Tag: mousam

  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    کراچی : شہریوں کا انتظار ختم ہوا اب کراچی میں بھی بادل کھل کر برسیں گے۔  چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان کے مطابق کراچی اور ساحلی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، کہیں گر می کا زور برقرار ہے تو کہیں بارش سے موسم خوشگوار کراچی والوں کو شدت سے بارش کا انتظار ہے ۔ اب  انتظار ختم ہوگاکیونکہ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشی کی نوید سنادی ۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا ۔جس سے سندھ کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ کراچی اور ساحلی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔اندرون سندھ ابر آلود موسم نے گرمی کی شدت کو کم کیا۔جس سے گرمی سے بلبلائے شہریوں نے سکھ سانس لیا ہے۔

    جبکہ راولپنڈی، گوجرا نوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر بادلوں کے سائے میں رہیں گے،تاہم بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

  • بارشوں کے بعد موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    بارشوں کے بعد موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    ملک بھر میں مون سون کی بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے ۔ بیشتر شہروں موسم خوشگوار ہے۔ کہیں کالے کالے بادلوں کا راج ہے تو کہیں بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ متعدد شہروں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔مون سون کی بارشوں نے گرمی کو بھگا دیا ہے۔ کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سے موسم انتہائی خوشگوار ہے ۔

    جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز اورہلکی بارشوں نے حبس کا زور توڑ دیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش نور تھل میں چالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی،لاہور گوجرانوالہ، سرگودھا ،ملتان ،بہاولپور، ،ساہیوال ،ہزارہ ،کوہاٹ ، قلات، مکران،میرپور خاص ، کراچی ڈویژن سمیت کشمیر گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • عید کا دوسرا دن:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

    عید کا دوسرا دن:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

    موسم خوشگوارہے تو مزاج پر بھی بہارہے، کئی علاقوں میں بارش کی نوید عید آئی ہے خوشیاں لائی ہے، اگر موسم بھی خوشگوار ہوجائے تو مزا دوبالا ہوجائے ۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنائی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کا سماں ہے عید کے دنوں میں نکلتے وقت چھتریاں ضرور ہاتھ میں لیجئے گا کیونکہ موسم بھی ابر آلود رہے گا۔ مزاج خوشگوار ہے تو موسم بھی حسین ہوگیا ہے۔ملک بھر میں عید کے پہلے دن تو پنجاب کے کئی علاقوں میں خوب بارش ہوئی۔ابر کرم برسا تو گجرانوالہ میں بارش کا تئیس ملی میٹر ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں میدانی اور گرم علاقوں میں بھی جل تھل کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ مشرقی بلوچستان ،ملتان ڈی جی خان اور اسلام آباد اور مشرقی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

  • کراچی : بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بیس گھنٹے سےبجلی غائب

    کراچی : بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بیس گھنٹے سےبجلی غائب

    ملک بھر میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں سولہ سے بیس گھنٹے سےبجلی غائب ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دو زور سے جاری برکھارت سے موسم تو بہتر ہوگیا ، لیکن مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔پارش کی بوندیں پڑتے ہی ایک بار پھرمتعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    کراچی میں کل شام بارہ گھنٹے کے بعد بحال کی گئی۔جو رات دو جے سے پھر بندہے صدر، ڈیفنس،گلشن اقبال، لانڈھی، اور کیماڑی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے۔عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے،

    گزشتہ روز سےپیدا ہو نے والا بجلی کا شدید بحران ختم ہو نے کے بجائے شدت اختیار کر تا جارہا ہے۔صدر، بلدیہ ٹاون ،ڈیفنس ،لانڈھی ،کورنگی،ملیر ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔

    بجلی غائب ہونے کے باعث پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور، بدین، ٹھٹہ اور گردو نواح میں بھی بارش کے بعد بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا

    ملک کے مختلف شہروں میں گرمی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیاہے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، گوجرانوالہ اور میرپورخاص میں بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک بھر میں موسم کے تیور الگ ہیں۔کہیں سورج آگ برسا رہا ہے اور کہیں بادل برسنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم کشمیر، گوجرانوالہ اور میرپورخاص سمیت بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت اور بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی ۔

    جس سے گرمی کی شدت میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس، دالبندین ،سبی اور دادو میں پینتالیس،نوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔