پین انڈین فلم باہو بلی سے شہرت پانے والے تیلگو اداکار پربھاس کی نئی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے مقبول ترین اسٹار پربھاس کی اگلی فلم سالار اپنے بے مثال ایکشن مناظر کی وجہ سے پہلے ہی ہیڈ لائنز کی زینت بنی ہوئی ہے۔
پرشانت نیل کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس کے مد مقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار میں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کا ایک منظر سمندر میں پیچھا کرنے اور لڑائی کا ہے اور افواہوں کے مطابق، فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اس ایک ایکشن سین پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
فلم کے سیکوئل کے بارے میں بھی افواہیں ہیں کہ ایمازون اور نیٹفلکس فلم کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ان پلیٹ فارمز نے سالار کی پروڈکشن ٹیم کو فلم کے حقوق کے لیے 200 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔
سالار کا باضابطہ طور پر 2020 میں اعلان کیا گیا تھا، یہ فلم کنڑ فلم انڈسٹری میں پربھاس کا ڈیبیو ہوگی۔ فلم کی موسیقی روی بسرور نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی سینماٹو گرافی کا کام بھون گوڑا کو سونپا گیا ہے۔
باہو بلی اداکار کو مبینہ طور پر سالار کے لیے 100 کروڑ روپے کی فیس مل رہی ہے جبکہ انہیں فلم کی کمائی کا 10 فیصد حصہ بھی ملے گا۔
امریکی ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا، فلم اینولا ہومز مشہور و معروف سراغ رساں شرلاک ہومز (فرضی کردار) کی بہن کی کہانی ہے۔
نیٹ فلیکس نے اینولا ہومز کا پہلا ٹیزر ایک روز قبل جاری کیا جبکہ اس کا پوسٹر گزشتہ رات جاری کیا گیا ہے۔ پوسٹر کے مطابق فلم 23 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کردی جائے گی۔
فلم میں اینولا کا مرکزی کردار ملی بوبی براؤن ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے بھائی شرلاک ہومز کا کردار ہنری کیول ادا کریں گے جو اپنے کردار سپر مین کے لیے مشہور ہیں۔
ہیلینا بونہم کارٹر ان دونوں کی والدہ یوڈوریا ہومز کا کردار ادا کریں گی اور ناول کے مطابق اینولا کی زندگی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر
یاد رہے کہ جاسوسی کی دنیا کا مشہور کردار شرلاک ہومز ایک فرضی کردار تھا، اس کے مصنف سر آرتھر کونن ڈائل نے یہ کردار جوزف بیل (1911-1837) نامی ایک شخص سے متاثر ہو کر لکھا تھا۔ جوزف اور آرتھر اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا سے تعلق رکھتے تھے۔
شرلاک ہومز (تخیلاتی کردار)
جوزف ویسے تو ڈاکٹر تھے تاہم وہ بالکل شرلاک جیسی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ ذہانت، باریک بینی، فوری مشاہدہ اور واقعات کا فوری اور صحیح تجزیہ کرلینے جیسی صلاحیتوں کے باعث وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی مختلف معمے حل کرنے میں مدد دیا کرتے تھے۔ جوزف مشاہدے اور باریک بینی کو اپنا بنیادی ہتھیار گردانتے۔
ڈاکٹر جوزف ملکہ وکٹوریہ کے ذاتی معالج اور میڈیکل کی ابتدائی کتابوں کے مصنف بھی تھے، وہ اکثر کسی اجنبی کو راہ چلتے روکتے اور صرف چال ڈھال، حرکات و سکنات اور حلیے سے اس کا پیشہ اور حالیہ سرگرمیاں بتا دیتے۔
شرلاک ہومز کے مصنف آرتھر کونن ڈائل نے 1977 میں رائل انفرمری ہسپتال ایڈنبرا میں ڈاکٹر جوزف کے کلرک کے طور پر ملازمت اختیار کی۔
ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے جوزف نے ان کی عادات دیکھیں تو شرلاک کا فرضی کردار تخلیق کر ڈالا۔ ان کی کہانیوں کا ایک اور کردار ڈاکٹر واٹسن کا بھی تھا جو شرلاک کا معاون تھا۔
شرلاک کی بہن اینولا ہومز کا کردار امریکی مصنفہ نینسی اسپرنگر کا تخلیق کردہ ہے، نینسی نے 50 کے قریب کتابیں لکھی ہیں جبکہ متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں، اینولا ہومز کے بارے میں انہوں نے 6 ناولز لکھے ہیں۔
ناول کے مطابق اینولا کی کہانی اس کی سولہویں سالگرہ سے شروع ہوتی ہے جب اس کی والدہ لاپتہ ہیں اور اس کے بھائی شرلاک اور مائی کرافٹ زبردستی اسے واپس اسکول بھیج دیتے ہیں۔
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر
تاہم اینولا لڑکے کے بھیس میں فرار ہو کر لندن پہنچ جاتی ہے اور سراغ رسانی شروع کردیتی ہے۔ ناول کے مطابق وہ اپنے جاسوس بھائی شرلاک، جس کی ذہانت کی ایک دنیا معترف ہے، سے بھی زیادہ ذہین ہے اور اس جیسی ہی صلاحیتوں کی مالک ہے۔
شرلاک ہومز کے بارے میں اب تک متعدد فلمز اور ڈرامے بنائے جاچکے ہیں جبکہ بی بی سی کی پروڈکشن سیریز شرلاک نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے، اینولا ہومز کے بارے میں یہ پہلی فلم ہے جس کے ہدایت کار ہیری بریڈبر ہیں۔
کیا آپ فلمیں دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟ اور اس باعث اپنے دوستوں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں؟ تو اس بات پر ان سے خفا ہونا چھوڑ دیجیئے کیونکہ یہ عادت آپ کے اندر ایک ایسی خاصیت کی طرف اشارہ کرتی ہے جس سے آپ کے دوست محروم ہیں۔
ایک عام خیال یہ ہے کہ فلمیں دیکھتے ہوئے دکھ بھرے یا جذباتی مناظر پر رو پڑنا نرم دل ہونے کی نشانی ہے۔ خواتین کے لیے تو پھر بھی یہ ایک قابل قبول بات ہے لیکن مردوں کے لیے فلمیں یا ڈرامے دیکھتے ہوئے رونا انہیں اپنے دوستوں کے درمیان سخت شرمندہ کردیتا ہے۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اب آپ کو اس عادت پر شرمندہ ہونا چھوڑ دینا چاہیئے۔
ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی کہ جذباتی مناظر دیکھتے ہوئے رونا نرم دلی کی علامت ہے، لیکن ماہرین نے ایسے افراد کو مضبوط جذبات کا حامل افراد قرار دیا ہے۔
ان کے مطابق جذباتی طور پر مضبوط ہونا یہ نہیں ہے کہ آپ کسی چیز کو محسوس ہی نہ کریں، بلکہ یہ ہے کہ آپ ہر شخص کے دکھ کو محسوس کریں، البتہ اسے اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔
ماہرین نے بتایا کہ جب آپ کے آس پاس ایسے افراد ہوں جو فلموں کو معمول کے مطابق دیکھتے ہوں لیکن آپ دکھ بھرے مناظر دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے دوست دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرنے سے عاری ہیں۔
اس کی ایک اور وجہ ماہرین نے یہ بتائی کہ ہوسکتا ہے آپ اس لیے بھی روتے ہوں کیونکہ فلم میں دکھائی جانے والی صورتحال آپ کی زندگی میں بھی پیش آئی ہو۔ اگر وہ صورتحال تکلیف دہ ہوگی تو یقیناً آپ کو بھی اپنا برا وقت اور اس وقت کی تکلیف و اذیت یاد آجائے گی اور آپ بے اختیار رو پڑیں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ بھی ایک مثبت اشارہ ہے کہ ’نو پین نو گین‘ کے مصداق آپ نے اپنی زندگی میں تکلیفوں کے بعد کچھ حاصل کیا ہے، اس کے برعکس آپ کے دوستوں نے نہ ہی کوئی تکلیف اٹھائی اور نہ ہی زندگی میں کچھ حاصل کیا۔
تو گویا فلمیں دیکھتے ہوئے رونا آپ کے اندر موجود اچھی عادتوں کی نشاندہی کرتا ہے لہٰذا اب سے فلم دیکھتے ہوئے رونے سے بالکل بھی نہ گھبرائیں اور دل کھول کر روئیں۔
لاس اینجلس : مارولز کی نئی ہالی ووڈ فلم ۔۔ وینم ۔۔ کا ایکشن اور سنسنی سے بھرپورٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر مرئی طاقتوں پر مبنی فلم اکتوبر میں بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر اورتھرل فلموں کے شوقین افراد کیلئے فلم ’’ وینم ‘‘ کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا، جس نے شائقین کے دل جیت لئے۔
ہالی ووڈ کی نئی آنے والی مارولز کی نئی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی پوری زندگی ایک خلائی مخلوق سے ملنے کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے، یہ مخلوق اس شخص کو بے پناہ طاقت سے نواز دیتی ہے۔
اسپائیڈر مین ٹو میں مختصر کردارکرنے والا ولن زیادہ طاقتور ہوگیا، پوری فلم ہی اسی پر بن گئی، فلم کاکردار مارولز کے ہم نام کامک کیریکٹر سے لیا گیا ہے جو دوہزار چودہ کی فلم امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو میں سامنے آیا تھا۔
فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’’ وینم ‘‘ پانچ اکتوبر کو دنیا بھر کے مختلف سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
داعش کے سربراہ اور عالمی سطح پرمطلوب دہشت گرد ابو بکربغدادی کی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ عرصہ وہ قبل عراقی فورسز کے حملے میں بال بال بچا تھا۔
داعش کے سربراہ پر بنائی جانے والی اس ڈاکیومنٹری کا نام ’ابوبکر البغدادی: ان دی دٹ پرنٹس آف دی موسٹ پاورفل مین ان دی ورلڈ‘ ہے اوراسے ڈاکیومنٹری میکر صوفیہ عمارہ نے بنایا ہے۔
ڈاکیومنٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بغدادی‘ عراق کی خصوصی فورسز’ فالکن بریگیڈ ‘ کے ہاتھوں سے محض چند منٹ کے فرق سے نکل گیا تھا۔ عراقی فورسز جب ایک ایسے گھر میں داخل ہوئیں جہاں وہ مقیم تھا تو وہ ایک خفیہ راستے کی مدد سے وہاں سے فرار ہوچکا تھا۔ جب تک فورسز نے وہ راستہ دریافت کیا البغدادی ایک بار پھر ان کی پہنچ سے دور جاچکا تھا۔
فلم میکر صوفیہ عمارہ نے اپنی یہ ڈاکو منٹری ابو بکر البغداد ی کی بیوی‘ اس کی کنیز اور کچھ قریبی دوستوں سے حاصل ہونے والی معلومات پر ترتیب دی ہے۔
یہ دستاویزی فلم گذشتہ ہفتے فرانس کے ٹی وی پر نشر کی گئی ہے، جس میں عالمی دہشت گرد کی سابقہ بیوی کے تاثرات بھی ہیں۔ دستاویزی فلم میں دکھایا گیا کہ ابتدا میں ابوبکر البغدادی ایک شریف لڑکا تھا ، جو اچھی فٹ بال کھیلتا تھا۔
وہ وکیل بننا چاہتا تھا لیکن اعلیٰ گریڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا. اس کے بعد وہ عراقی فوج میں بھرتی ہونے کے لئے کوشش کرتا رہا تاہم اس میں بھی ناکام رہا جس کے بعد اس نے شدت پسندی کا راستہ چنا۔
یاد رہے کہ عراقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ عراقی فورسز کے ایک حملے میں داعش کا سربراہ ابو بکر اپنے اہم کمانڈرز سمیت مارا جا چکا ہے .
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ چھوٹا بچہ مگر عقل میں پکاہے ۔ سوٹ بوٹ پہنا ننھا باس سب کو دیوانہ بنانے نکلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم سات سالہ بچے کی کہانی ہے۔
جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔
چھوٹا بچہ اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں سمجھتا، ننھے باس کی شرارتوں سے سجی فلم اکتیس مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
ہالی وڈ فلم اے موسٹ وائلنٹ کی مقبولیت میں اضافہ،فلم کو بہترین فلم ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ گروپ نیشنل بورڈ آف ریویو چھ جنوری کو کرنے والا ہے دھماکے دار ایوارڈ شو، جس میں ہالی ووڈ فنکاروں، فلموں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔
فلم اے موسٹ وائلنٹ ایئر کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے،اے موسٹ وائلنٹ کے مرکزی کردار آسکر آئزک اور فلم برڈ مین کے مائیکل کیٹون کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ساتھ ہی فلم امریکن اسنائپر کیلئے بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ کلنٹ ایسٹ ووڈ کو دیا جائےگا۔
جادوئی دنیا کی ننھی منی پریاں ایک بار پھر سنیما کے پردے پر آرہی ہیں۔ ٹنکربیل اینڈ دی لیجینڈآف دی نیور بیسٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال تین مارچ کو ریلیز ہوگی۔
جادوئی دنیا میں ننھی منی پریاں رہتی ہیں۔ ان میں شامل ہے ہر ایک نٹ کھٹ پری۔ جس کے ایڈونچرز سے سب پریشان ہیں۔ ان کی حرکتوں پر بھی ہو تے سب ہیں حیران۔
ایک دن ٹنکربیل کو دکھائی دیا ایک خوفناک بیسٹ۔ جس سے سب ڈرتے ہیں مگر ٹنکربیل اور اسکی سہیلیاں کرلیتی ہیں اس بیسٹ سے دوستی۔
شرارتوں سے بھرپور فلم ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیسٹ کا پہلا ٹریلر ریلیزہوتے ہی لوگوں کے ذہنوں پر چھا گیاہے اور لوگ شدت سے فلم کے ریلز ہو نے کا انتظار کررہیں ہیں۔ نٹ کھٹ فیری اور اس کے کچھ شراتی دوست آرہے ہیں اگلے سال تین مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے۔
نیویارک :ہالی وڈ کے معروف گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی فلم گیٹ آن اَپ کا رنگا رنگ پرئمیر نیویارک میں سجا ۔جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے،اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم “گیٹ آن اَپ ” کا رنگ رنگ پرئمیر نیویارک میں ہوا۔
۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براؤن کا کردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے میوزیکل ڈرامہ فلم کویکم اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا