Tag: MOU Sign

  • شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، چینی کمپنیوں سے بڑا معاہدہ

    شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، چینی کمپنیوں سے بڑا معاہدہ

    اسلام آباد : شمسی توانائی سے 700 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے سے ملک میں سستی اور صاف بجلی صنعتوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ پاگیا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاور چائنا اور ایف آئی ای ڈی ایم میں معاہدہ طے ہوگیا ، ایم3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سولر یونٹ قائم ہوں گے۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا سولریونٹس سے 700 میگاواٹ سولرانرجی کی پیداوارہوگی، ملک میں سستی،صاف بجلی صنعتوں کیلئےدستیاب ہوگی، سستی بجلی سےمصنوعات کی لاگت کم،عالمی منڈی میں کھپت بڑھےگی۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی و اقتصادی زونز کو فروغ ملے گا، صنعتوں کیلئے توانائی کی پائیدار ضرورت پوری کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں بجلی کی پیداوار کے ایک اور منصوبے  پر کام شروع ہوا تھااور  چائنا پاور حب جنریشن کے کوئلے سے چلنے والے 2 یونٹس فعال ہو گئی تھی، دونوں پاور پلانٹس سے 660 میگا واٹ بجلی حاصل ہوتی ہے۔

    اس منصوبے کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے، دو بلین ڈالر کے اس منصوبے میں دو پاور پلانٹ اور ایک کوئلے کی جیٹی شامل ہیں۔

    چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

  • پی ایس ایل : پی آئی اے اور اے آر وائی سہولت والٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط

    پی ایس ایل : پی آئی اے اور اے آر وائی سہولت والٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط

    کراچی : اے ار وائی کی مہم میدان سجانا ہے، پاکستان کی شان بڑھانا ہے، میں قومی ائیرلائن پی آئی اے بھی شانہ بشانہ ہوگئی، شائقین کی سہولت کیلئے دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلیے اے آر وائی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، قومی ائیرلائن پی آئی اے اور اے آر وائی سہولت والٹ کی جانب سے پی ایس ایل کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    اے آر وائی کی مہم ’’میدان سجانا ہے، پاکستان کی شان بڑھانا ہے‘‘ کے تحت اے آر وائی سہولت والٹ اور قومی ائیرلائن پی آئی اے کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے کے سی ای او اور صدر ائیر مارشل ارشد ملک نے معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ اے آر وائی سہولت اور پی آئی اے کے درمیان معاہدے سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا، پی آئی اے ملک کی ترقی اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    اے آر وائی سہولت والٹ کے ہیڈ ثاقب چوہدی اور جنرل مینجر پی آئی اے برانڈ عامر میمن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
    معاہدے کے تحت پی آئی اے سے سفر کرنے والے خوش نصیب مسافروں کو آر آر وائی سہولت والٹ کے ذریعے پی ایس ایل میچ کا فری ٹکٹ اور رہائشی سہولت ملے گی۔

    دوران پرواز قرعہ اندازی کی جائے گی، لکی ڈرا میں جیتنے والے خوش نصیب کو پی آئی اے کا اور پی ایس ایل کا فری ٹکٹ اور ہوٹل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جی ایم پی آئی اے برانڈ عامر میمن نے کہا کہ اے آر وائی سہولت والٹ اور پی آئی کے مشترکہ تعاون کا مقصد پی ایس ایل اور پی آئی اے کو فروغ دینا ہے۔

    اے آر وائی سہولت اور پی آئی اے کے مابین معاہدے کا مقصد قومی ائیرلائن کو سفر کیلئے اپنی ترجیحی بنیاد بنائیں اور اے آر وائی سہولت کے ذریعے بے شمار فوائد حاصل کریں۔

  • پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اختتام، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

    پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اختتام، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

    جدہ : پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کے اختتام پر جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کے پانچ چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، ان میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا اور ہری پور کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔

    کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے اے آ روائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن جدہ میں اختتام پزیر ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے چیمبرز کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں ۔

    مفاہمتی یاداشت کے تحت یہ چیمبرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔

    پاکستان کے پانچ چیمبرز دونوں ممالک کے تاجروں کو سہولت فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے اور دونوں ممالک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کریں گے۔

    جدہ چیمبر کی جانب سے نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن محمد ابراھیم بترجی اور وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زیاد البسام نے یاداشتوں پر دستخط کئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چیمبروں کے کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا اور دیگر چار چیمبرز کے صدور نے دستخط کیے۔

    پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن نے جدہ میں جاری رہا، سعودی برآمداتی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام ہونے والے اجلاسوں میں 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی، کمیشن کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے اور نئے تجارتی امکانات پر غور کرنا تھا۔

  • ہاکی کے فروغ کیلئے اے آر وائی نیٹ ورک اور پی ایچ ایف میں ایم او یو سائن

    ہاکی کے فروغ کیلئے اے آر وائی نیٹ ورک اور پی ایچ ایف میں ایم او یو سائن

    کراچی:اے آر وائی نیٹ ورک اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت ہاکی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ سات اگست سے پاکستان کپ کا انعقاد کیا جائےگا۔

    میموری آف انڈراسٹینڈنگ (ایم او یو) پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال اور پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری شہباز سینئر نے دستخط کیے۔

      salman-post-1

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے بتایا کہ شکریہ پاکستان مہم کے تحت سات اگست سے پاکستان کپ شروع ہوگا جس کا فائنل میچ 14 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جبکہ ہاکی کے فروغ کے لیے اسکالر شپ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

    salman-post-2

    انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کرکٹ کو پروان چڑھایا ہاکی کو بھی پروان چڑھائیں گے،اسکول کی سطح پر بچوں کو بھی ہاکی کی تربیت دی جائے گی،ہاکی کا کھیل پاکستان میں پھر بحال کیا جائے گا۔

    salman-post-3

    صدر پاکستانی ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر(ر) خالد کھرل نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جنرل سیکریٹری شہباز سینئر نے ہاکی کی بحالی کے لیے اس اقدام پر اے آر وائی نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں، پاکستان دوبارہ عالمی چیمپین بن سکتا ہے، مجھے اس فیصلے سے بہت خوشی ہوئی، پرامید ہوں کہ ہاکی کی دنیا میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔