Tag: MoU

  • اے آر وائی سہولت بازار کی جانب سے رنگا رنگ میلے کا انعقاد

    اے آر وائی سہولت بازار کی جانب سے رنگا رنگ میلے کا انعقاد

    کراچی : اے آر وائی سہولت بازار کا میلہ13سے26اپریل تک ایٹریم مال میں لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی سہولت بازار کی جانب سے خریداری کے شوقین خواتین و حضرات کیلئے خوشخبری ہے کہ اے آر وائی سہولت بازارمیلہ اب تیرہ اپریل سے ایٹریم مال میں شروع ہورہا ہے۔

    اے آر وائی سہولت بازار آن لائن شاپنگ کی سہولت دینے کے ساتھ اب خصوصی طور پر کراچی کے ایٹریم مال میں تیرہ سے چھبیس اپریل تک خریداری کے شوقین افراد کیلئے اے آر وائی سہولت بازار کا میلہ شروع ہورہا ہے ۔

    اس سلسلے میں اے آر وائی کے ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف اور ایٹریم مال کے سی ای او زاہد یونس نے معاہدے پر دستخط کئے۔

    ایٹریم مال میں شروع ہونے والے سہولت بازار میں اے آر وائی سہولت والٹ کے ممبران لان کے سوٹس، الیکٹرونک مصنوعات، موبائل فونز اور اعلیٰ معیار کے پروڈکٹس باآسانی خرید سکیں گے،

    مسٹر ویلیو بیک خریداروں کی خریداری کو سو فیصد ڈبل کرنے کا بھی موقع دے رہا ہے۔

  • امریکہ پاکستان کوجدید ہیلی کاپٹر اور میزائل فروخت کرے گا

    امریکہ پاکستان کوجدید ہیلی کاپٹر اور میزائل فروخت کرے گا

    اسلام آباد / واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کوجدید دفاعی سامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی  نے پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

    اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے مطابق مذکورہ دفاعی سامان کی مالیت نو سو پچاس میلین ڈالر ہے، امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کئے گئے معاہدےاس کی اپنی سیکیورٹی اور جنوبی ایشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان کو ملنے والے جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل ملک میں جاری دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آپریشن ضر ب عضب میں اہم کردار ادا کریں گے۔

     دفاعی سامان میںاے ایچ ۔ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹرز اور اے جی ایم فور آر ہیل فائرٹو میزائل شامل ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط ، تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ پاکستان کے تین روزہ  دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔

    پاکستان اور سری لنکا نے کھیل، جوہری توانائی کے شعبے، منشیات کی روک تھام سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے۔

  • ایل این جی سےبھرا جہاز قطرسےکراچی پہنچ گیا

    ایل این جی سےبھرا جہاز قطرسےکراچی پہنچ گیا

    کراچی: ملکی تاریخ کاپہلا بحری جہازایل این جی لےکرپاکستان پہنچ گیا۔

    وزارت پیٹرولیم کےمطابق بحری جہازایک لاکھ سینتالیس ہزار کیوبک فٹ ایل این جی لے کرآیا ہے۔

    قطرسےایل این جی کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ گئی۔

    وزارت پیٹرولیم کےمطابق جہازایک لاکھ سینتالیس ہزارکیوبک فیٹ ایل این جی لے کر آیا ہے۔

    اینگرو ایل این جی کمپنی کے مطابق ٹرمینل کے ہینڈلنگ چارجز چھیاسٹھ سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

     اینگرو ایل این جی ٹرمینل تیرہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے بنایا گیاہے۔

      دوسری جانب حکومت تاحال قطر سے ایل این جی کی قیمت طے نہیں کر پائی ہے۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے ایل این جی کی قیمت پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

  • قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

    قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،26مارچ تک پہلا جہاز ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے قطر سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ قطر سے جہاز ایل این جی لے کر چھیبس مارچ تک پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔ابتدائی طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کے ذریعے دو سو معکب فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔

    یہ گیس پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے چار پاور پلانٹس اور کیپکو کو دی جائے گی ۔ وزیر پیٹرولیم کا کہناہے کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی ڈیزل کے مقابلے میں چالیس فیصد تک سستی ہوگی۔

  • پاکستان برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

    پاکستان برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

    اسلام آباد : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے۔ وزیرِداخلہ کےحکم پر ایف آئی اے نے مفرور مجرم رضوان حبیب کو آٹھ ماہ بعد ایکواڈور سے گرفتارکرلیا۔

    قتل کا مجرم برطانیہ سے سزا یافتہ ہے جسے دو ہزار دس میں ایک معاہدےکےتحت عمرقید کی بقیہ سزا کاٹنے کیلئے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

    پاکستان پہنچنےکےچند دن بعد ہی مجرم کو غیرقانونی طور پررہاکر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے دو ہزار بارہ میں مجرموں کے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کا معاہدہ معطل کردیا تھا۔

    وزیرِداخلہ کے احکامات پر ملزمان کے فرار میں مدد دینے والے وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال کردیا گیاہے۔

  • کراچی کو بجلی کی فراہمی : بحریہ ٹاؤن اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    کراچی کو بجلی کی فراہمی : بحریہ ٹاؤن اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    کراچی : بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو بجلی کی بلا تعلطل فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا ہے،بجلی کی یقینی فراہمی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ تقسیم کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

    بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے کے الیکٹرک سے مختلف معاہدے کئے ہیں جن کے تحت بحریہ ٹاؤن کے الیکٹرک کے ساتھ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک کے درمیان شراکت کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے وائس چیف ایگزیکیٹو زین ملک جبکہ کے الیکٹرک اوبراج گروپ کمپنی کی جانب سے چیئرمین طیب ترین نےمعاہدے پر دستحط کئے۔

    معاہدے کے تحت بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک آئندہ تین سے چار سال میں اربوں کی سرمایہ کاری سے کوئلے یا ایل این جی سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کریں گے۔

    ان منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا مل جائیگا ، بجلی کی تقسیم اور اس کا زیاں روکنے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائیگی۔

    اس موقع پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین ، چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہر اور چیف ایگزیکیٹو بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

  • پاک ترکی تجارت کو فروغ دیں گے، خرم دستگیر خان

    پاک ترکی تجارت کو فروغ دیں گے، خرم دستگیر خان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے تجارتی معاہدات میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا ۔

    پاک ترکی آزاد تجارتی معاہدے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور تمام سیکٹروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حتمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ترکی ایک دوسرے کیلئے اپنی منڈیوں تک برابر رسائی فراہم کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں مینوفیکچرنگ کا تحفظ اونچے ٹیرف سے نہیں بلکہ تجارتی دفاع کے قوانین کے ذریعے کیا جا رہا ہے ،۔

    دنیا کے تمام ممالک تجار ت میں اضافے کیلئے ٹیرف میں تیزی سے کمی لا رہے ہیں، اس معاہدے کے ذریعے پاکستان سے ٹیکسٹائل ،زرعی اجناس اور ڈیری اور لائیو سٹاک کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔