Tag: mourning

  • خیبرپختونخوا : بادل پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 213 تک جا پہنچی

    خیبرپختونخوا : بادل پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 213 تک جا پہنچی

    بونیر : خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال نے سارا نظام تباہ و برباد کردیا، اب تک 213 افراد جاں بحق اور 180 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی آفات میں 213 سے زائد اموات اور 180افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 850کو ریسکیو کیا گیا، زخمی افراد تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال میں زیرعلاج ہیں،۔

    اے آر وائی نیوز بونیر کے نمائندے شوکت علی کے مطابق ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 300تک بھی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا حکومت نے آج سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے متاثرہ اضلاع کی بحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 50کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔

    علاوہ ازیں کے پی پولیس قدرتی آفات میں بھی عوامی خدمات میں مصروف عمل ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    متاثرہ ہزارہ و مالاکنڈ ڈویژن میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ، پولیس  اہل کاروں اور افسران کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    ترجمان پولیس کے مابق ہزارہ پولیس نے سہمک جھیل کے قریب پھنسے 9 سیاحوں کو ریسکیو کیا، ہزارہ پولیس نے مکان کے ملبے سے ایک بچی کو بھی زخمی حالت میں باہر نکالا۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں لکڑیاں پکڑنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، اہلکار عوام کو رش سے بچانے اور متبادل روٹس فراہم کرنے میں مسلسل کوشاں ہیں۔

  • مستونگ دھماکے کے بعد شہر کی فضا سو گوار،سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

    مستونگ دھماکے کے بعد شہر کی فضا سو گوار،سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

    مستونگ : بلوچستان کےعلاقے مستونگ میں خوفناک دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے ، انتخابی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ میں خوفناک دھماکے کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، شہر بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ قوم کے ہر فرد کی آنکھیں اس واقع پر اشکبار ہے

    بلوچستان حکومت کی جانب ست دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا آج ہونے والا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

    سانحہ مستونگ کے باعث تحریک انصاف نے بھی 17جولائی کوہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔

    مستونگ دھماکے کے خلاف وکلاء ہڑتال کررہے ہیں، وکلاء ہائیکورٹس سمیت ، ماتحت عدلیہ میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  سانحہ مستونگ کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ شہدا کی تعداد 129 ہوگئی


    دوسری جانب دھماکے میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کےعلاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، ہر جانب زخمی اورلاشیں بکھر گئیں، خودکش دھماکے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہیں۔

    سراج رئیسانی پی بی پینتیس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔