Tag: mousAam

  • کراچی میں موسم خوشگوار، تیز ہوائیں چلنے سے عوام میں خوشی کی لہر

    کراچی میں موسم خوشگوار، تیز ہوائیں چلنے سے عوام میں خوشی کی لہر

    کراچی : شہر قائد میں موسم خوشگوار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی کھل اٹھے۔

    اندرون سندھ کے علاقوں میں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے سے کئی مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں، کراچی ائیر پورٹ پر پروازوں کو منسوخ کردیا گیا،کہیں کہیں بلکی بوندا باندی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

    جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ،حیدر آباد، کراچی ڈویژن)، خیبر پختونخواہ(پشاور،کوہاٹ، مردان، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور بلوچستان (کوئٹہ، ژوب،سبی، نصیر آباد ڈویژن ) میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔