت گوشت تھا ۔جبکہ ملزمان نے گاڑی میں خوا تین کو بھی بٹھا رکھا تھا تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے ایک ملزم مبشر کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈاکٹر محمد اشرف نے بتا یا کہ عید کے بعد سے اب تک چھ ہزار کلو (150من )مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کیا جا چکا ہے اور مقدمات درج کروائے گئے ہیں یہی گاڑی تین بار ۔پکڑی جا چکی ہے۔