چار سال بعد اٹلی کے آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے پھر سے لاوا اگلنا شرع کر دیا ہے۔
اٹلی کے جزیرے ماؤنٹ ایٹنا نے چار سال کی خاموشی کے بعد لاوا اگلنا شرع کر دیا ہے، دھماکوں کی زور دار آوازوں کے ساتھ نکلنے والا لاوا کئی میٹر تک بلند ہوتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں کا دل دہلا دینے والا نظارہ دیکھنے لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں، آتش فشانی کے بعد سے علاقے پر راکھ کی سرمئی چادر چھائی ہوئی ہے۔
دریا کی طرح بہتی آگ، اور پہاڑ کے دہانے سے نکلتے لاوے کا خوب صورت لیکن دل دہلانے والا قدرتی منظر لوگوں کی دل چسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سسلی: اٹلی کا مشہور پہاڑ ایٹنا ایک بار پھر قیامت خیز آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ماؤنٹ ایٹنا میں موجود آتش فشاں خوف ناک آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑا ہے، جس سے اس کی راکھ اور دھواں آسماں میں 12 کلو میٹر کی بلندی تک پہنچے۔
ایٹنا پہاڑ سے لاوا اگلنے کا یہ دل دہلا دینے والا منظر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے، ماؤنٹ ایٹنا دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے، گزشتہ روز دل دہلا دینے والی گرج کے ساتھ پھٹنے سے مشرقی سسلی پر 12 کلومیٹر (7.5 میل) بلند آتش فشانی راکھ کا بادل چھا گیا تھا۔
Large plumes of smoke rose from Mount Etna, Europe’s highest and most active volcano, spewing ash into the sky pic.twitter.com/nrvEvHUvDP
اٹلی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ ولکینولوجی نے پیر کو بتایا کہ ایٹنا سے لاوے کا بہاؤ کا مرکز پہاڑ کی جنوب مشرقی ڈھلوان پر موجود گڑھے کے آس پاس تھا، جس کی وجہ سے سسلی کے قریبی شہر کیٹینیا میں ونچنزو بلینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پیر کو دوپہر کے کھانے کے وقت بند کر دیا گیا تھا۔
آسمان میں راکھ اور دھوئیں کا بلند ہونے والا بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آ رہا تھا، یہ اس پہاڑ کی ایک طاقت ور آتش فشانی تھی، رواں ماہ کے شروع میں ایک خاص طور پر نہایت طاقت ور آتش فشانی نے تو مشرقی سسلی پر ڈرامائی طور پر آسمانی بجلی کے کڑاکے بھیج دیے تھے۔
The eruption of Mount Etna in Sicily on the evening of February 21, Italy (local time)😱🌋 pic.twitter.com/a0XFbiDaz5
آتش فشاں پہاڑ کی ڈھلوانوں پر آباد بستیوں میں زخمی ہونے یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے، یہ ڈھلوانیں ہائیکرز، اسکیئرز اور دیگر سیاحوں میں بہت مقبول ہیں۔ واضح رہے کہ پہاڑ سے لاوے کا بہاؤ پیر کی دوپہر تک رک گیا تھا۔
ایٹنا پہاڑ کی تاریخ میں آتش فشانی کے ایسے متعدد معلوم واقعات موجود ہیں، آتش فشانی کا سب سے بدترین واقعہ 1669 میں پیش آیا تھا، جس میں لاوے نے سسلی کے جزیرے پر مشرق میں سب سے بڑے شہر کیٹینیا کے ایک حصے کو دفن کر دیا تھا، اور درجنوں دیہات تباہ ہو گئے تھے۔
1983 میں قصبات کے لیے خطرہ بننے والے لاوے کا رخ بدلنے کے لیے بارودی دھماکوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ 1992 میں فوج نے ایٹنا پہاڑ سے مہینوں تک بہنے والے لاوے کو روکنے کے لیے مٹی کی دیوار بنائی تھی، تاکہ یہ ڈھلوان پر واقع کسی گاؤں میں نہ جا سکے۔
میلان : اٹلی میں آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ "ایٹنا ” ایک بار پھر لاوا اگلنے لگا ہے، آتش فشاں سے رات بھر لاوے کا اخراج جاری رہا۔
آتش فشاں کے پھٹنے کا واقعہ 10 فروری کو پیش آیا، دھماکے کی تصاویر اب آن لائن شیئر کی گئی ہیں، ماضی میں بھی وہ کئی مرتبہ لاوا اور راکھ اگل چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے راکھ اور دھوئیں کے بادل 8 سے 10 کلومیٹر تک اونچائی پر پھیلے۔
اس سلسلے سے اطالوی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاوے کے اخراج سے قریبی رہائشی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ماؤنٹ ‘ایٹنا’ کو یورپ کا سب سے متحرک آتش فشاں پہاڑ سمجھا جاتا ہے اور یہ جزیرہ سِسیلی کے ساحل پر واقع ہے۔
ماؤنٹ اینٹا نامی یہ آتش فشاں پہاڑ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان کی بلندی تک جا رہی ہے۔
سسلی کے ساحل پر واقع 3350 میٹر کے ایٹنا ماؤنٹ سے زمین سے آگ اُگلنے اور لاوا بہنے کے مناظر دلکش منظر ترتیب دے رہے ہیں جس سے خارج ہوتی ہوئی راکھ نے قریبی علاقے کو مکمل طور پر ڈھک لیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جیو فزکس اینڈ وولکینولوجی کے مطابق اگرچہ پھٹنے سے راکھ اور دھوئیں کے بادل 8 سے 10 کلومیٹر تک آسمان پر پھیلے، لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادارے کا مزید کہنا ہے آتش فشاں پھٹنے کا مرکز جنوب مشرقی گڑھا تھا، جو تقریباً 2,900 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ آتش فشاں سے پھوٹنے والے لاوے کی تصاویر مختلف نیوز ایجنسیوں کی جانب سے آن لائن شیئر کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ مارسیلی نامی پہاڑ نیپلز کے جنوب میں تقریباً 175 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کی اونچائی تین ہزار میٹر ہے اور اس کی چوڑائی نیچے سے اوپر تک 70 کلو میٹر سے 30 کلو میٹر تک وسیع ہے۔
مارسیلی پورے یورپ میں سب سے بڑا ایکٹو والکینو یعنی فعال آتش فشاں ہے اور تعجب کی بات یہ ہے کہ آپ اسے دیکھ نہیں سکتے۔
اٹلی میں ایک آتش فشاں پہاڑ سے لاوا پھوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، آتش فشاں پھوٹنے سے قبل جزیرے پر زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اٹلی کے جزیرہ سسلی میں واقع ماؤنٹ ایٹنا سے لاوا ابلنے کا منظر ویڈیو میں ریکارڈ ہوگیا۔
اس آتش فشاں پہاڑ سے لاوا ابلنا معمول کی بات ہے، پہاڑ کے نیچے لاوے کی ندی بھی بہتی رہتی ہے۔
3 ہزار 350 میٹر بلند اس پہاڑ سے لاوا ابلنے کی ویڈیو آتش فشاں کے ایک ماہر بورس بینشخی نے بنائی جو اس وقت وہاں کام کر رہے تھے، بورس اٹلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ وولکونولوجی سے بھی منسلک ہیں۔
ان کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاوے سے جزیرے کا آسمان رات کے وقت بے حد روشن ہوگیا۔ لاوا پھوٹنے سے قبل جزیرے پر 2.7 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔