Tag: moula bakhsh chandio

  • انگلی کے اشارے پر حاصل کامیابی سازش تصور ہوگی، مولا بخش چانڈیو

    انگلی کے اشارے پر حاصل کامیابی سازش تصور ہوگی، مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد / کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور کی جائے گی جبکہ صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن کرلیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست کریں۔

    کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک طرف ہے اور عمران خان دوسری کھڑے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

    پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکےہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں کیونکہ مجرم خود کو بچانے کے لیے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔

    دریں اثنا حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے عمران خان پر طنز و تنقید کی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ کپتان جذبات میں آتے ہیں پھر یو ٹرن مار لیتے ہیں۔

  • عمران خان بتائیں کامیاب جلسے سے حاصل کیا ہوا؟ مولا بخش چانڈیو

    عمران خان بتائیں کامیاب جلسے سے حاصل کیا ہوا؟ مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اورسندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کو قومی اور سیاسی رہنما مانتا ہوں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کامیاب جلسے سے حاصل کیا ہوا؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ انتہائی نا اہلی کی بات ہے کہ ن لیگ سے کوئی وزیر خارجہ نہیں مل سکا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور میاں صاحب دونوں کو قومی اور سیاسی رہنما مانتا ہوں، ایک بات طے ہے کہ مخالفین کے معاملے میں دونوں غیر سنجیدہ ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی لیڈر اورایک پارٹی کے سربراہ ہیں، وہ بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب تو ہوئے ہیں لیکن جلسے سے حاصل کیا ہوا؟

    مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر انحصار کر نا چھوڑ دیں، آپ کو سیاسی دوستوں کی ضرورت ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی لوگوں کو تقسیم کرنے کی نہیں ملانے کی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہیں، پیپلز پارٹی میں نوجوانوں،خواتین،اقلیتیوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اے پی سی بلاتے تو شیخ رشید کو ضرور مدعو کرتے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرزصوبے میں حکومت کےساتھ تعاون اوراختیارات استعمال کرتی رہے گی، پولیس اور رینجرز کی کوشش سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔

     

  • گھروں پرمظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے خود رکھی، مولابخش چانڈیو

    گھروں پرمظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے خود رکھی، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے رائے ونڈ مارچ پر ن لیگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست میں جب گھر کا راستہ دکھایا ہے تو وہ اب اسے برداشت بھی کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ گھروں کے باہر مظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے رکھی تھی۔ اس کا راستہ بھی اسی نے ایجاد کیا، موجودہ تمام مسائل کی جڑ ن لیگ خود ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس حکمران کی جان نہیں چھوڑے گا اور اس کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا تاہم رائیونڈ مارچ کی حمایت نہیں کرتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نئے پاکستان کی جدوجہد پر مولا بخش چانڈیو نے انہیں یاد دلایا کہ یہ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، اس وقت آپ بہت چھوٹے تھے۔

    بانی ایم کیوایم کا سحرٹوٹنے پرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ کچھ تو ہے جو جان چھڑکنے والے جان چھڑارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بڑی جماعت کر ابھری تھی لیکن ان کے اندرونی اختلاف کے باعث ایم کیوایم کی جڑیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں۔

    مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کاقصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملکی سالمیت پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

  • لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

    لاڑکانہ اور کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

    شکار پور: سندھ حکومت نے آپریشن کا دائرہ کار اندرون سندھ تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ گرینڈ آپریشن پولیس کرے گی ضرورت پڑنے پر فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ صوبے کے دیگرعلاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    شکارپور میں شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر اورلاڑکانہ کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ہوگا،اورجرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


    Decision to extend circle of operation in Sindh by arynews

    گرینڈ آپریشن کی منظوری سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی جس کا احوال مولا بخش چانڈیو نے میڈیا کو سنایا، صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ گرینڈ آپریشن پولیس کرے گی تاہم اس میں رینجرز کا تعاون بھی شامل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق گرینڈ آپریشن کا آغاز لاڑکانہ اور سکھر کےکچے کےعلاقوں سےہوگا۔ دریا میں پانی کی روانی کم ہوتے ہی ڈاکوؤں، دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کےخلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن کےدوران ضرورت پڑنے پر فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے شکارپورمیں عید کے اجتماع کو خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنانے اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کانسٹیبل محمد رفیق کی بیوہ کو پچاس لاکھ روپے امداد اور بیٹے کو پولیس میں نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

     

  • حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پرمجبورنہ کرے، مولابخش چانڈیو

    حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پرمجبورنہ کرے، مولابخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے تکبر کو شکست ہورہی ہے۔ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبورنہ کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے اگر اپوزیشن سڑکوں پرآگئی توحکومت ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکے گی۔

    مولا بخش چانڈیو کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کسی کی انگلی اٹھوانے میں کامیاب ہوجائیں تو ان کے لیے دعا گو ہیں مگر پیپلز پارٹی ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے۔

     

  • سندھ کے مسائل حل کرنے میں وفاق اپنا کردارادا نہیں کررہا، مولا بخش چانڈیو

    سندھ کے مسائل حل کرنے میں وفاق اپنا کردارادا نہیں کررہا، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل حل کرنے میں وفاق اپنا کردار ادا نہیں کررہا۔ رینجرز کو اختیارات ایک دو دن میں دے دئیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے اعتراف کیا کہ صوبے میں جہاں وسائل ہیں وہا ں مسائل بھی ہیں ،کراچی میں پانی کی قلت ہماری کوتاہی ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ ضرورآئے گی ،بہت سے اہم فیصلے ہوئے ہیں جن کے آثار نظر آئیں گے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے آنے سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی ،آغاز بہت اچھا ہوا ہے محکموں کو مزید مستحکم کریں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے غیر معمولی فیصلہ کیا ہے اور غیر معمولی لوگ ہی غیر معمولی فیصلے کرتے ہیں ۔

    انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا مستقبل قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر سب اپنا حق جتاتے ہیں تو مشکلات کو آسان کرنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد بھی کریں۔

     

  • بلاول کی بات کرنے والے پہلے اپنے قائد کا احتساب کریں،  مولابخش چانڈیو

    بلاول کی بات کرنے والے پہلے اپنے قائد کا احتساب کریں، مولابخش چانڈیو

    حیدر آباد : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر آئی تو حکمرانوں کیلئے حالات اچھے نہیں ہوں گے، بلاول کے احتساب کی باتیں کرنے والوں کو پہلے اپنے قائد کےاحتساب کا سوچنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بلاول اور آصف زرداری کی جائیدادوں سے متعلق بیان پر ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے احتساب کی بات کرنیوالے پہلے اپنے قائد کا احتساب کرائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایک وزیر جمہوریت کو چلتا ہوا نہیں دیکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پراچھا کمیشن بنناچاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوسڑکوں پرنہ لا یاجائے، اگر اپوزیشن سڑکوں پرآئی توحالات اچھےنہیں ہونگے، میاں صاحب آپ ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔ خدا نہ کرے آپ پر برا وقت آئے۔ آپ سے کسی کو ہمدردی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ ن لیگ کی پالیسیاں سندھ میں ن لیگ کا نام بھی غائب کر دیں گی۔ پہلے ہی ان کا سندھ میں کوئی وجود نہیں۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ نیب اگر پیپلز پارٹی کیخلاف کام کرے تو جائزہے، اور آپ کیخلاف کام کرے تو غلط۔، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کچھ وفاقی وزراء جمہوریت کو پٹری سےاتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عدالتوں سےکبھی نہیں بھاگی۔

     

  • پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، چوہدری نثار

    پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: بھارتی وزیرِخارجہ سشماسوراج کے گذشتہ روز کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے۔

    وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیرِخارجہ اگر پاک بھارت تعلقات کے بارے میں اتنی ہی سنجیدہ اور پر عزم ہیں تو پھر انہیں پہیلیوں میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور نہ اس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی چاہیے تھی۔ انہیں کھل کر یہ وضاحت کرنی چاہیے تھی کہ ان کے نزدیک وہ کون سی طاقتیں ہیں جو پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں۔

    وزیرِداخلہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ آر ایس ایس، ابھی ناو بھارت، شیو سینا جیسی ہندو انتہاء پسند تنظیمیں اور انکے ہندوستان کی حکومت سے تعلقات اور اثر و رسوخ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کی حکومت تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس نے مذاکرات کے دروازے اتنے عرصے سے بند کئے ہوئے ہیں؟۔

    وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے حوالے سے بھارتی حکومت کا تعلق ہے اسکی پاکستان دوستی کی پالیسی تو مودی صاحب کی اس تقریر کے ایک ایک لفظ سے عیاں ہو گئی تھی جو انہوں نے امریکی کانگریس میں کی تھی۔

    وزیرِداخلہ نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے کسی بھی ملک یا کسی سربراہ حکومت سے تعلقات پاکستان کے مفادات سے منسلک ہیں، بھارتی وزیرِخارجہ کی جانب سے انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو جاری ہونے کے معاملے پر سندھ حکومت کوخط لکھ دیا ہے، معاملے کی تحقیقات کرناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم وفاق اس معاملے میں مکمل تعاون کرنے کیلئے تیارہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثارکی نااہلی کا ثبوت ہے، مولا بخش چانڈیو

    ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثارکی نااہلی کا ثبوت ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ڈاکٹرعاصم کی وڈیولیکس ہونے کاذمہ دارچوہدری نثار ٹھہرا دیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمااور مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں،چوہدری نثار ڈاکٹرعاصم کے بیانات منظرعام پرلانے کی دھمکیاں دےچکے۔ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کوسیاست کے لئےاستعمال کیاجارہاہے۔

    مشیراطلاعات سندھ نے کہا ڈاکٹر عاصم کابیان منظرعام پرآناچوہدری نثارکی نااہلی کاثبوت ہے، چوہدری نثاراپنی نااہلی کی تحقیقات کراناچاہتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کابیان کیس پراثراندازہوسکتاہےذمہ دارچوہدری نثارہیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل جاری ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم نے سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کیخلاف سنگین الزامات لگائے تھے، اہم بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو پوری نہیں ہے، اس ویڈیو کا صرف وہ حصہ سامنے آیا ہے جس میں ڈاکٹر عاصم اویس مظفر ٹپی کیخلاف بات کررہے ہیں۔

    کرپشن کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا کہ آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفرٹپی دواﺅں کی خریداری میں کرپشن کرتے تھے اور انہوں نے ہر قسم کی کرپشن میں ہاتھ ڈالا۔

    اویس مظفر وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بنے ہوئے تھے، شکایت لگانے پر ٹپی نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ٹیکا لگاﺅں گا کہ یاد رکھو گے۔


    Dr. Asim speaks against Muzaffar Tappi by arynews

  • لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما کسی کو چھوڑے گا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مضبوط امیدوار عبدالحکیم بلون نے قومی اسمبلی سے استعفی دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    پہلے مرحلے میں حکیم بلوچ کے بیٹے بابر حکیم نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم نواز شریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، نواز حکومت اپوزیشن کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکتی۔

    مشیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم اچھے انسان ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف گردن اٹھاکر چلیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی کو نہیں بخشے گا۔