Tag: mousam

  • راولپنڈی ودیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

    راولپنڈی ودیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

    اسلام آباد / راولپنڈی : اسلام آباد میں بارش کے بعد راولپنڈی میں بھی تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

    ٹھنڈی ہواؤں سے روزہ داروں کے چہرے کھل اُٹھے۔ بیشترعلاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائیں چلیں اور سیاہ بادل چھا گئے جو جم کر برسے۔

    راولپنڈی میں 93 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی۔ مری، جھنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، نارووال، ہنگو، باغ میں بھی بادل برسے۔ کرک میں موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

    لاہور میں سارا دن قہر کی گرمی کے بعد سہ پہر کو ہلکے بادل چھا گئے اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

    بارش کی وجہ سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ادھر راولپنڈی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔

    فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ پی کے 653اور پی کے 655خراب موسم کے باعث کچھ دیر تاخیر سے لاہور کے لیے پرواز کریں گی۔

     

  • آئندہ مون سون میں بارشوں سے کراچی میں سیلاب کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

    آئندہ مون سون میں بارشوں سے کراچی میں سیلاب کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے وزیراعظم کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مون سون میں سندھ بالخصوص کراچی میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی جس کے نتیجے میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

    محکمہ موسمیات نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مون سون میں سندھ بالخصوص کراچی میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی، خط میں کہا گیا کہ مون سون بارشوں کے سبب سندھ اور کراچی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے خط کے مطابق زیادہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح بہتر ہوگی جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان اورخیبر پختون خوا میں بھی شدید بارشوں کا خدشہ ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں مون سون معمول کے مطابق ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے خط پر وزیر اعظم ہاؤس نے چاروں صوبوں کو مون سون کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری ،موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری ،موسم خوشگوار

    اسلام آباد / لاہور/ پشاور/ کشمیر/ گلگت بلتستان : موسم بہار کی آمد کےساتھ ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہو نیوالی بارشوں سے موسم خاصا سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگرشہروں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری سے جاتی سردی نے ایک بارپھراپنے رنگ دکھا دئیے.

    لاہورمیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش نے جل تھل کردیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،پشاور،مردان ،مالا کنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،ڈی آئی خان اوربنوں میں بارش کا امکان ہے.

    کشمیر،فاٹا اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بدستورمطلع صاف ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتیس ڈگری،لاہورمیں اٹھائیس،اسلام آباد میں بائیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مالم جبہ میں تینتیس،لوئردیرمیں بائیس،پارہ چنارمیں بیس،کالام میں بارہ اورپٹن میں تیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

     

  • کراچی میں بارش،موسم خوشگوار، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب

    کراچی میں بارش،موسم خوشگوار، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک ہونے والی بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، تاہم بارش کے باعث شہر کے مختلف خصوصاً نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

    بارش کے شروع ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،دیگر علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

    کراچی کے علاقے ملیر ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،سپر ہائی وے ،ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ،ایئرپورٹ ،صفورا اور ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کافی دیر جاری رہی۔

    تاہم محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کل صبح تک ہلکی بوندی باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    کراچی / لاہور / پشاور / اسلام آباد : ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کہیں دھند، کہیں سرد ہوائیں اور کہیں بارش کا سماں ہے۔ سردی نے ملک بھر میں اپنے پنجےگاڑ دئیے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ، مالا کنڈ ڈویژن، فاٹااور کشمیر سمیت بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    پنجاب کے میدانی علاقوں پشاور اور سکھر ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ استور میں منفی گیارہ، پارہ چنار میں منفی دس، اسکردو منفی نو، ہنزہ منفی سات، قلات منفی چھ، کوئٹہ منفی پانچ، گلگت منفی چار اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

  • کوئٹہ: درجہ حرارت منفی 5ڈگری ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور

    کوئٹہ: درجہ حرارت منفی 5ڈگری ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور

    کوئٹہ : شمالی اور بالائی بلوچستان میں شدید سردی نے عوام کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ، بلوچستان میں شدید سردی کی لہر بدستور برقرا رہے۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ درجے سینٹی گریڈ گرگیا۔

    دوسری جانب  قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،کوئٹہ میں سردی کے باعث گیس پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

    شہر کی دکانیں اور مارکیٹیں سرشام بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں سنسان نظرآتی ہیں ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • ملک بھر کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

    ملک بھر کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

    کراچی / کوئٹہ / لاہور / گلگت /اسلام آباد : ملک بھر میں سردی نے لوگوں پر کپکپی طاری کردی ۔ میدانی علاقوں میں خنک ہواؤں کا زور ہے اور بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما اپنارنگ دکھا رہا ہے ۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے۔

    میدانی علاقے بھی سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہیں، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ٹھنڈک مزید بڑھے گی۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چھ، قلات اور پاراچنار میں منفی چار جبکہ گلگت میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    سردی سے بچاﺅ کیلئے سوپ،چائے ،قہوے اور دیسی انگیٹھیوں کا استعمال بڑھ گیاہے۔کالام اور چترال میں موسم ابر آلود ہے،چمن ،زیارت، پشین ،ڑوب اور لورالائی میں بھی سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا

    ملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا

    اسلام آباد / کراچی / لاہور /کوئٹہ : ملک بھر میں جاڑا رنگ جما رہا ہے، بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی ہےجبکہ قلات میں پارہ منفی پندرہ تک گرگیاہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا، ملک بھر موسم سرما تیور دکھا رہا ہے۔

    ٹھنڈی ہوائیں چلیں توشہریوں نے بھی گرما گرم پکوانوں سے لطف اٹھانا شروع کردیا۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے شہریوں کو گھروں تک محصور کردیا اور میدانی علاقوں میں خنک ہواؤں نے سماں سہانا کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت ا سکردواور قلات میں منفی چھ ،استور میں منفی چار جبکہ گلگت اور پارہ چنار ۔۔میں منفی تین ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  • ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد : آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں سمیت پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راوں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔صاف موسم کی وجہ سے دِن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

    خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئےکاشتکار حضرات گندم کی کاشت جلد سے جلد مکمل کر لیں جبکہ خیبر پختو نخواہ اور گللگت بلتستان کے زلزلےکے متاثرین اپنےگھروں کی مرمت اور تعمیرکا کام جا ری رکھ سکتے ہیں۔

    گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔جبکہ دروش میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:پارہ چنارمنفی 04،قلات منفی 02،کالام،استور، سکردومنفی 01 جبکہ دِیر میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

  • آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

    آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

    اسلام آباد : رواں ہفتے کے دوران ملک میں گندم کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرمزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 36سے48گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہےگا اور بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی فاٹا ،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی.ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

    سب سے زیادہ بارش پٹن میں 54 ملی میٹر جبکہ دیر48، مالم جبہ43، چترال 27، مظفرآباد26، سیدوشریف25،کالام،دروش 24، لوئردیر، پارہ چنار21،میرکھانی 20، گوپس19،مری 18،ایپٹ آباد، استور17،سکردو 15، گڑھی دوپٹہ14،گلگت 10، چلاس 08،کوئٹہ، ہنزہ06، راولاکوٹ، رسالپور04، چراٹ، پشاور03، بونجی، اسلام آباد(زیروپوائنٹ،گولڑہ،سیدپور02)، کوٹلی، بنوں، راولپنڈی(چکلالہ،شمس آباد) اورمنگلا میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:پاراچنارمنفی 04،کالام منفی 01، جبکہ مالم جبہ اور گوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔