Tag: MOUNT MAUNGANUI

  • بھارت انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا نیاچیمپیئن بن گیا

    بھارت انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا نیاچیمپیئن بن گیا

    ماؤنٹ مانگنوئی: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کرعالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت چوتھی بارانڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے 217 رنز کے ہدف کو 39 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی جانب سے منجوت کرالا نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہارویک دیسائی نے 61 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پرتھوی شاہ نے 29 اورشبمن گل نے 31 رنز اسکور کیے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ویل سدرلینڈ اور پرام اوپل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے نیوزی لینڈ کے شہرماؤنٹ مانگنوئی میں شروع ہوا۔

    میگا ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 47 اوورمیں پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    کینگروز کی جانب سے جوناتھن مرلو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے۔

    بھارت کی جانب سے ایشان پورل نے 7 اوورز میں 30 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شیوا سنگھ، کملیش نگرکوٹی، اورانوکل روئے نے 2،2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیوم ماوی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دوسرے ون ڈے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    دوسرے ون ڈے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    ماؤنٹ مونگانوئی :جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بہتر رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لئے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔ مہمان ٹیم نے ہاشم آملہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو بیاسی رنز بنائے۔

    آملہ نے ایک سو انیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، لیوک رانچھی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا، رانچھی نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی، کیوی ٹیم سیتالیسویں اوور میں دو سو دس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔