Tag: moves

  • دفتر کے کم تنخواہ دینے پر ملازم کا انوکھا احتجاج

    دفتر کے کم تنخواہ دینے پر ملازم کا انوکھا احتجاج

    امریکا میں کم تنخواہ پر ملازم رکھے گئے ایک شخص نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے دفتر کو ہی گھر بنالیا اور اپنا سارا سامان وہاں منتقل کردیا۔

    امریکی شہری سائمن کی گھر سے دفتر منتقلی کی ویڈیو شروع میں ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی اور بعد ازاں اس ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔

    ویڈیو میں سائمن کو ارد گرد بکھرے اپنے سامان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، سوٹ کیس سے سلیپنگ بیگ تک سائمن نے سارا سامان دفتر میں منتقل کردیا، یہاں تک کہ سائمن نے اپنا کھانا بھی دفتر کے فریج میں ہی محفوظ کر لیا۔

    ویڈیو میں سائمن نے بتایا کہ دفتر اسے کم تنخواہ دے رہا ہے جس میں وہ اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا، چنانچہ وہ بطور احتجاج دفتر میں ہی رہ رہا ہے۔

    سائمن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مختلف تبصرے شروع کردیے۔

    تاہم 4 دن بعد ہی سائمن کو اس کے نئے گھر یعنی دفتر سے بے دخل کر دیا گیا، سائمن نے اس کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں اسے اپنی چیزیں پیک کرتے ہوئے اور عمارت سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یہ علم نہیں ہوسکا کہ سائمن کی ملازمت برقرار رہی یا گھر کے ساتھ اسے نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔

  • ڈیوڈ وارنر کی ’پشپا‘ کے گانوں پر تھرکتی ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر کی ’پشپا‘ کے گانوں پر تھرکتی ویڈیو وائرل

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر تیلگو زبان میں بننے والی بھارتی فلم کے کردار پشپا کا روپ دھار لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وارنر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ری فیس کے ذریعے وہ پشپا کا روپ دھارے ہوئے ہیں، ویڈیو پشپا فلم کے مناظر اور موسیقی پر مبنی ہے۔

    ویڈیو میں وہ الو ارجن کے ڈانس مووز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    ان کی اس ویڈیو کو ان کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    وہ اس سے پہلے بھی اکثر بالی ووڈ فلموں کے مناظر پر اسی نوعیت کی ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ تیلگو فلم پشپا انہیں کچھ زیادہ ہی پسند آگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    وہ اس سے قبل اپنی بیٹیوں کی بھی ایک ویڈیو شیئر کرچکے ہیں جس میں ان کی تینوں بیٹیاں پشپا کے ایک گانے پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

  • ترکی میں آن لائن مواد کی نگرانی اور سینسر شپ کے حوالے سے غیر معمولی اقدام

    ترکی میں آن لائن مواد کی نگرانی اور سینسر شپ کے حوالے سے غیر معمولی اقدام

    انقرہ : ترکی نے آن لائن مواد کی نگرانی و سینسر شپ کے حوالے سے ملک بھر میں ریڈیو اور ٹی وی کی نگرانی کرنے والے واچ ڈاگ کو وسیع اختیارات دے دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی نے ملک میں ریڈیو اور ٹی وی کی نگرانی کرنے والے واچ ڈاگ کو وسیع اختیارات دے دئیے ۔ اس اقدام کا مقصد نیٹ فلیکس اور دیگر براہ راست نشریات کی حامل نیوز ویب سائٹس کے آن لائن مواد پر نظر رکھنا ہے۔ اس اقدام نے ممکنہ سینسر شپ لاگو کیے جانے کے حوالے سے تحفظات پیدا کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے رواں سال مارچ میں ابتدائی طور پر اس اقدام کی منظوری دی تھی۔ صدر رجب طیب ایردوآن کی حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی اور اس کے قوم پرست حلیفوں نے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

    اس قانون کے تحت ترکی میں آن لائن مواد سے متعلق خدمات پیش کرنے والے تمام فریقوں کو ملک میں ریڈیو اینڈ ٹیلی وڑن واچ ڈاگ کی طرف سے نشریاتی لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔ اس کے بعد یہ واچ ڈاگ مذکورہ فریقوں کی جانب سے نشر ہونے والے مواد کی نگرانی کیا کرے گا۔

    نئے اقدامات کا اطلاق ڈیجیٹل اسٹریمنگ جائنٹ نیٹ فلیکس کمپنی جیسی سبسکرپشن سروس کے علاوہ مفت سروس فراہم کرنے والی نیوز ویب سائٹس پر بھی ہو گا جو اپنی آمدنی کے واسطے اشتہارات پر انحصار کرتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مزید برآں جو کمپنیاں مذکورہ قانون اور واچ ڈاگ کی ہدایات کے تحت عمل نہیں کریں گی انہیں اپنا مواد مطلوبہ معیار کے موافق بنانے کے لیے 30 روز کا وقت دیا جائے گا، بصورت دیگر ان کمپنیوں کو دیے گئے لائسنس کو معطل کرنے کا امکان ہو گا اور بعد ازاں اس لائسنس کو واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جاری فیصلے کے حوالے سے پورے کیے جانے والے اُن معیارات کو واضح نہیں کیا گیا جن کی واچ ڈاگ توقع رکھتا ہے۔

    استنبول کی ایک یونیورسٹی میں سائبر سیکورٹی کے ماہر اور قانون کے پروفیسر یامان ایکڈنیز کے مطابق یہ اقدام اُن عدالتی اصلاحات کے پیکج سے متصادم ہے جس کا ترکی نے حالیہ عرصے میں اعلان کیا تھا۔ اس پیکج کا مقصد ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال بگڑنے سے متعلق یورپی یونین کے اندیشوں کا علاج ہے۔

    یامان نے ٹویٹر پر اپنے تبصرے میں کہا کہ واچ ڈاگ کو سینسر شپ کے اختیارات ملنے سے متعلق قانون آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جلد ہی نیٹ فلیکس یا ن نیوز ویب سائٹس پر پابندی کی لپیٹ میں آ سکت ہیں جو اپنا مواد بیرون ملک سے نشر کرتی ہیں،انسانی حقوق کے ایک وکیل کریم التیبار میک نے باور کرایا کہ یہ ترکی میں سینسر شپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اقدام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے حکومت مخالف خبریں نشر کرنے والی ویب سائٹس متاثر ہوں گی۔

  • امریکا میں‌ طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

    امریکا میں‌ طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

    واشنگٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی، جس کے باعث اب تک 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست جارجیا اور اور فلوریڈا میں ہوا کے بگولے نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تاحال نامعلوم ہے، امریکی حکام نے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹیکساس اور مغربی لوزیانا مسلسل دوسرے ہفتے بھی آندھی، بگولوں اور انڈے کے برابر پڑنے والے اولوں سے متاثر ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ مشرقی ساحلی ریاستوں تک پہنچ گیا، مختلف حادثات کے باعث مسی سپی اور الباما میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارجیا اور فلوریڈا میں طوفان نے دو افراد کی جان لے لی۔

    مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان گزشتہ برس 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

    خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2017 بھی امریکا کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے بدترین ثابت ہوا تھا، یکے بعد دیگرے 4 طوفانوں نے امریکی ریاستوں کو تباہی سے دو چار کیا جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں