Tag: moula bakhsh chandio

  • سندھ حکومت سے آئی جی تبدیل کرنے کا استحقاق تک چھینا جارہا ہے، مولابخش چانڈیو

    سندھ حکومت سے آئی جی تبدیل کرنے کا استحقاق تک چھینا جارہا ہے، مولابخش چانڈیو

    کراچی : رہنما پی پی پی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں جب چاہیں آئی جی بدل دیتے ہیں، سندھ حکومت سے اس کا یہ استحقاق تک چھینا گیا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت کا آئی جی تبدیل کرنے کا استحقاق تک چھینا گیا جبکہ دوسرے صوبوں میں جب چاہیں آئی جی بدل دیتے ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ صوبوں کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت نے پہلے مالی وسائل پر ڈاکہ ڈالا اب انتظامی اختیار صلب کرلئے۔

    آٹے کے بحران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ناکام سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے جان کر گندم کا بحران پیدا کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واردات کے الزام دوسروں پر لگانا، شور مچانا حکمرانوں کا وطیرہ ہے، گندم حکومت کے سہولت کار کھا گئے اب الزام سندھ پر لگایا جا رہا ہے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ گندم کا بحران سندھ نے پیدا کیا تو چینی کی قیمتیں کس نے بڑھائیں، کیا آئی ایم ایف سے عوام دشمن شرائط پر قرضہ بھی سندھ نے لیا؟

  • آرمی چیف کا معیشت کی بحالی سے متعلق بیان خوش آئند ہے، مولابخش چانڈیو

    آرمی چیف کا معیشت کی بحالی سے متعلق بیان خوش آئند ہے، مولابخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے معیشت کی بحالی کے حوالے سے دیا گیا بیان خوش آئند ہے، ملک کے ادارے اور پارلیمنٹ مل کر اس ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    حکمران ذاتیات کی بات کرتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے ہمیں کسی کی ذاتیات پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

    اس موقع پر ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کنٹونمنٹ بورڈ کے تین ارکان سید جمیل رضوی، سید راحت نسیم اور شاہد مسیح نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پریس کانفرنس میں صغیر قریشی اور حیدر شاہانی بھی موجود تھے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جب بھی کبھی ملک سیاسی یا معاشی بحران میں آیا ہے تو فوج نے اپنا کردار ادا کیا ہے، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکمران دن بدن پاکستان کی سیاست پر بوجھ بنتے جارہے ہیں۔

    ملک کے ادارے اور پارلیمنٹ مل کر اس ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کبھی ملک سیاسی یا معاشی بحران میں آیا ہے تو فوج نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    اب بھی معاشی بحران کے حوالے سے جنرل صاحب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا لیکن یہاں ایک پارٹی دعویٰ کررہی ہے کہ وہ ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی آج تک ان کا کون سا دعویٰ پورا ہوا ہے۔

  • ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں، بھارت موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، مولا بخش چانڈیو

    ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں، بھارت موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھارت تو اپنے ہاتھ سے کوئی موقع جانے نہیں دیتا، سفارتی تعلقات میں ہم کمزور ہیں اس بات کو تسلیم کرلیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں جبکہ بھارت ہمارے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا پاکستان کو اب بھی بہت محتاط رہنا پڑے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے جو مفاہمت کی یہ صرف پاکستان کی وجہ سے ہے، اپوزیشن اراکین نے جو مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا ہے حکومت اس کو غنیمت سمجھے۔

    آپ مہنگائی کریں اور ہم آپ کا ساتھ دیں ایسا تو نہیں ہوگا، آپ ایوان میں تکبر کے ساتھ گھوم کربیٹھ جاتے ہیں، کیا کوئی ممبر بھی ایسا نہیں جس سے آپ ہاتھ ملانا پسند کریں؟

    آپ کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں یہ جو آج ساتھ ہیں وہ کل نہیں ہوں گے، جس درخت پر پھل زیادہ ہوتے ہیں وہ جھکتا ہے۔

  • وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : رہنما پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کرے، ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے.

    سندھ حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو وفاقی حکومت بھی قائم نہیں رہے گی، پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے ورنہ تحریک انصاف کا حال وہی ہوگا جو ان سے پہلے والی جماعت کا ہوا۔

    پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے وجود کے ساتھ چھیڑ خانی وفاق کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا، تحریک انصاف پہلے دن سے18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن ہم واضح ردینا چاہتے ہیں کہ ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں، دونوں کی حفاظت کیلئے پہرہ دیں گے۔

    سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا، پی پی کی منفی سیاست ختم کریں گے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی نے فرسودہ سیاست کی، سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا ہے،صوبے میں منفی سیاست ختم کردیں گے، میں نے نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی ہے، نہ جانے کیوں پی پی والے ڈر جاتے ہیں۔

  • بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔

    پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں ،کشمیر میں بد ترین شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آئے روز ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی جنگی جنون کے خلاف پوری قوم متحدہے، پوری قوم بھارتی جنگی جنون کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح سرحدوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے۔

  • الیکشن کمیشن ہر صورت میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، مولا بخش چانڈیو

    الیکشن کمیشن ہر صورت میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، ہمارے امیدواروں پر وفاداریاں بدلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ن لیگ کے بعد اب پیپلزپارٹی کو توڑا جائے گا، اسی سلسلے میں پی پی پی امیدواروں پر وفاداریاں بدلنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    ایسی خواہشیں رکھنے والے کسی بھول میں نہ رہیں، کسی کی اکیلے انتخابات لڑنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے، پی پی نہ تو پہلے کبھی ٹوٹی اور نہ اب ٹوٹے گی۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے اس موقع پر غیر جانبداری کو یقینی بنائیں اور شفاف انتخابات سے عوام کا اعتماد نہ اٹھنے دے، اگر عوام کا انتخابات سے اعتماد اٹھ گیا تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہونگے۔

    ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وقت نے پھر ہمیں آمریت کی باقیات کے مقابلے کا کردار سونپا ہے، قوم مطمئن رہے ،پیپلزپارٹی آمریت کی باقیات کا پہلے کی طرح بھرپور مقابلہ کرے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مخالفین کے پاس لڑائی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مولابخش چانڈیو

    مخالفین کے پاس لڑائی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس جی ٹی روڈ لڑائی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، عوام کے مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ  ملک کا آئین ،ایٹم بم ،تعلیم، صحت اور ہر شعبے پر پیپلزپارٹی کی مہر ہے، جبکہ مخالفین کے پاس جی ٹی روڈ لڑائی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، چند سڑکیں بنا کر قوم کو گمراہ کرنے والوں کو لوگ مسترد کر دیں گے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بھٹو اور بینظیر کے نظریے کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہروں اور دیہی علاقوں کو یکساں اہمیت دی، دکھاوا نہیں بلکہ کام ہوا ہے، مفت علاج اورمفت آپریشن صرف سندھ میں ہو رہے ہیں۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک قوم بناتی ہے اورنواز شریف آکر اسے منتشر کردیتے ہیں، نواز شریف کے ساتھ عمران خان بھی اسی کام پر لگ گئے ہیں، ن لیگ نے دکھاوے کی خاطر کھربوں روپے لاہور پر لگا دیے۔

    عمران خان نے ن لیگ کی پیروی میں پشاور کو ادھیڑ کر رکھ دیا، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں نے ملک سے بجلی چھین لی، تبدیلی کے دعویدار نے اپنے صوبے میں نہ تو ایک اسپتال بنایا نہ یونیورسٹی اور نہ ہی اسکول بنائے۔

  • نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں، تحقیقات کرائی جائیں، مولابخش چانڈیو

    نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں، تحقیقات کرائی جائیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف کے الزامات خطرناک ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائیں، میاں صاحب خود کو بچانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف کو اداروں پر الزامات لگانے کے بعد اٹھنے والے سوالات کا بھی جواب دینا پڑے گا،۔

    میاں صاحب بتائیں کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر کیوں جانے دیا گیا؟ اگر آپ نے سرجھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویزرشید اور مشاہداللہ کو کیوں نکالا؟

    پی پی رہنما کو مزید کہنا تھا کہ عدالت سے سزا کے خدشے پر نوازشریف کا جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، جس پارلیمنٹ نے دھرنوں سے نوازشریف کوبچایا انہوں نے اسی کو کیوں کمزور کیا؟

    میاں صاحب نے قومی سلامتی کی پارلیمنٹ کی کمیٹی کیوں نہیں بنائی؟ نواز شریف بتائیں کہ ملک میں چار سال تک وزیر خارجہ کیوں نہیں مقرر کیا گیا؟

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف نے سزا سے بچنے کیلئے اپنے بیٹوں تک سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، نواز شریف الزامات لگا کردوسروں کو ذمہ دار قرار دےکر نہیں بچ سکتے، نواز شریف میں ہمت ہے تو حالات کا مقابلہ کریں۔

    یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وطن دشمن اور غدار کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، شاید قانون کے سارے ہتھیار سیاستدانوں کے لئے ہیں اب وقت آگیا ہے غداری کرنے والے آمروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: وطن دشمن اورغدارکہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، نوازشریف

    واز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کوعزت اوراحترام سے دیکھتا ہوں، بہادرسپوتوں نےمادروطن کے لیے اپنےخون کانذرانہ پیش کیا ہے، مجھے راستے سے ہٹا کر مشرف کے مقدمے سے جان چھڑانی تھی، اقتدارکی لذتیں چند جرنیلوں کو ملتی ہیں قیمت مسلح فوج کو اٹھانی پڑتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ضیاء دورکی پیداوارنوازشریف ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مولابخش چانڈیو

    ضیاء دورکی پیداوارنوازشریف ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی طور پر ضیاءالحق کے دور میں پیدا ہوئے، ان کی سیاست پاکستان کے خلاف ہے وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف احتساب کانعرہ لگایا اور آج جب احتساب کارخ ان کی طرف ہوگیا تو وہ قومی اداروں کو گالیاں دے رہےہیں، احتساب تو ان کی خواہش تھی اب ہورہا ہے تو چیخ  کیوں رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی طور پر ضیاءالحق کے دور میں پیدا ہوئے، میاں صاحب کے پیر ضیاءالحق نے جمہوری عمل روک کر ہمیں سزائیں دیں، میاں صاحب کے ساتھ اگرزیادتی ہوئی ہے تو اس کا بھی فیصلہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اپنے آپ کو پاکستان کا چیمپئن اور نواز لیگ خود کو ملکی سلامتی کی ٹھیکیدار سمجھتی ہے، حالانکہ میاں صاحب کے رویے سے ملک کو خطرہ ہے، اسی رویے کی وجہ سے وہ وزیراعظم کی کرسی سے اترے، میاں صاحب کو صوبوں سے دشمنی لے ڈوبی۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف قانونی محاذ پرجنگ ہار چکے، ان کی سیاست پاکستان کےخلاف ہے، وہ سیاست میں خود کش بمبار بن چکے ہیں، میاں صاحب آپ نے بہت کچھ بویا، ابھی صبرکریں بہت کچھ کاٹنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آج تک ایسا کوئی لفظ نہیں کہا کہ جس سے پارٹی کارکنان مشتعل ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

    ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیب وہ یہ طریقہ نہ اپنائے جس سے علاقائی سوچ پھیلے، ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، انگلیوں کےاشاروں پر چلنے والے خیبر پختونخوا سے بھی فارغ ہوجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں نیب چیئرمین کو ذاتی طور پرجانتا ہوں وہ اچھے انسان ہیں، نیب کو ایسا طریقہ نہیں اپنانا چاہئے جس سےعلاقائی سوچ پھیلے۔

    کرپٹ زدہ حکمران آزاد ہیں جبکہ پی پی کا وزیر گرفتار ہے 

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کسی وزیر پر الزام ہو تو اسےگرفتار کیا جاتا ہے، حکمران کرپشن کیسز ثابت ہونے کے باوجود آزاد ہیں، عدالتوں کے فیصلوں کو مانا پھر بھی ساری تکلیفیں ہمارے لئے کیوں؟ قانونی کارروائی کریں مگروقت کا بھی خیال رکھیں، سندھ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے، نیب کے تفتیشی افسر کا تفتیش سے متعلق بیان تعصب پر مبنی ہے۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، صوبے کے عوام کوخشک سالی کی طرف دھکیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مخصوص علاقوں کے لوگوں کو نوازاجارہا ہے۔

    جب بھی نوازشریف اقتدار میں آئے سندھ کے افسران برطرف ہوئے، سندھ حکومت کے ساتھ جو وعدہ ہوا وہ کبھی پورا نہیں کیا گیا، پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، لوگ بھوکے مرجائیں گے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ ضیا دور سے اب تک سیاست کو نقصان پہنچارہی ہے، ان کی نیت پاکستان کے لئے اچھی نہیں، یہ لوگ اپنے مفادات کےلئے پاکستان کی حکومت چاہتےہیں۔

    لاڈلے دعا لینے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاڈلے دعا لینے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں کیونکہ جب سارے دروازے بند ہو تو پھردعا کے دروازے کھلوانے جاتے ہیں، دعا کا درومدار بھی نیت پر ہے یہ مفادات کیلئے اقتدار چاہتے ہیں۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میاں صاحب نظریہ نہیں ہیں، نظریہ ڈرتا، بھاگتا یا جھکتا نہیں اور نہ ہی مفاہمت کرتا ہے، چوہدری نثار کے لئے کہا تھا انوکھا لاڈلہ کھیلنے کو مانگے چاند اور وہ چلے گئے۔

    انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والے کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے

    مولابخش چانڈیو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپائر کی انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والے کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے بھی فارغ ہوجائیں گے، میں نجومی نہیں،ذاتی خیال ہےانتخابات 2018میں ہونگے،

    انہوں نے کہا کہ منظور وسان کے خوابوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، آصف زرداری نے 5 سال کامیابی سے جمہوریت کو آگے بڑھایا، پیپلزپارٹی نے ملک سے آمریت کے خاتمے کی راہ نکالی۔