Tag: mousam

  • کوئٹہ اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ / لاہور : کوئٹہ میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد خوش گوار ہوگیا، جبکہ لاہور میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ روز سہ پہر سے ہلکی اور تیز بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے آج صبح تک جاری رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اب تک 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

    بارشوں کے بعد وادی کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے درجہ حرارت 7جبکہ زیادہ سے زیادہ 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ لاہور میں موسم سرما کی دوسری بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔ فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سردی بڑھ گئی

    کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سردی بڑھ گئی

    پشاور / اسلام آباد : کشمیر،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سردی کی لہر بر قرار ہے۔

    کہیں شدید تو کہیں ہلکی سردی اورکہیں ہلکی بارش تو کہیں پر موسم خشک ہے۔ محکمہ موسمیات گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

    زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید سردی نے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ آج سب سے زیادہ سردی قلات اور پاراچنار میں پڑی اور پارہ منفی دو تک گر گیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور برفباری ہو سکتی ہے

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی / پشاور /لاہور/ اسلام آباد : آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم آج رات کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اورسوموار کے روز ملک کے بالائی علاقوں( خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر) میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

    سوموار کے روز مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

    تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں 17 ملی لیٹر جبکہ دروش 08، میرکھنی 06، دیر 03، ہنزہ 02، چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سےزیادہ گرمی مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہیدبینظیرآباد ، چھور، لسبیلا، پڈعیدن اور حیدرآباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

  • ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    لاہور / کراچی / اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوئی، سندھ اور بلوچستان میں گرمی اپنازور دکھا رہی ہے ۔

    تربت میں گرمی کا پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ نواب شاہ ، سبی میرپورخاص میں بھی درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگواررہا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت میں کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    موسم کا حال سنانے والوں نے خبر دی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

    اسلام آباد / راولپنڈی / گوجرانوالہ/ سرگودھا / لاہور : ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں نے موسم خوشگوارکردیا۔ شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے سلسلے نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔

    شیخوپورہ میں موسلادھار بارش نے گرمی کو بھگادیا۔ حویلی لکھا میں بھی بادل کھل کر برس رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، فاٹا اوربالائی خیبرپختونخوا میں کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

    اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، فاٹاجنوبی وزیرستان ، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ژوب، کوئٹہ ڈویژن چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    ادھر میدانی علاقے ایک بار پھر گرمی کی لیپٹ میں آگئے ہیں ، سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

    اسلام آباد : پنجاب اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بار ش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    ملک بھر میں موسم کے انداز الگ ہیں کہیں بارشوں سے موسم ہوا خوشگوار تو کہیں آندھی چلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بادلوں کا پھاٹک کھلا تو موسم ٹھنڈا ٹھارہوگیا۔

    گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑدیا۔ پشاور میں بھی تیز جھکڑ چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    اسلام آباداور راولپنڈی میں ابر کرم جم کر برسا ۔شہریوں نے خوشگوار کا موسم کا لُطف اٹھایا، لاہور کو بھی کالی گھٹاوں نے گھیر لیا ہے۔

    مری۔میرپو ر آزاد کشمیر اور سوات سمیت کئی بالائی علاقوں میں بادل کھل کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔

  • پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    اسلام آباد : پنجاب میں موسم نے انگڑائی لےلی۔ شہریوں کےچہروں پرخوشی لوٹ آئی۔فیصل آباد۔ لاہور،ساہیوال سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں باران رحمت برس گئی۔

    موسم نےرنگ بدلناشروع کردیا، کراچی والے بارش کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کے بعد کہیں تیز ہوائیں کہیں مٹی کا طوفان کہیں رم جھم اور کہیں کھل کر بادل برسنے سے منظر نکھر گیا، اور روزہ دار عوام کے چہرے خوشی سے کھل اُ ٹھے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، شیخوپورہ، مریدکے ، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، لیہ، ساہیوال ، ڈی آئی خان سمیت کئی شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

    ملتان اور گردو نواح میں تیز آندھی چلی جبکہ لاڑکانہ میں مٹی کا طوفان آیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    سرگودہا میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے ، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے چائے کے ہوٹلوں اور ڈھابوں کا رخ کیاہے،اور شہری موسم سے لطف اندوزہورہے ہیں۔

  • سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    کراچی : سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا راج برقرار ہے،جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش سے پارہ نیچے آگیا۔

    ماہ جون میں موسم کے الگ الگ رنگ ہیں کہیں باران رحمت نے موسم کو نکھارا ہے تو کہیں بادلوں کا سائباں ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں موسم گرم اور خشک ہے۔

    سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج نے آگ برسانا کم نہیں کیا۔ لیکن باغوں کے شہرلاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر گلگت، بالائی پنجاب ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں سینتالیس ڈگری سینٹی میں ریکارڈ کیا گیا۔

  • مختلف شہروں میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    مختلف شہروں میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی / لاہور : ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔ جبکہ ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    کہیں رم جھم پھوارپڑی تو کہیں گرمی کی شدت تاحال برقرارہے۔ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں گرمی کا زور عروج پر ہے۔

    ملک کےبالائی علاقوں جہاں بادل برس رہے ہیں وہیں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ بیشتر شہروں میں گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید طویل ہوگیا۔

    لاہور میں گرمی کےستائےشہریوں نےنہرمیں ڈبکیاں لگاکر گرمی کا توڑ نکال لیا۔ محکمہ موسمیات نےکراچی میں مزیدگرمی بڑھنےکی پیشگوئی کردی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کراچی میں تیز ہواؤں کےبجا ئےگرمی میں اضافہ ہوگا۔

  • راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری

    راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری

    راولپنڈی: اسلام آباد اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے،مختلف مقامات پر گرد آلود تیزہوائیں چلنےاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم میں خنکی پیدا ہو گئی،موسم کی تبدیلی سے جڑواں شہر میں خنک ہوائیں چلنے لگیں۔

    اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روزکےدوران ملک کےبالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ اتوار اور سوموار کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت یوں رہے۔لاڑکانہ،موہنجوداڑو،شہید بینظیرآباد47، پڈعیدن ،سکھر 46، تربت، رحیم یار خان، روہڑی،سبی، جبکہ جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔