Tag: moula bakhsh chandio

  • را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر ان لوگوں کو تبصرہ کرنا چاہئے جو بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں، جو بھارت سے کاروبارکرتے ہیں اورساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو کو چھیڑ کر مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پہلے ہی 3 اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں۔

    وفاقی حکومت میں مخصوص ذہنیت کے وزراء ہیں، اس ایشو کو اٹھا کر میاں صاحب کو کمزور کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دیکھیں کون لوگ انہیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ میں میاں صاحب کے کمزور ہونے پر پریشان نہیں، نہ ہی ان کی بربادی پر خوش ہونے والا ہوں۔

     

  • نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں، مولا بخش چانڈیو

    نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں، مولا بخش چانڈیو

    ٹنڈوالہیار: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستارنے صفائی مہم کے دوران دھمکیاں دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں پنجاب کیا دودھ کا دھلا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یارمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو ایم کیوایم پر گرجتے برستے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا آفاق احمد اورعامرخان کی وفادارایاں پیپلز پارٹی نے تبدیل کرائیں تھیں؟ ہم کسی کی وفاداری تبدیل نہیں کرا رہے، ایم کیوایم پیپلزپارٹی پراعتراضات کے بجائے اپنے معاملات دیکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفاروق ستارنے صفائی مہم میں دھمکیاں دیں، ایم کیو ایم اپنے قیدی کارکنان پر تشدد کی باتیں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کررہی ہے۔

    نیب پر تیربرساتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کارروائیاں کی جائیں تو وفاق کی چیخیں نکل جاتی ہیں، نیب سندھ میں کارروائی کرے تو سب ٹھیک ہے کا راگ الاپا جاتا ہے اورپنجاب میں جائے تو پھر اعتراضات شروع ہوجاتے ہیں۔

    پنجاب کے حکمران نیب کے اختیارات سے کیوں ڈر رہے ہیں، پنجاب میں نیب کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس کی دم پر کس کا پاؤں ہے۔

    رینجرزکی جانب سے الگ تھانوں کے قیام کے مطالبے کو انہوں جمہوری اور آئینی راستوں کو بند کے کرنے مترادف قرار دیا۔

     

  • کراچی، حیدرآباد میں بھونچال اورمیرپورخاص میں جھٹکےآئینگے،مولابخش چانڈیو

    کراچی، حیدرآباد میں بھونچال اورمیرپورخاص میں جھٹکےآئینگے،مولابخش چانڈیو

    کراچی : مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نےکراچی اور حیدر آباد میں بھونچال اور میر پور خاص میں جھٹکوں کی پیش گوئی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال پرکسی کی محبت کی چھتری ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں صحافیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مصطفی کمال لاوارث نہیں وہ کسی حمایت سےآئےہیں، ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے،مصطفی کمال ان کااندرونی معاملہ ہے۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب اپنےسواکسی کوپاکستان نہیں سمجھتا، پوراپاکستان صرف لاہورنہیں ہے۔ نیب پنجاب میں کارروائیاں کرے تو دبنگ وزیر اعلیٰ کانپ جاتے ہیں، نیب نے ایسا کیا کر دیا کہ انکے ناخن کاٹنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

    مولابخش چانڈیو نےکہاکہ ہمارےشریف وزیراعلیٰ نے اگرجلوس نکالاتوپھروفاق کاکیاہوگا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرزکے صوبائی اختیارات کاحامی نہیں ہوں، سارےا ختیارات اداروں کودینےہیں توپھرحکومت کیاکریگی۔ مشیر اطلاعات سندھ نےاعتراف کیاکہ غلطیاں کی ہیں،ہمارےخلاف نیب دندناتی پھررہی ہے۔

     

  • دُم پرلات لگی تو کون چیخا؟ مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو

    دُم پرلات لگی تو کون چیخا؟ مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو

    صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیب سندھ میں کارروائی کرے تو وفاق کہتا ہے کہ سبحان اللہ اور جب اس کا رخ وفاق کی جانب ہوجائے تو کہا جاتا ہے کہ ٹھیک ہوجاؤ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت کراچی کے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اور اب کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے متعدد بار سندھ کی ترقی کے لئے رقم دینے کا وعدہ کیا اور دریا کے پشتوں کے لئے بھی ایک ارب روپے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا کیونکہ ان کے وعدے بھی ایک محبوب کے وعدے کی طرح ہوتے ہیں جو کبھی وفا نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے چوہدری نثار کا نام لئے بغیر کہا کہ دُ م پر لات لگی تو کون چیخا؟ ،کچھ سرمایہ داروں نے نیب کی شکایت کی، میں پوچھتا ہوں کہ وہ کتنے بڑے سرمایہ دار تھے کہ ان کیلئے نیب کو جھاڑنا پڑا؟

  • عزیربلوچ کی کہانی کل تک سامنے آجائے گی، مولا بخش چانڈیو

    عزیربلوچ کی کہانی کل تک سامنے آجائے گی، مولا بخش چانڈیو

    سکھر: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عزیربلوچ پیپلزپارٹی میں شامل تھا، بعد میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لوگ پارٹیاں بدل لیتےہیں۔عزیربلوچ نے بھی راستہ بدل لیا.

    انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ کی گرفتاری سے کوئی کہانی بنائی جارہی ہے توکل تک سامنے آجائےگی۔ امیدہےجیسی غلطیاں ماضی میں کی گئیں آئندہ نہیں کی جائیں گی.

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں صرف تنقید کرنے اور کیڑے نہیں نکالنے کی بجائے اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہئیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک خالص سیاسی جماعت ہے جو عوام سے کبھی غداری نہیں کر سکتی۔

  • چوہدری نثاراپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو

    چوہدری نثاراپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو

    حیدرآباد : سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو پھر چوہدری نثارپر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارلوگوں کی بے عزتی کرتےہیں،اپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔

    تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو نے چوہدری نثار کے خلاف پھرمحاذ گرم کردیا۔ حیدرآباد میں تاجروں کی تقریب میں وہ وفاقی وزیرداخلہ پرہی برستے رہے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار وائسرائے جیسے لگتے ہیں، عام حالات میں بھی لوگوں کی بے عزتی کردیتےہیں۔

    مولابخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ چوہدری نثاراپنے آگے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے،وزیراعظم نےسینٹ میں آنے پراصرارکیا توانہوں نے کہا کوئی اوروزیررکھ لو۔وزیراعظم سے ناراض ہوئےتوگھرجاکربیٹھ گئے۔

    مشیراطلاعات کاکہنا تھا کہ چوہدری نثارنے رینجرز کےمعاملےکو زندگی اورموت کا معاملہ بنادیا تھا۔ اب کراچی آنے سے گریز کررہے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شاید وزیرداخلہ نوٹی فکیشن کی میعاد ختم کرنے کاانتظارکررہے ہیں تاکہ پھرسندھ کے ساتھ الجھنےکابہانہ بنائیں۔